تازہ ترین
اسمبلی میں سیلابی فنڈز پر ہنگامہ، امتیاز کے الزام پر دو بی جے پی ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ
جموں، جموں و کشمیر اسمبلی کے اندر آج سیلابی بحالی فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر شدید گرما گرمی دیکھنے کو ملی، جب دو اپوزیشن بی جے پی ارکان راجیو جسروتیہ اور پون گپتا نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کے جواب پر ناراض ہوکر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ دونوں ارکان نے حکومت پر جموں خطے کے ساتھ امتیاز برتنے کا الزام عائد کیا۔
ایوان میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران سیلابی بحالی کے لیے مرکز کی جانب سے کوئی نیا فنڈ جاری نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ اس سال ایس ڈی آر ایف کے تحت 289.39 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ہر ضلع کے لیے 5 کروڑ روپے یعنی کل 100 کروڑ روپے یوٹی کیپیکس بجٹ کے تحت سیلابی بحالی اقدامات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
چودھری نے مزید وضاحت کی کہ جل شکتی ڈپارٹمنٹ کو فلوڈ مینجمنٹ اینڈ بارڈر ایریا پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے لیے فنڈز ملے ہیں، جن میں 164.35 لاکھ روپے فلوڈ مینجمنٹ ورک اور 60 کروڑ 41 لاکھ روپے دریائے جہلم فیز-ٹو فلوڈ مینجمنٹ کے لیے شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الوزارتی مرکزی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر مرکز نے 1431 کروڑ روپے ساسی اسکیم کے تحت الاٹ کیے ہیں، جو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکموں کو منتقل کیے جائیں گے۔
بی جے پیارکان نے حکومتی موقف مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز کی جانب سے 212 کروڑ روپے فوری ریلیف کے طور پر پہلے ہی فراہم کیے جا چکے تھے لیکن حکومت نے جموں کو خاطر خواہ حصہ نہیں دیا۔ جسروتیہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ برس اگست-ستمبر میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے جموں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا، مگر اس کے باوجود فنڈز زیادہ تر کشمیر کو دیے گئے، جو کھلا امتیاز ہے۔
نائب وزیر سریندر اعلی چودھری نے بی جے پی ارکان پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں اور کشمیر دونوں خطوں کو یکساں نظر سے دیکھتی ہے اور دربار موو بحالی کی مثال پیش کی۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل لا یونیورسٹی کے حالیہ مطالبے کا ذکر کیا اور کہا کہ انہی ارکان نے پہلے ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی بندش پر میٹھائیاں تقسیم کیں۔
ایوان سے باہر میڈیا سے گفتگو میں جسروتیہ نے کہا کہ حکومت نے ان کے سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا بلکہ معاملےگول مول کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر پون گپتا نے بھی اپنے ساتھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب ادھمپور کو بھی شدید نقصان پہنچا لیکن ایک پیسہ نہیں دیا گیا۔
سیلابی فنڈز کی تقسیم پر یہ تنازع اسمبلی کے اندر سیاسی ماحول کو مزید تلخ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ اپوزیشن نے واضح کر دیا ہے کہ ’امتیازی رویہ‘ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر6 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
