تازہ ترین
آزاد خدا کے واسطے گھر واپس آجاو! شمالی کشمیر کے لاپتہ نوجوان سے والدین کی اپیل
سرینگر:شمالی کشمیر میں ایک 28سالہ نوجوان چند ہفتے قبل لاپتہ ہوا ہے اس دوران افراد کی سخت تلاش کے بعد کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا اس دوران لاپتہ نوجوان کے والدین نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پر نم آنکھوں سے اپنے بیٹے کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے ۔ لاپتہ نوجوان کے متعلق پولیس میں پہلے ہی ایک کیس درج کر کیا گیا ہے ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے باغ علاقے میں ایک28 سالہ نوجوان آزاد احمد شاہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اس دوران افراد کانہ مزکورہ نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے جگہ جگہ تلاش کیا ہے جس دوران انہیں اس بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا،جس بعد گمشدہ نوجوان کے والدین نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گھر آنے کی اپیل کی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ افراد خانہ کو خدشہ ہے کہ کہیں وہ جنگجوءوں کے صف میں شامل تو نہیں ہوا اس لئے انہوں نے اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کی آخری کوشش ایک ویڈیو کی مدد سے کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کہ گمشدہ نوجوان کمپیوٹر ایپلیکیشن میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ پچھلے کچھ عرصے سے بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں ایک دکان چلاتا تھا ۔
آزاد احمد شاہ کے افراد خانہ کے مطابق وہ 19جون کی شام کو گھر سے کسی کام کے لئے نکلا اور پھر لوٹ کر نہیں آیا ۔ گھر والوں کے مطابق انہوں نے آزاد سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کا فون بند آیا ۔ انہوں نے آزاد کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ والدین کے مطابق انہوں ہرجگہ کی تلاش کے بعد 24 جون کو آزاد کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی ۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: پونچھ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، اے کے 47 اور دستی بم برآمد
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سوجیاں سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے منگل کو دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگاکر وہاں سے اے کے 47 رائفل، گولہ بارود اور دستی بم برآمد کیے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس نے ایک قدرتی غار میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔
ذرائع کے مطابق، منڈی کے سوجیاں سیکٹر میں ستاربن ڈھوک کے مچپتری علاقے میں تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
برآمد شدہ سامان میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک میگزین، گولہ بارود کے 30 کارتوس اور چھ دستی بم شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے دستی بموں کو اسی مقام پر دھماکے سے تباہ کردیا۔
یواین آئی۔ ط ا
پاکستان
عمران خان کی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پر وفاقی قبضے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار
اسلام آباد، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا پر وفاقی حکومت کے کنٹرول کے خلاف قانونی چیلنج دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس صوبے میں اب تک پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الجزیرہ کو بتایا کہ پارٹی منگل کو عدالت میں صوبے میں ایمرجنسی قوانین کے نفاذ، شہری آزادیوں کی معطلی اور گورنر راج کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔ پارٹی کے سکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی سربراہی میں قانونی کمیٹی نے درخواست تیار کر لی ہے، تاہم اکرم نے یہ نہیں بتایا کہ اسے سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا یا وفاقی آئینی عدالت میں۔
وفاقی حکومت کے اس اقدام سے پاکستان میں سیاسی کشیدگی کا ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی اس معاملے پر ایک دوسرے سے مختلف موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب پی ٹی آئی اپنے قید رہنما عمران خان کی رہائی کے لیے حکام پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اسلام آباد کی جانب تاخیر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں مصروف تھی۔ عمران خان تین سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو حکومتی اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد رکھنے والے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے وفاقی کنٹرول ضروری ہے۔
انہوں نے پیر کو پشاور میں کہا، ”آپ جتنے بھی وسائل لے آئیں اور کچھ بھی کر لیں، جب تک وہاں کی حکومت اس لڑائی کی قیادت نہیں کرے گی، کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔”
