تازہ ترین
ایڈز سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا مریض
جموں وکشمیر میں 6ہزار274 افرادمہلک مرض میں مبتلاء
خبراردو:-
سرینگر: برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دنیا کا پہلا فرد بننے والا ہے، جو صرف تجرباتی ادویات کے طریقہ علاج سے مہلک مریض ایڈز’ایچ آئی وی‘ سے شفایاب ہوجائے گا ۔ ادھر جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوساءٹی (جے کے اے سی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں مارچ2020تک رجسٹرڈ ’ایچ آئی وی ‘ کیسوں کی تعداد6ہزار274ہے جبکہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دنیا کا پہلا فردبننے جارہا ہے ،جو مہلک مرض ایڈز کو شکست دینے جارہا ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس34 سالہ شخص میں 2012 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی اور اسے ایک سال تک اے وی آر ادویات کا استعمال کرایا گیا اور اب وہ پہلا فرد بننے والا ہے جو ناقابل علاج سمجھے جانے والی بیماری کو شکست دینے کے قریب ہے ۔ اس شخص کے ساتھ 4دیگر افراد کو بھی تجرباتی طریقہ علاج کا حصہ بنایا گیا تھا مگر صرف وہی شفا پانے میں کامیاب ہوا ۔
محققین کی جانب سے اس کے نتاءج انٹرنیشنل ایڈز سوساءٹی کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تجزیے کی ضرورت ہے ۔ برازیل سے تعلق رکھنے والا دنیا کے ان3 افراد میں سے ایک ہے جو اس بیماری سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس مریض کو پہلے 2ماہ تک روایتی اے وی آر طریقہ علاج سے گزارا گیا اور پھر ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا جس میں اسے اے آر ٹی کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی ادویات(;68;olutegravirاور;77;arivoc) استعمال کرائی گئیں جبکہ وٹامن بی کی ایک قسم نکوٹینمائیڈ بھی دی گئی ۔ نکوٹینمائیڈ متاثرہ خلیات میں وائرس سے لڑنے میں کردار ادا کرنے کے ساتھ انہیں تباہ کرنے پر مجبور کرتی ہے جبکہ مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے ۔ یہ مریض اس طریقہ علاج سے ایک سال تک گزرا اور مارچ 2019 میں ٹرائل سے نکال لیا گیا ۔
ا سکے بعد سے ہر 3ہفتے بعد اس کے ٹیسٹ ہوئے اور ایک سال بعد بھی کسی قسم کا وائرل لوڈ یا اینٹی باڈیز کو دیکھا نہیں جاسکا ۔ میلبورن یونیورسٹی کے ایچ آئی وی اور وبائی امراض کی ماہر پروفیسر شیرون لیون، جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھے، کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت کہ مریض میں کوئی اینٹی باڈیز نہیں ، بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کسی وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اینٹی باڈیز بنتی ہیں اور اس مریض میں کسی قسم کی اینٹی باڈیز کی عدم موجودگی سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ وہ صحتیاب ہوچکا ہے ۔
اگر یہ نیا تجرباتی طریقہ علاج دیگر مریضوں میں کام کرا تو یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہوگی ۔ اس وقت ایچ آئی وی کے مریضوں کو زندگی بھر وائرل لوڈ کو دبانے کے لیے ادویات کا استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ یہ پہلی بار نہیں جب سائنسدانوں نے ایچ آئی وی وائرس کے خاتمے کا ذریعہ تلاش کیا ہے ۔ اس سے پہلے 2007 میں ٹموتھی براوَن نامی ایک مریض کو صحتیاب قرار دیا گیا تھا جو خون کے کینسر کے علاج کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ سے گزارا اور ایک دہائی کے بعد بھی وہ اس بیماری سے محفوظ ہے ۔
اسی طرح گزشتہ سال ایک اور مریض ایڈ کاسٹیلجو کو شہہ سرخیوں میں اس وقت جگہ ملی جب اسے ایچ آئی وی سے پاک قرار دیا گیا، جس کا اس بیماری کے خلاف جینیاتی مزاحمت رکھنے والے ایک ڈونر کے اسٹیم سیلز کے ذریعے کیا گیا تھا ۔ اس دوران جموں وکشمیر میں مہلک مرض ایڈز کے حوالے سے بیداری پھیلنے والا ادارہ جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوساءٹی (جے کے اے سی ایس) میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعدادمارچ2020تک 6ہزار274ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جموں وکشمیر میں 2756مریضوں کا علاج ہورہا ہے جن میں 2454مریضوں کا تعلق جموں جبکہ302کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق سال2018 میں 365افراد ’ایچ آئی وی‘ پازیٹیو پائے گئے جبکہ گزشتہ برس ستمبر تک187افراد کو وائرس میں مبتلاء پایا گیا ۔
جموں وکشمیر میں مہلک مرض ایڈز سے1060اموات بھی ہوئی ہیں ۔ جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوساءٹی (جے کے اے سی ایس) کے ذراءع کے مطابق سماجی خوف کی وجہ سے لوگ اس بیماری کو چھپا رہے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کیسوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
