تازہ ترین
ایرن جارج کی سنچری، ہندوستان انڈر-19 فائنل میں داخل
ہرارے، سلامی بلے باز ایرن جارج (115) کی شاندار سنچری اور ویبھو سوریہ ونشی (68) و کپتان آیوش مہاترے (62) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان انڈر-19 نے بدھ کے روز افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
افغانستان نے فیصل شینوزادہ (110) اور عزیراللہ (ناٹ آؤٹ 101) کی عمدہ سنچریوں کی مدد سے دوسرے سیمی فائنل میں 4 وکٹوں پر 310 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، تاہم ہندوستانی بلے بازوں نے ہدف کو آسان بنا دیا۔ فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
پلیئر آف دی میچ ایرن جارج نے 104 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز میں 15 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ سوریہ ونشی اور جارج نے پاور پلے میں 90 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے ہندوستان کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریہ ونشی نے 33 گیندوں پر 68 رنز کی برق رفتار اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے جڑے۔ کپتان مہاترے نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ہندوستان نے 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کی اور انڈر-19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف عبور کیا۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ عثمان اور خالد احمدزئی نے پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے خالد احمدزئی کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ احمدزئی نے 39 گیندوں پر 31 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
تیسرے نمبر پر آنے والے فیصل شینوزادہ نے عثمان کے ساتھ اننگز سنبھالی اور دوسرے وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ 25ویں اوور میں کنشک چوہان نے عثمان سعادت کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 70 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ فیصل شینوزادہ اور عزیراللہ کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 148 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔ 46ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے شینوزادہ کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ شینوزادہ نے 93 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ 49ویں اوور میں کنشک چوہان نے عزیزاللہ (12) کو آؤٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 310 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ عزیراللہ نے 86 گیندوں پر 12 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 101 رنز بنائے جبکہ عبدالعزیز 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
