Connect with us

دنیا

امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ

Published

on

واشنگٹن، امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے۔


بیسنٹ نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا، اس کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریوں کو ختم کر دیا اور اس کے جوہری پروگرام کو دفن کر دیا ہے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا ہے کہ’’اب ہم آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ صبح ہوتے ہی ایک اقتصادی ڈی ڈے شروع ہو رہا ہے۔ یہ، ایک دشمن کے خلاف، اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی۔‘‘


بیسنٹ نے کہا ہےکہ انتظامیہ کا مقصد ایران کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کرنا اور ایرانی حکومت کو مدد فراہم کرنے والے وسائل کا راستہ روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ’’صدر نے ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جو ہمیں ہر ادارے، ہر اختیار اور ہر ایسے اقدام کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں جنہیں بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ ہم کبھی استعمال نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصد تہران کے تنہا ہونے تک اس جابر حکومت کو سہارا دینے والی ہر اقتصادی شہ رگ کو کاٹنا ہے۔‘‘


انہوں نے ایران کی حامی حکومتوں اور دیگر فریقوں کو یہ سمجھنے سے پرہیز کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے کہ امریکہ، واشنگٹن کی ایران پالیسی کو چیلنج کرنے والوں کو معاف کردے گا۔


بیسنٹ نے مزید کہا ہے کہ’’اسلامی جمہوریہ نے بلیک میلنگ کو سکیورٹی ضمانت کے پردے میں چھپا کر اپنا وجود برقرار رکھا ہوا ہے۔ اسے ایران کی یقینی جوابی کاروائی اور امریکی پابندیوں کو مذاکرات کا موضوع بنا سکنےکی سوچ سے طاقت ملی ہے ۔ صدر ٹرمپ کے دور میں یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ جو لوگ تہران کی مخالفت کے خطرے سے خوفزدہ ہیں انہیں واشنگٹن کو آزمانے کی قیمت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔‘‘


بیسنٹ نے اپنی پوسٹ میں اس منصوبہ بند کاروائی کے تحت نافذ کیے جانے والے مخصوص اقتصادی اقدامات یا اس میں شامل کیے جانے والے اداروں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد جاری کی ہےا کہ ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

پاکستان کے آرمی چیف ایک بار پھر ایران میں، امن مذاکرات کا تعطل ختم کرا نے کی کوشش

Published

on

اسلام آباد، پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے مذاکرات کریں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ان کے دورے کی تصدیق کی۔


یہ رواں سال عاصم منیر کا ایران کا تیسرا دورہ ہے۔ پاکستان مسلسل امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔


پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دورے کی تصدیق کی، تاہم اس کے ایجنڈے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)، وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات نے بھی دورے سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بار دورے کا اعلان اسلام آباد کے بجائے تہران کی جانب سے کیا گیا۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ ان کے مطابق عاصم منیر قیام کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


یہ دورہ عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان صرف چار دن کے اندر ہونے والی دو ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔


عاصم منیر نے رواں سال پہلی مرتبہ اپریل میں ایران کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے چند روز بعد ہوا تھا، جو چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی پہلی کوشش تھی، تاہم کسی اہم پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئی۔


انہوں نے مئی میں بھی ایران کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ’’معمولی پیش رفت‘‘ کا عندیہ دیا تھا۔


ان کا تازہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت جاری سفارتی عمل تقریباً تعطل کا شکار ہے اور واشنگٹن ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔


جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

ازبکستان اور آذربائیجان کا دوستی کے دائمی معاہدے پر دستخط

Published

on

تاشقند، /ا سپوتنک) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اپنے دورہ ازبکستان کے دوران ازبک دوستی کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ بات ازبک صدر شوکت مرزاییوئیف کی پریس سروس نے بتائی۔


آذربائیجان کے صدر علییف اتوار کو سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے۔ اسی دن، دونوں ممالک کے صدور نے تاشقند میں کوکسروئے کی رہائش گاہ پر ایک محدود فارمیٹ کی میٹنگ کی اور سپریم انٹر سٹیٹ کونسل کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔


مسٹر میرزیوئیف نے کہا”اس کا ثبوت سربراہی اجلاس کے بعد ابدی دوستی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کے ہر پہلو کو ٹھوس اور ظاہری کارروائیوں میں تبدیل کیا جائے گا،”
آذربائیجان کے صدر کے معاون حکمت حاجییف نے بھی ملک کے دائمی دوستی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے ارادے کی تصدیق کی۔ انہوں نے آذربائیجان کے میڈیا کو بتایا، “اس دورے کے دوران، دونوں ممالک کے سربراہان عوام کی مرضی، مشترکہ تاریخ اور ثقافتی جڑوں کی بنیاد پر ابدی دوستی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دوسرے لفظوں میں، ازبکستان اور آذربائیجان کے درمیان عملی طور پر پہلے سے موجود لازوال دوستی کو سیاسی میدان میں بھی رسمی شکل دی جائے گی۔”


مسٹر علییف کے معاون کے مطابق ازبکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات پہلے ہی اسٹریٹجک اتحاد کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔


“2022 میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان رابطے کے بعد، آذربائیجان-ازبکستان تعلقات ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے اور ایک نئی سطح پر پہنچے۔ اس کے بعد سے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سٹریٹجک پارٹنرشپ سے اتحاد اور اب ابدی دوستی کی طرف بڑھے ہیں۔ آذربائیجان کی سفارتی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے۔”


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

Published

on

تہران، /ا سپوتنک) خلیج فارس آبنائے اتھارٹی (پی جی ایس اے) نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی آمدورفت کے لیے ایران کی طرف سے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو مستقبل میں اس کے ذریعے گزرنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔


