تازہ ترین
جموں وکشمیر انتظامیہ نے 33آفیسرو ں کے تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے
جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز 33آفیسروں کی تبدیلیوں کے احکامات صادر کر دئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر رونیواننت ناگ سعید یاسر فاروق کو تبدیل کرکے اُس سے ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔
نائب ضلع الیکشن آفیسر اُدھم پور شاوی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ہینڈلوم جموں بنایا گیا ہے۔ پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) ڈوڈہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔
توفیق احمدغازی بی ڈی او لار کو تبدیل کرکے سب ضلع مجسٹریٹ بیروہ بنایا گیا اور اُس سے سب رجسٹرار بیرو ہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ سنجیو شرما فیلڈ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف رولر سنٹیشن جموں کو ڈپٹی سیکریٹری گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا۔ ڈی پی او اُدھم پور سنینا سانی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (سٹور) تعینات کیا گیا اور اس طرح سے آشما شیر کو اضافی چارج سے ہٹایا گیا۔
پیرزاہ فرحت احمد (ڈی ایس ڈبلو او)ا ننت ناگ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ ویج ایمپلائمنٹ پلوامہ تعینات کیا گیا۔ ارون کمار بدیال بی ڈی او مغل میدان کشتواڑ کو تبدیل کرکے سب ضلع مجسٹریٹ گنڈو بنایا گیا جبکہ اُس سے سب رجسٹرار گندو کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ بی ڈی او ڈاڈہ سرہ سعید ندیم اقبال اندرابی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر رولر سنٹیشن کشمیر بنایا گیا۔ اکھل سدوترا بی ڈی او مارہ کو تبدیل کرکے سب ضلع مجسٹریٹ اکھنور بنایا گیا اور اُس سے سب رجسٹرار اکھنور کا بھی اضافی چارج دیا گیا۔
ممتاز احمد پیر بی ڈی او تجر شریف بارہ مولہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رونیو بارہ مولہ بنایا گیا اور وہ یہ عہدہ اُس وقت سنبھالے گا جب رفیق احمد لون 31جنوری کو سبکدوش ہونگے۔بی ڈی او پلوامہ ریاض احمد شاہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ اننت ناگ بنایا گیا جبکہ نصار احمد ملک کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پیوش دھوترا ڈی پی او کٹھوعہ کو تبدیل کرکے جنرل منیجر جے کے آر ٹی سی جموں بنایا گیا۔ طاریق احمد ریشی بی ڈی او چرار شریف بڈگام کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار سوپور بنایا گیا۔
سہیل احمد لون بی ڈی او پانپور کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار پلوامہ بنایا گیا۔ شعیب نور بی ڈی او نوگام بانڈی پورہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رونیو اننت ناگ بنایا گیا۔ شکور اھمد ڈار بی ڈی او کیلر شوپیاں کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا۔ انشو مالی شرما ڈی پی او جموں کو تبدیل کرکے جنرل منیجر میڈیکل سپلائز کارپوریشن جموں بنایا گیا۔
شبیر احمد حکاک سٹیٹ ٹیکسز آفیسر سرکل سرینگر کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار بڈگام بنایا گیا۔ سعید فاروق احمد بی ڈی او اونتی پورہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آٖیسر ویج ایمپلائمنٹ سری نگر بنایا گیا۔ بشیر احمد پڈر سٹیٹ ٹیکسز آفیسر بڈگام کو تبدیل کرکے جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی کشمیر بنایا گیا۔
وشال سنگھ پریہار تحصیلدار کھور جموں کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار وجے پور بنایا گیا۔ بشیر احمد بٹ بی ڈی او آلوسہ بانڈی پورہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ گاندربل تعینات کیا گیا جبکہ افروزہ بانو بی ڈی او بڈگام کو تبدیل کرکے سب راجسٹرار گاندربل بنایا گیا ہے۔ ماکسمن گورکھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر رولر سنٹیشن جموں بنایا گیا۔ اومیش شان اے ڈی ٹورازم بٹوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ریاسی بنایا گیا۔
بشیر الحسن بی ڈی او قاضی گنڈ کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار کولگام بنایا گیا جبکہ پھولیل سنگھ بی ڈی او بھالا ڈوڈہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ ڈوڈہ بنایا گیا۔ ارشید احمد خان بی ڈی او نور کھاہ کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار ہندوارہ بنایا گیا۔ وشیو پرتاب سنگھ بی ڈی او بھوماگ ریاسی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری گورنمنٹ ٹورازم ڈپارٹمنٹ بنایا گیا۔
