تازہ ترین
جی ایس ٹی قانون سے ہماری مالی خود مختاری چھین لی گئی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
خبراردو:
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ے کہا مسلمان عالم کی فتح و نصرت کامیابی و کامرانی کا راز صرف ملی اتحاد میں ہی مضمرہیں اور اللہ کے بغیر فرزندان توحید کو موجودہ نامساعد حالات مشکلات سے نجات دلانے والا ہیں۔انہوں نے کہا مسلمانان عالم اس وقت نہایت کم پرسی اور گوناگوں مشکلات اور آزمائشوں کے بھنیور میں دن گزار رہے ہیں اور مسلمانوں کے ازلی دشمن ہمیشہ مسلمانوں کی نا اتفاقی کے در پے میں رہے ہیں لیکن ان مسلم دشمن قوتوں صہولی طاقتوں کا مقابلہ صرکرناف اور صرف مسلم اتحاد میں ہی ہوسکتا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے آج بٹوارہ سرینگر میں ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عراق ، افغانستان ، شام ، فلسطین ، لبنان اور دیگر مسلم ممالکوں میں آج ہر روز خون ناحق بہایاجارہاہے جس پر عالم اسلام کو زبردست تشویش اورپریشانی لاحق ہیں۔جبکہ اہل کشمیر بھی آج پریشانیوں، مصائب اور مشکلات سے دوچار اور اللہ کے فضل وکرم سے ہی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہماری معاشی اور اقتصادی حالات ناگفتہ بہہ ہے ۔ ہماری ٹوریسٹ انڈسٹریز ٹھپ ہو چکی ہے اور وادی کا عوام مشکل سے اپنا روزگار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ خوف وخدا میں رہ کر اپنی زندگی گزارے اور احکام الہیٰ اور اتباع رسول ؐ پرگامزن ہو کر ثابت قدم رہے اسی میں ہماری کامیابی اور مشکلاتوں کانجات مضمر ہے ۔
انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانان ہند بھی اپنے آپ کو عدم تحفظ سمجھتے ہیں اور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے روحجاں سے ملک کی سالمیت اور آزادی کوبھی بڑا نقصان خطرہ لاحق ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بٹوارہ کی معروف شخصیت خواجہ غلام نبی وانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو گزشتہ جمعہ کے روز اس فانی دنیا سے رحلت کر گئے تھے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی مرحوم کے سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔
دریں اثناء پارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جناب پردسی صاحب کو ٹیلی فون پر تعزیت کی جبکہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھی سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