پی جی ایس اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیے گئے بیانات کی ایک سیریز میں کہا ہے کہ ایرانی ٹرانزٹ رجیم کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مستقبل میں کچھ بحری جہازوں کو جرمانے، حراست یا یہاں تک کہ جہازوں کو ضبط کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


اتھارٹی نے خلیج فارس میں سفر کرنے والے کارگوز کے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ ممکنہ مسائل سے بچنے کے لیے بحری جہازوں کو چارٹر کرنے سے پہلے ‘غیر موافق جہازوں’ کی فہرست کا جائزہ لیں۔


پی جی ایس اے نے کہا کہ فوری اثر کے ساتھ، ایس ٹی ایس (جہاز سے جہاز) کی منتقلی یا دیگر ذرائع سے درج کردہ جہازوں کے ساتھ تعاون کرنے والے بحری جہازوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان57 seconds ago

اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روزگار کے بحران پر جے رام رمیش نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

دنیا8 minutes ago

امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ

دنیا1 hour ago

پاکستان کے آرمی چیف ایک بار پھر ایران میں، امن مذاکرات کا تعطل ختم کرا نے کی کوشش

دنیا3 hours ago

ازبکستان اور آذربائیجان کا دوستی کے دائمی معاہدے پر دستخط

دنیا3 hours ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

دنیا2 days ago

ایران نے عراقی تیل بردار ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

دنیا2 days ago

ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں: قالیباف

جموں و کشمیر2 days ago

چھڑی مبارک سری نگر سے پہلگام کے لیے روانہ

جموں و کشمیر2 days ago

آئی آئی ایم جموں کو منفرد شناخت بنانی چاہیے، جموں و کشمیر اور لداخ کو عملی مطالعات میں تبدیل کرے: ایل جی سنہا

دنیا2 days ago

عراقی سرزمین کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی: صدر نجار عمیدی

تازہ ترین2 days ago

یوم آزادی اور مسلمان

دنیا2 days ago

امریکہ-کینیڈا تجارتی جنگ پھر بھڑک اٹھی، مذاکرات ناکام، اوٹاوا کا ڈالر کے بدلے ڈالر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

دنیا2 days ago

ایران نے فوجی صلاحیت کوخفیہ رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی سرعام نمائش روک دی: وزارت دفاع

دنیا2 days ago

ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان

دنیا2 days ago

طاقت کی پوزیشن سے امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا:ایرانی صدر

جموں و کشمیر2 days ago

ای او ڈبلیو کشمیر نے فرضی ملازمت فراڈ کیس میں عادی مجرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی

دنیا2 days ago

ٹرمپ کا دعویٰ، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن ’درست معاہدے‘ کے لیے تیار نہیں

دنیا2 days ago

تیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ

دنیا2 days ago

یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملہ، 16 افراد ہلاک

دنیا2 days ago

کانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ

دنیا2 days ago

ایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار

جموں و کشمیر2 days ago

دہشت گردی کے معاملے میں این آئی اے کی کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپہ مار کارروائی

ہندوستان3 days ago

ایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل

جموں و کشمیر3 days ago

راہل گاندھی حکومت کو جواب دہ بنا رہے ہیں: عمر عبداللہ

ہندوستان3 days ago

ہندستان نے آر ایس ایس کے بارے میں امریکی تنظیم کی رپورٹ مسترد کی، کہا یہ تنظیم تعصب پسند: وزارت خارجہ

دنیا3 days ago

جنگ ’مضبوط اور باوقار‘ حالت میں ختم ہونی چاہیے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

پاکستان3 days ago

سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک جنگ سے قبل کی سطح کے ایک معمولی حصے تک محدود

ہندوستان3 days ago

وندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ

ہندوستان3 days ago

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

دنیا3 days ago

امریکہ میں چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک

دنیا3 days ago

امریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے

جموں و کشمیر3 days ago

جامع مسجد کے منبر پر پابندیاں اور خاموش کرانے کی کوششیں ریاستی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہیں: میرواعظ

جموں و کشمیر3 days ago

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی

ہندوستان3 days ago

طلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل

ہندوستان3 days ago

ہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط کرلی

تازہ ترین3 days ago

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

ہندوستان3 days ago

ای-20 پالیسی کی وجہ سے چینی اور دیگر غذائی اجناس مہنگے، حکومت جائزہ لے: کانگریس

ہندوستان3 days ago

راہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے

جموں و کشمیر3 days ago

جعل سازی کے معاملے میں ایس سی ڈبلیو کشمیر نے پولیس اہلکار کے گھر کی تلاشی لی

دنیا4 days ago

شام میں ترک فوجی موجودگی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: شامی وزیر خارجہ

ہندوستان4 days ago

آر ایس ایس کو ڈیڑھ ارب لوگوں کی سچائی جاننے کا حق کس نے دیا: راہل

ہندوستان4 days ago

لداخ میں قائم کی جائے گی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی بنچ: شاہ

جموں و کشمیر4 days ago

جموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا

جموں و کشمیر4 days ago

کٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا

دنیا4 days ago

تیل کی ترسیل میں تقریباً تین گنا اضافہ، امریکہ-ایران مفاہمتی یادداشت ختم ہونے سے قبل تجزیہ

دنیا4 days ago

بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کا دورۂ ہند ’’موزوں ماحول‘‘ سے مشروط: ہمایوں کبیر

جموں و کشمیر4 days ago

کرّا نے امریکی سفیر کے بیان پر سوال اٹھایا، کہا جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے

جموں و کشمیر4 days ago

لداخ میں آب پاشی اور آبی تحفظ کے لیے روزانہ 9 کروڑ لیٹر برفانی پانی استعمال کیا جانے لگا

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ8 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

پاکستان3 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر6 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین6 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending