ہندوستان
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ
نئی دہلی، دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔
دہلی پولیس نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی کے کچھ اسکولوں کو بم کی دھمکیوں والے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس نے پروٹوکول کے مطابق ایسے تمام اسکولوں کی مکمل جانچ کی ہے۔ کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ میل جعلی ہیں۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور امن برقرار رکھیں۔
پولیس نے کہا کہ دھمکی آمیز میل، جس کی کاپی (سی سی) کیا گیا تھا اور کئی اسکولوں کو بھیجا گیا تھا، شبہ ہے کہ یہ جعلی ہے کیونکہ اب تک کسی بھی اسکول سے کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیوش کمار مہالا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام اسکولوں کی جانچ کی ہے اور کچھ نہیں ملا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی پولیس کے پی آر او سمن نالہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ان اسکولوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کرنا چاہیں گی جنہیں دھمکی کی میل موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کی دوارکا اور وسنت کنج شاخوں، مشرقی میور وہار میں مدر میری اسکول، چانکیہ پوری میں سنسکرت اسکول، پشپ وہار میں ایمیٹی اسکول اور جنوبی مغربی دہلی میں ڈی اے وی اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ہائی سیکورٹی ایریا میں پڑنے والے ڈی پی ایس نوئیڈا کو بھی اسی طرح بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔
دھمکیوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور طلباء کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’تمام اسکولوں میں تحقیقات جاری ہیں اور ہمارا تکنیکی ونگ ای میلز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جنوبی مغربی دہلی اور دوارکا کے پولیس کے ڈپٹی کمشنروں نے میڈیا کو بتایا کہ دھمکی آمیز میل صبح 4.30 بجے کے قریب بھیجے تھے۔ اسکولوں نے طلباء کے والدین کو صبح تقریباً 6.30 بجے اطلاع دی۔
پولیس نے کہا، “بم کا پتہ لگانے والی ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دہلی فائر سروس کے اہلکاروں کو اسکولوں میں بھیج دیا گیا ہے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔” تمام اسکولوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا، “کئی اسکولوں کو اسی طرح کی بم کی دھمکی والے ای میلز موصول ہوئے ہیں۔ ہم ہر اسکول کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔”
دریں اثنا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ سے بات کی اور دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں بم کی دھمکی پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسکول کے احاطے کی مکمل تلاشی لینے، مجرموں کی شناخت کرنے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اسکولوں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں اور مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔
دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: “آج صبح کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور دہلی پولیس ان احاطوں کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابھی تک کسی بھی اسکولوں میں کچھ نہیں ملا ہے۔
ہم پولیس اور اسکولوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ والدین اور شہریوں سے درخواست کریں گے کہ وہ گھبرائیں نہیں۔ اسکول کے اہلکار جہاں بھی ضرورت ہوگی، والدین کے رابطے میں رہیں گے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
