تازہ ترین
جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن سکنڈل معاملہ: فاروق عبد اللہ کی 11.86 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک کی:ای ڈی
سرینگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں آج ”پی ایم ایل اے“کے تحت ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی 11.86 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے عہداروں نے کے این ایس کو بتایا کہ منسلک جائیدادوں میں تین رہائشی مکانات بھی شامل ہیں جن میں ایک گوپکار روڈ سرینگر میں، ایک تحصیل کٹی پورہ ٹنگمرگ میں، اور ایک جموں کے بھٹندی علاقے میں جبکہ سرینگر کے پوش ریذیڈنسی روڈ علاقے میں تجارتی کمپلکس بھی شامل ہے۔
مزکورہ عہدیداروں نے مزید بتایا کہ سال2005-6سے 2011کے درمیان” جے کے سی اے” کو “بی سی سی آئی” کی جانب سے 109.78 لاکھ روپے کے فنڈس ملے تھے جبکہ انکا کہنا تھا کہ سال 2006سے جنوری 2012 کے درمیان جب فاروق عبد اللہ جے کے سی اے کے صدر تھے تو انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے غیرقانونی تقرریاں عمل میں لاکر مزکورہ افراد کو فنڈز کی لانڈرنگ کے لئے انہیں مالی اختیارات دیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “جے کے سی اے” میں فنڈز کے ناجائز استعمال کا اسکنڈل سال 2012 میں سامنے آیا تھا جس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ تھے جبکہ یہ رقم “بی سی سی آئی” نے جے کے سی اے کو فراہم کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ستمبر 2015میں باضابطہ طور پر اس کیس کی تفتیش قومی تفتیشی بیرو یعنی ”سی بی آئی” کے حوالے کردی تھی جبکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بھی اس کیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی پیش کش کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 5اگست کو آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے سے قبل ہی غیر یقینی صورتحال کے درمیان 43کروڑ روپے کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور تین دیگر افراد کے خلاف گذشتہ سال جولائی میں چارج شیٹ دائر کی تھی جس کے بعد سابق وزیر اعلی اور جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعوا کیا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا اور وہ تحقیقات کے لئے مکمل طور تیار ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے اس گھوٹالے میں مبینہ کردار کے سلسلے میں سرینگر کے دفتر میں طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی تھی اور دن بھر طویل انکوائری کے بعد فاروق عبد اللہ نے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد ترک نہیں کرنے کا عزم دکھایا تھا،حالانکہ انہوں نے حالیہ پیشرفتوں سے اس پورے معاملے کو اسکے ساتھ جوڑنے سے صاف انکار کردیاتھا۔
اس دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور ہماری ایک طویل سیاسی جنگ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جاری رہے گی چاہے فاروق عبداللہ زندہ رہے یا نہ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا عزم کبھی نہیں بدلا اور نہ کبھی بدلے گا کیونکہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی جدوجہد ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مخصوص انداز میں کہا کہ وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے خوفزدہ نہیں تاہم انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سوموار دوپہر کا کھانا نہیں کھا سکوں گا اور نہ ہی آج میں اپنا لنچ کھا سکتا ہوں۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ ویبسائٹ ٹیوٹر پر اس معاملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ صاحب کو میڈیا کے ذریعے جائیدادیں منسلک کرنے کی خبر ہوئی ہے نہ کہ انہی کسی قسم کی قانونی نوٹس دی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ فاروق صاحب نے قانونی ماہرین کے ساتھ صلاح مشورہ شروع کیا ہے اور وہ اس کا بھر پور دفا کریں گے۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
