ہندوستان
اتراکھنڈ میں کیدارناتھ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ افراد ہلاک
دہرادون، اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں کیدارناتھ دھام یاترا کے راستے پر پیر کی شام ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے تیرتھ یاتریوں میں سے منگل کی صبح مزید چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس سے آج مرنے والوں کی تعداد آج پانچ ہو گئی ہے۔ جبکہ تین دیگر کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ہمسایہ ملک نیپال کے ساتھ، مدھیہ پردیش اور گجرات کے یاتری بھی شامل ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام ابھی بھی جاری ہے۔
رودرپریاگ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیام سنگھ رانا نے آج بتایا کہ پیر کی شام تقریباً 7.30 بجے اطلاع ملی کہ کوتوالی سونپریاگ کے تحت، سونپریاگ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور گوری کنڈ کی جانب حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں گوری کنڈ سے سونپریاگ کی طرف آرہے کچھ یاتری ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس، انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور ڈی ڈی آر ایف نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا۔ رات گئے آپریشن کے دوران 3 افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا، جب کہ ایک بے ہوش پایا گیا جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت یہاں خراب موسم اور مسلسل ملبہ اور پتھر آنے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو اپنا کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور امدادی کام روکنا پڑا۔
مسٹر رانا کے مطابق منگل کی علی الصبح ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ امدادی کام شروع کیا۔ اس مقام پر 3 افراد (2 خواتین اور 1 مرد) بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جنہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل ریسکیو آپریشن کے دوران کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیموں نے ایک اور خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ اس طرح اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت گوپال ولد بھکت رام ساکن جیجوڈا، پوسٹ راجود، ضلع دھار، مدھیہ پردیش، عمر 50 سال، درگا بائی کھاپر بیوی سنگھن لال ساکن نیپاوالی، ضلع گھاٹ، مدھیہ پردیش، عمر 50 سال، تتلی دیوی بیوی راجندر منڈل، ساکن گاؤں ویدیہی، ضلع دھنوا، نیپال، عمر 70 سال، بھارت بھائی نیرالال ولد نیرالال پٹیل، ساکن اے 301، سردار پیلس کروال نگر، کھٹودرہ، سورت، گجرات، عمر 52 سال، اور سمن بائی بیوی شالک رام، جھجھورا، ضلع دھار مدھیہ پردیش، عمر 50 سال کے طورپر کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹررانا نے بتایا کہ اس کے علاوہ جیوچ تیواری ولد رام چرت ساکن دھنوا نیپال عمر 60 سال، منپریت سنگھ ولد کشمیر سنگھ ساکن ویسٹ بنگال، عمر 30 سال اور چھگن لال ولد بھکت رام ساکن راجوت، ضلع دھار، مدھیہ پردیش، عمر 45 سال کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
رودرپریاگ کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ رجوار نے بتایا کہ ضلع پولیس کی سطح پر مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر شام ساڑھے چھ بجے کے بعد نقل و حرکت کو مکمل طور پر روک دیا گیاتھا۔ یہ حادثہ ان لوگوں کے ساتھ پیش آیا جو اس وقت سے پہلے گوری کنڈ سے سون پریاگ چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک کی گئی سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں یاتریوں کو بحفاظت سون پریاگ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ پی سندوش کمار نے وزیر خزانہ نِرملا سیتارمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کمیونسٹ تحریک کے خلاف کیے گئے مبینہ قابلِ اعتراض تبصروں کو راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو منگل کے روز خط لکھا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انکم ٹیکس (ترمیم) آرڈیننس 2026 کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر ہونے والی بحث کے دوران وزیر خزانہ نے سی پی آئی (ایم) کے رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس کے حوالے سے کمیونسٹوں کو “ٹوٹل کائر” بتاتے ہوئے پوری کمیونسٹ تحریک پر تبصرہ کیا۔ سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے ان تبصروں پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی اہانت یا کسی پوری سیاسی تحریک کی تذلیل تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹوں نے ملک کی جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا، جیل گئے اور انگریزی حکومت کے مظالم اور جبر کا سامنا کیا نیز جمہوریت، مزدوروں کے حقوق، سماجی انصاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں اہم قربانیاں دیں۔
سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے چیئرمین سے پارلیمانی ضوابط اور قائم کردہ روایتوں کے مطابق قابلِ اعتراض تبصروں کو سرکاری ریکارڈ سے ہٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے تلخ سیاسی بحث تو قابلِ قبول ہے لیکن کسی نظریے یا سیاسی تحریک کے خلاف ذاتی اہانت اور قابلِ اعتراض تبصرے مناسب نہیں ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
نئی دہلی، کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چڑھاوا چوری اور طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے اپنے مطالبات کی حمایت میں منگل کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین ارکانِ پارلیمنٹ ہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھامے حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاجی ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِ داخلہ امت شاہ سے پولیس کارروائی پر جواب دینے اور چڑھاوا چوری کے معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بارش کی بوچھاڑوں کے درمیان احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ میں کانگریس کی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، اودھیش پرساد، ترنمول کانگریس کی پرتیما منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، شیو سینا (ادھو گروپ) اور دیگر کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر6 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا10 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان8 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا6 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا10 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا10 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