تنویر احمد تنویر سٹیٹ ٹیکسز آفیسر کپواڑہ کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار اننت ناگ بنایا گیا۔ ڈاکٹر رنجیت سنگھ ڈپٹی راجسٹرار کاپریٹور جموں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اُدھم پور تعینات کیا گیا جبکہ اکشیا راجن تحصیلدار مرہین کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر موٹر گراجز جموں وکشمیر تعینات کیا گیا۔ یو این آئی
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
ابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلی نسل کے طبی طریقۂ علاج کے میدان میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے اور ملک حیاتیاتی علوم، طبی تحقیق اور صحت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
طب کے موجودہ دور کو انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ظہور سے صحت کے شعبے میں ایسے امکانات پیدا ہو رہے ہیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل پیدا کرنا ہوگا، تاکہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کو مریضوں کے لیے حقیقی اور بامعنی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے یہاں انٹرنیشنل میڈیکل سائنسز اکیڈمی (آئی ایم ایس اے) کے جموں و کشمیر چیپٹر کی جانب سے منعقدہ پہلے ’آروگیہ شکھر سمان۔ ایک میڈیکل انویسٹیچر تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’مستقبل میں طبی طریقۂ علاج کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل ضروری ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینومکس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز صحت کے شعبے میں نئے امکانات کے دروازے کھول رہی ہیں۔‘‘
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کئی علاج اور تشخیصی طریقۂ کار میں ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کلچر ٹیسٹ کے لیے درکار وقت کم کرنے اور جین کی ترتیب معلوم کرنے میں اے آئی کی صلاحیت کا حوالہ دیا، تاہم زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو کلینیکل میڈیسن کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی پر حد سے زیادہ انحصار ایسی صورت حال پیدا کر سکتا ہے جس میں ڈاکٹر کی طبی بصیرت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے متبادل طریقوں کو دستیاب رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، لیکن مریض کے علاج میں ڈاکٹر کا طبی فیصلہ بنیادی حیثیت رکھنا چاہیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ شیئر کر کے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ شیئر کرتے ہوئے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن کی جانب سے ایران کی سات روزہ تجویز مسترد کیے جانے کے فوراً بعد ہوئی، جس کا مقصد تزویراتی اہمیت کی اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات بحال کرنا تھا۔
متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سوال اٹھایا کہ آیا تہران امریکی مطالبات پر عمل کرے گا۔
امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف نئے حملے شروع کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معاملے سے واقف امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے قطر کے ثالثوں کے ذریعے سات روزہ تجویز پیش کی تھی۔
اس تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولتا اور جوہری مذاکرات بحال کرتا، بشرطیکہ واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دیتا۔تاہم امریکی حکام نے تہران اور ثالثوں کو بتایا کہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ٹرمپ مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان برقرار ہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
دریں اثنا، ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے تصفیے کی نئی شرائط مسترد کر دی ہیں اور جون میں طے پانے والے ایک ابتدائی معاہدے کی بعض شرائط کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔
تاہم قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے سفارت کاری جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورت حال کو ’’بہت مشکل اور چیلنجنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے آبی گزرگاہوں کے معاملے میں ’’جوڑ توڑ اور بلیک میلنگ‘‘ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ’’کچھ مثبت پیش رفت‘‘ ہوئی ہے اور امید ظاہر کی کہ سفارت کاری دونوں فریقوں کو کسی حل تک پہنچا سکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اس کی تجویز قبول کی جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