اتوار کو صدر آصف علی زرداری نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت معطل کر دی تھی۔ پارٹی 2013 سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیر کو تصدیق کی کہ معطل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم، ان مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج جاری رہے گا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا، ”لانگ مارچ ختم نہیں ہوا ہے، لیکن پارٹی کے خلاف ایک تاریخی کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔”
اتوار کو جاری کیے گئے اعلان کے مطابق، صوبائی حکومت ”دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مطلوبہ ذمہ داری، عزم اور ارادے کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔”
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کی جوائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض نے الجزیرہ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے۔ ان کے مطابق، کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی حکومت پر دہشت گردی کے خلاف لڑائی سے ”جان بوجھ کر الگ ہونے” کا الزام لگایا گیا، جسے ایمرجنسی کے نفاذ کی آئینی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اعزازی فیکلٹی رکن اور وکیل حسن عبداللہ نیازی نے اس دلیل سے اختلاف کیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو “پاور ٹو ایمپاور” کو ترقی کے تئیں ملک کا بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان دوسروں کی قیمت پر نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں ‘بلومبرگ نیو اکنامی فورم’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پاور ٹو ایمپاور” کا مطلب اس طاقت سے ہے جو نہ صرف اپنے لیے ہو، بلکہ جو اپنے ساتھ دوسروں کو بھی بااختیار بناتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات، ادائیگی کے نظام اور ٹیکنالوجی جیسی جن چیزوں نے کبھی دنیا کو جوڑا تھا، آج انہی کا استعمال ہتھیار کے طور پر کیا جا رہا ہے، اور انہیں دباؤ و دبدبے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے۔ چاہے کورونا کے وقت ویکسین کی ضرورت ہو، ڈیجیٹل ادائیگی کے مضبوط ماڈل کی یا پھر صلاحیتوں کی، ضرورت کے وقت دنیا نے ہندستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “جب بھی دنیا کو ایک مستحکم سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، ہندستان اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے۔ ہم دوسروں کی قیمت پر آگے نہیں بڑھتے، ہم دنیا کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا سوال اعتماد کا ہے – سپلائی چین جاری رہے گی یا نہیں، شراکت دار ملک ساتھ کھڑا رہے گا یا نہیں – اور یہی وہ جگہ ہے جہاں ہندستان ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلے بھی کئی عالمی شراکت داریاں قائم کی گئیں جن کا مقصد صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ تھا۔ دوسری طرف، ہندستان نے انٹرنیشنل سولر الائنس، بگ کیٹ الائنس اور کوئلیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر جیسے پلیٹ فارم دیے ہیں جن میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، “ہندستان جوڑنے اور جڑنے پر زور دیتا ہے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ اس کے باوجود ہندستان جو کچھ بھی کرتا ہے، اس کا کریڈٹ کبھی نہیں چاہتا۔ شاید پہلی بار کسی وزیر اعظم کی طرف سے “صفر” کے لیے رائلٹی کے ذکر کی مثال قائم کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہندستان جو کرتا ہے اس کا کریڈٹ کبھی نہیں چاہتا۔ ہندستان نے ‘صفر’ دیا لیکن کبھی اس کے لیے رائلٹی نہیں مانگتا۔”
ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک کی معیشت میں آنے والی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 12-13 سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے چار فیصد سے بھی زیادہ تھا۔ اب یہ گھٹ کر 0.61 فیصد رہ گیا ہے۔ ملک کے پاس 700 ارب ڈالر سے زیادہ کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں اور بینکنگ کا نظام کافی مضبوط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ریٹنگ ایجنسیاں ہندستان کی سوورین ریٹنگ اپ گریڈ کر رہی ہیں۔
گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)، دیوالیہ کوڈ اور لیبر کوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفارم ایکسپریس آج تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دنیا کے تمام ممالک کو مل کر چلنے، ایک آواز میں بولنے اور مل کر سوچنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
دنیا6 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر6 days agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
