تازہ ترین
دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی ہے: امت شاہ
(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی ہے کیونکہ ملی ٹنسی سے متعلق واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جنگجوؤں اور علاحدگی پسندوں کے خلاف پائیدار مہم ثمر آور ثابت ہوئی ہے اور آج یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کی بجائے لیپ ٹاپ ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو راجوری میں ایک بڑے عوامی جلسے کے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ سٹیج پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور رکن پارلیمان جگل کشور بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا: ’جو لوگ کہا کرتے تھے کہ اگر دفعہ370 ہٹایا گیا تو خون کی ندیاں بہہ جائیں گی ان کو جموں وکشمیر میں ہونے والے ملی ٹنسی سے متعلق واقعات کے اعداد و شمار دیکھنے چاہئے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں ہر سال ملی ٹنسی سے متعلق 4767 واقعات رونما ہوتے تھے لیکن دفعہ370 کی تنیسخ کے بعد ان اعداد و شمار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اس نوعیت کے صرف721 واقعات پیش آئے ہیں‘۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ ما بعد پانچ اگست 2019 جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جو اب ہر سال137 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں اور علاحدگی پسندوں کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چلائی جانے والے پائیدار مہم ثمر آور ثابت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’اس مہم کا نتیجہ یہ ہے کہ آج جموں وکشمیر محفوظ ترین جگہ ہے وزیر اعظم جموں وکشمیر کے نوجوانوں تک پہنچے اور آج ان کے ہاتھوں میں پتھر نہیں بلکہ لیپ ٹاپ ہیں اور یہ نوجوان ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہر شعبے میں مقابلہ کر رہے ہیں‘۔
امت شاہ نے گجر، بکروال اور پہاڑی طبقے کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جموں وکشمیر میں ان تین خاندانوں، جنہوں نے حکومت اپنے آپ، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں تک محدود رکھی ہے، کی ہر الیکشن میں شکست کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا: ’ان تین خاندانوں نے 70 برسوں تک یہاں خاندانی راج کیا اور عام لوگوں کو جمہوریت کے لئے ترسایا۔
ان کا کہنا تھا: ’آج یہاں لوگوں کو گرام پنچایت ہے، ضلع پنچایت اور تحصیل پنچایت ہے جو گذشتہ70 برسوں کے دوران نہیں ہوا کرتا تھا‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کو 87 ارکان اسمبلی اور 6 ارکان پارلیمان تک محدود رکھا گیا تھا جبکہ گجر، بکر وال اور پہاڑی طبقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ غلام نبی کھٹانہ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات ثابت کر دی کہ وہ سماج کے تمام طبقوں کو نمائندگی دینے کے لئے پر عزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں 56 ہزار کروڑ روپیوں کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو روز گار کے موقعے میسر ہوں گے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ رشوت جو یہاں گذشتہ 70 برسوں کے دوران عروج پر تھی، کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے انٹی کورپشن بیورو بنایا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل رکھنے کے اعلان کی سراہنا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سری نگر سے شارجہ راست پروازیں چالو کی گئیں اور سری نگر میں شبانہ پروازوں کا آپریشن بھی شروع کیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار سال رواں کے ماہ اول سے 1.62 کروڑ سیاحوں نے یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔
انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کو گجر، بکروال اور پہاڑی طبقوں کو نمائندگی دینے کے لئے تشکیل دیا گیا جو بصورت دیگر ایک خواب ہی تھا۔
ان کا لوگوں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا: ’یہاں کے حکمرانوں نے ہمیشہ آپ لوگوں کا استحصال کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار جموں و کشمیر کو تمام طبقوں گجر، بکروال اور پہاڑی سمیت نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے پُر عزم ہیں۔
دنیا
امریکی حکام نے چین کو ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کی تردید کی: وال اسٹریٹ جرنل
نیویارک، امریکی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ واشنگٹن نے بیجنگ کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کی ہو سکتی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دی ہے۔
اتوار کو چین میں امریکی سفیر ٹیری برانسٹڈ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی تجویز دی تھی۔ برانسٹڈ نے یہ نہیں بتایا کہ شی جن پنگ نے اس پر کیا جواب دیا تھا۔
اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا چین کو ہتھیار فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ایک دوسرے عہدیدار نے اخبار سے بات کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ چین کو ہتھیاروں کی فروخت قانون کے تحت ممنوع ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بیجنگ کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
پی ایم مودی نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا ان کی بہادری ہندوستانی نوجوانوں کو مسلسل تحریک دیتی ہے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو انقلابی مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کی ناقابل تسخیر ہمت اور بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو نئی رفتار دی اور ملک کے لیے ہر قربانی دینے کا ان کا جذبہ ہندوستانی نوجوانوں کی ہمت اور عزم کی لازوال علامت ہے۔
مسٹرمودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘شہید بھگت سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر میرا دلی سلام۔ انہوں نے اپنی ناقابل تسخیر ہمت اور بہادری کے ذریعے آزادی کی تحریک کو نئی رفتار دی۔
ملک کے وقار کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا ان کا جذبہ ہندوستانی نوجوانوں کی ہمت اور عزم کی علامت ہے۔’
وزیر اعظم کے پیغام میں برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف ہندوستان کی جدوجہد میں بھگت سنگھ کی لازوال میراث اور ہندوستانی نوجوانوں کی نسلوں پر ان کے مسلسل اثر کو اجاگر کیا گیا۔
ہندوستان کی آزادی کے لیے ان کی وابستگی، انقلابی نظریات اور ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنے کی آمادگی نے انہیں قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے نمایاں مقام عطا کیا۔
اپنے خراج عقیدت کے ذریعے مسٹر مودی نے بھگت سنگھ کی قربانی اور عزم کے جذبے کو ہندوستانی نوجوانوں کے لیے دیرپا تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔
یو این آئی ایم جے
ہندوستان
راہل گاندھی اور کھڑگے کا بھگت سنگھ کو خراج عقیدت ، ان کی ہمت اور نظریات کو اجاگر کیا
نئی دہلی، کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر و راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کی ہمت، قربانی اور ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں راہل گاندھی اور کھڑگے نے بھگت سنگھ کو ہندوستان کی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف تحریک کی ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے نظریات اور اصولوں کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے بھگت سنگھ کی جدوجہد، ان کی ناقابل تسخیر ہمت اور عظیم قربانی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد، ان کی غیر متزلزل ہمت اور عظیم قربانی ہمیشہ ملک کے لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
کھڑگے نے اپنے خراج عقیدت میں بھگت سنگھ کے انقلابی جذبے کو یاد کیا ۔بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ بھگت سنگھ نے اپنی پوری زندگی ہندوستان کی آزادی کے مقصد کے لیے وقف کر دی تھی۔
کھڑگے نے کہا، ’’بھگت سنگھ نے صرف برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد نہیں کی بلکہ اپنے قلم اور نظریات کے ذریعے سماجی عدم مساوات اور معاشرے کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ بھگت سنگھ کی ہمت، نظریاتی پختگی اور ایک منصفانہ معاشرے کا تصور آج بھی لاکھوں نوجوانوں کو تحریک دیتا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
