تازہ ترین
بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کی پیاسی: صحرائی
خبراردو
تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے سرنو پلوامہ میں نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9عام شہریوں اور 3جنگجوؤں کی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے خون کی پیاسی فوج نے سرزمین پلوامہ کو خونِ ناحق سے سیراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز اور مبنی برحق وصداقت کے مطالبہ حق خودارادیت کو دبانے کے لیے بھارتی حکمرانوں نے جموں کشمیر کے عوام کو من حیث القوم صفحۂ ہستی سے مٹانے کا جو منصوبہ طے کیا ہے اس منصوبے کو عملانے کے لیے وقت وقت پر نہتے عوام کے سینوں پر بندوقوں کے دہانے کھول کر انجام دیا جارہا ہے۔
تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے سرنو پلوامہ میں فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں چلاکر قیامت صغریٰ بپا کرکے 7عام شہریوں اور 3جنگجوؤں کوہلاک کئے جانے پر سخت دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے خون کی پیاسی فوج نے سرزمین پلوامہ کو خونِ ناحق سے سیراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم ومحکوم کشمیری قوم کو روز بھارتی فورسز کی ننگی جارحیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر روز بڑی بے دری سے انسانی لہو بہایا جاتا ہے اور آئے روز خونِ مظلوماں بہانے میں تیزی لائی جارہی ہے۔
صحرائی نے کہا کہ دنیا کے انصاف پسند اور انسانی حقوق کی پامالی پر احتجاج کرنے والے باضمیر اقوام اور افراد کو جموں کشمیر میں ہونے والی ریاستی تشدد کا نوٹس لینا چاہیے کہ کس طرح کشمیریوں کا لہو ارزاں بنادیا گیا ہے۔ ہر روز جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور مبنی برحق وصداقت کے مطالبہ حقِ خودارادیت کو دبانے کے لیے بھارتی حکمرانوں نے جموں کشمیر کے عوام کو من حیث القوم صفحۂ ہستی سے مٹانے کا جو منصوبہ طے کیا ہے اس منصوبے کو عملانے کے لیے وقت وقت پر نہتے عوام کے سینوں پر بندوقوں کے دہانے کھول کر انجام دیا جارہا ہے اور سرنو پلوامہ میں فوج نے جس طرح کی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 12جوانوں کو تادم تحریر ہلاک اور درجنوں افراد کو شدید زخمی کردیا۔ اس خونین منظر نے ساری وادی میں سکتہ طاری کردیا ہے۔ ہر طرف آہ وبکا اور چیخ وپکار ہے۔ ہر طرف ماتم کا سماں ہے۔ مظلوموں کی چیخ وپکار عرشِ اِلٰہی کو ہلادیتی ہیں، مگر سنگدل بھارتی حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔
اس دوران چیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی نے ہلاک ادریس براٹھ کلان سوپور کی یاد میں بُلائے گئے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو مردہ مت کہو جو اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کریں، وہ زندہ ہوتے ہیں اور اللہ کے ہاں رزق پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ ہیرو اللہ کی بارگاہ میں پیارے ہوتے ہیں وہ اپنا دنیاوی کیرئیر قربان کرکے ہماری کامیابی اور رستگاری کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ اگر ان قربانیوں کا لحاظ نہ رکھا جائے تو ہم عنداللہ جواب دہ ہوں گے۔ صحرائی نے کہا کہ ہم بدترین سیاسی غلامی میں مبتلا ہیں۔ ہم پر غیر ملکی تسلط ہے، جو کی وجہ سے ہماری عبادات بھی اصل روح سے خالی ہیں۔ ہم مساجد کے اندر نماز پڑجتے ہوتے ہیں باہر فوج محاصرہ کرکے ہمارا چین وسکون چھینتی ہے۔ صحرائی نے کہا کہ ہماری قوم قربانیاں دے رہی ہے، مگر سب سے زیادہ قربانیاں ہماری نوخیز نسل کی ہیں جن کا روز خون بہایا جارہا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
