تازہ ترین
جموں وکشمیر میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد16 ،24گھنٹوں کے دوران4اموات
وادی کشمیر میں سوموار کو کوروناوائرس نے2 خواتین سمیت مزید3افراد کی جان لی۔اس طرح گزشتہ24گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں عالمی وبا سے4ہلاکتیں ہوئیں جبکہ جموں وکشمیر میں اب متوفین کی تعداد بڑھ کر 16ہوگئی۔ہلاکتوں اور مثبت کیسوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوامی اضطراب میں مزید اضافہ ہوا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلڑ کو کرناگ سے تعلق رکھنے والا معمر شخص عالم گیر وبا سے متاثر ہو کر اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔مرحو م کو گزشتہ دنوں نے سی ڈی اسپتال سرینگر (امراض چھاتی) داخل کیا گیا تھا،جہاں اُسکی موت سوموار کی علی الصبح ہوئی۔فوت ہونے والے مریض کے کئی کورونا ٹیسٹ کئے گئے،جو مثبت آئے،جسکے بعد اُسے کورونا پازیٹیو قرار دیا۔انگریزی خبررساں ایجنسی جی این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہنگامی طبی صورتحال اور مزید علاج ومعالجہ کی خاطر مریض کو صدر اسپتال سرینگر (ایس ایم ایچ ایس) منتقل کیا گیا،جہاں مریض کے پھیپڑوں تک ہوا پہنچا نے کیلئے شہ رگ میں ایک ٹیوب نصب کیا گیا۔
اس دوران مریض کا کورونا ٹیسٹ کرنے کیلئے نمونے لئے گئے،جو مثبت آیا۔مریض کو پھر دوبارہ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ سرینگر(امراض چھاتی) منتقل کیا گیا،جہاں اُس نے زند گی کی آخری سانس لی۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال،ڈاکٹر سلیم ٹاک نے مریض کی موت کی تصدیق کی۔ان کا کہناتھا کہ متاثرہ شخص کا آج اور ٹیسٹ کیا گیا،جو پازیٹیو آیا۔ان کا کہناتھا کہ مریض مسلسل8روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریض نمونیا کے مرض میں مبتلاء تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے صدر اسپتال سرینگرمیں مریض کا (Tracksmisty) کیا گیا تھا یعنی اُنکے حلق میں ایک ٹیوب ڈالا گیا،جسکے ذریعے پھیپڑوں تک ہوا(آکسیجن) پہنچا ئی جارہی تھی۔ادھر سی ڈی اسپتال میں ہی ایک اور مریض کی موت سوموار کو ہی ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ کولگام سے تعلق رکھنے والی65سالہ کووڈ۔19 مریضہ کی موت ہوئی۔
جی این ایس کی ایک اور رپورٹ کے مطابق کولگام سے تعلق رکھنے والی مریضہ کو ایس ایم ایچ ایس اسپتاک کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جوکہ (Sub dural Heamorrhage) ”ایس ڈی ایچ“ میں مبتلاء تھی،کا کووڈ۔19ٹیسٹ آج (سوموار کو) مثبت آیا تھا،جسے کے بعد اُسے سی ڈی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسپتال میں داخل کرنے کیساتھ ہی مریضہ کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی۔ڈاکٹر سلیم،جوکہ نوڈل افسر نے مریضہ کی موت کی تصدیق کی۔ادھر خبر رساں کے این او نے شام دیر گئے ایک رپورٹ میں کہا کہ اننت ناگ ضلعے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مریضہ کی سی ڈی اسپتال میں ہی موت ہوگئی،جو مہلک مرض میں مبتلاء تھی اور اُس کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔رپورٹس کے مطابق منگلوار کو سی ڈی اسپتال میں تیسری موت اُس وقت ہوئی جب شام کو 75سالہ مہلک مرض کینسر میں مبتلاء مریضہ نے زندگی کی آخری سانس لی۔
نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم نے اسکی تصدیق کی اور کہا کہ مریضہ تھائیرائڈ کینسر کی آخر ی اسٹیج میں مبتلاء تھی جبکہ اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔مذکورہ مریضہ کو بھی صدر اسپتال سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مذکورہ مریضوں کی موت سی ڈی اسپتال میں ہی زیر علاج حبہ کدل کی29سالہ خاتون کی موت کے بعد محض ایک دن بعد ہوئی۔
مذکورہ خاتون جموں وکشمیر میں عالمی وبا سے مرنے والے افراد میں سب سے کم عمر تھی۔اب ایک اور ہلاکت سے جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر14ہوگئی،جن میں سے12کشمیر اور2 اموات جموں میں ہوئیں۔
ضلع سرینگر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد5ہے،جو کسی بھی ضلعے میں سب سے زیادہ ہے۔بارہمولہ میں اس مرض سے 3 جبکہ اننت ناگ میں 2اوربانڈ ی پورہ،بڈگام،ادھمپور اور جموں ضلعے میں ایک،ایک مریض کی موت ہوئی۔اس دوران کووڈ۔19کی گائیڈ لائنز (رہنما خطوط) کے تحت مذکورہ مہلوک مریض کی آخری رسومات آبائی گاؤں ہلڑ کوکر ناگ میں انجام دی گئی۔جنازے میں کووڈ۔19پروٹوکول کے تحت ہی چند افراد نے شرکت کی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
