کھیل
بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رن سے شکست دی
کنگسٹن تیج الاسلام (پانچ وکٹ)، ناہید رانا (پانچ وکٹ) اور ذاکر علی (91 رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 سال بعد ویسٹ انڈیز کو اس کے ہی گھر میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 101 رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔
ٹیسٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو گھر پر شکست دی ہے۔ اس سے قبل 2009 میں اسے کنگسٹن میں 97 رن اور سینٹ جارج میں چار وکٹ سے شکست دی تھی۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ذاکر علی (91) کی اہم اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 287 رن کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے آنے والے ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف کیویم ہوج (55) اور کپتان کریگ براتھویٹ (43) نے جدوجہد سے پر اننگز کھیلیں۔ جسٹن گریوز (20)، کیسی کارٹی (14) اور جوشوا ڈی سلوا (12) نے رن بنائے۔ بنگلہ دیش کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کے چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو 50 اووروں میں 185 رن پر آل آؤٹ کرکے میچ 101 رن سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود اور تسکین احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
تیج الاسلام کو بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔ تیج الاسلام نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 71.5 اووروں میں صرف 164 رن بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں شادمان اسلام (64)، شہادت حسین دیپو (22)، کپتان مہدی حسن معراج (36)، محمود الحسن جوئے (تین)، لٹن داس (ایک) اور ذاکر علی (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے چار اور شمر جوزف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیمار روچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ناہید رانا (پانچ وکٹوں) کی مہلک بولنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ہاتھوں 65 اوورز میں 146 رن پر سمٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ (39)، کیسی کارٹی (40)، مائیکل لیوس (12) نے اننگز کھیلی۔
آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد، تیج الاسلام اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ذاکر علی (91)، شادمان اسلام (46)، کپتان مہدی حسن (42)، شہادت حسین (28)، لٹن کمار داس (25) اور تیج الاسلام (14) کی شاندار اننگز کی بدولت 268 رن بنائے اور پہلی اننگز میں برتری کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو 287 رن کا ہدف دیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور کیمار روچ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
شمار جوزف نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جےڈن سیلز اور جسٹن گریوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1500
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان5 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
