ہندوستان
دہلی شراب گھوٹالہ میں بی آر ایس کی لیڈر کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کو منگل کو مشروط ضمانت دیدی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کویتا دہلی شراب گھوٹالہ کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر الگ الگ مقدمات میں عدالتی تحویل میں مارچ سے تہاڑ جیل میں بند ہیں جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشواناتھن کی ایک ڈویژن بنچ نےتلنگانہ کی قانون ساز کونسلر کی طرف سے دائر درخواست پر یہ حکم دیا جس میں دہلی ہائی کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں بی آر ایس کی لیڈر کو ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کا یہ حکم کہ عورت کو صرف اس لیے ضمانت سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا کہ وہ تعلیم یافتہ اور خود مختار ہے۔ غلط ہے اس لئے اسے مسترد کیا جاتا ہے ۔
سپریم کورٹ نے کہا “ہمیں لگتا ہے کہ سنگل رکنی بنیچ (دہلی ہائی کورٹ) نے قانون کو لافذ کرنے میں خود کو پوری طرح سے غلط سمت میں ہدایت دی ہے، جس کے نتیجہ میں ہم اپیل کی اجازت دیتے ہیں۔ اس حکم (دہلی ہائی کورٹ ) کو درکنار کیا جاتا ہے اور اپیل کنندہ کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔”
عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے اور سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ ان شرائط کے علاوہ، بنچ نے محترمہ کویتا کو ہدایت دی کہ وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں یا کارروائی کو متاثر نہ کریں، اپنا پاسپورٹ سپرد کریں اور تحقیقاتی ایجنسی کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں۔ سپریم کورٹ نے انہیں مقدمے کی سماعت میں تعاون کرنے کا بھی حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے محترمہ کویتا کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کی دلیلیں سننے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
جسٹس گوئی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے 12 اگست کو مسٹر روہتگی کے دلائل سننے کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی کو 20 اگست تک اپنے متعلقہ جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔
محترمہ کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ گھپلے کے سلسلے میں دونوں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ ان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی تھی (جسے تنازعہ کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا)۔
سماعت کے دوران مسٹر روہتگی نے محترمہ کویتا کا موقف پیش کرتے ہوئے ڈویژن بنچ کے سامنے کہا تھا کہ عرضی گزار پانچ ماہ سے جیل میں ہیں ۔ وہ ضمانت کی حقدار ہیں کیونکہ ان کا کیس وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے مقدمات سے متعلق فیصلوں میں شامل ہے۔
مسٹر سسودیا کو حال ہی میں سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا، جب کہ مسٹر کیجریوال عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔ مسٹر کیجریوال کو لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران عبوری ضمانت مل گئی تھی۔
سماعت کے دوران ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ محترمہ کویتا “ساؤتھ گروپ” کی ایک اہم رکن تھیں، جن پر دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کو ایکسائز لائسنس کے بڑے حصے کے لیے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کے ساتھ چارج کیا جاتا ہے. ای ڈی نے الزام لگایا تھا کہ اس کیس کے ایک ملزم وجے نائر نے مبینہ طور پر سرتھ ریڈی، محترمہ کویتا اور ماگنتا سری نواسولو ریڈی کے زیر کنٹرول “ساؤتھ گروپ” کے آپ کے لیڈروں کی جانب سے کم از کم 100 کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔
بی آر ایس کی لیڈر نے دہلی ہائی کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کی بیٹی محترمہ کویتا کو ای ڈی نے سب سے پہلے 15 مارچ 2024 کی شام کو ان کی حیدرآباد کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے انہیں 11 اپریل کو مبینہ گھوٹالے میں اپنے الگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔
یکم جولائی کو دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ (جسٹس سورن کانت شرما) نے کہا تھا کہ ملزمہ کی طرف سے مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی گئی استدعا میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
6 مئی کو دہلی کے راؤز ایونیو کی خصوصی عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور ضمانت مسترد ہونے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمی نے انہیں آج مشرط ضمانت دی ۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر، اقتصادی اصلاحات اور ملک کی ترقی میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر کہاکہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تاریخی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کے ترقی کے سفر کو بدل دیا، نئے مواقع پیدا کیے اور لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ ان کی عاجزی، ایمانداری اور دانش مندی ان کی عوامی زندگی کی پہچان رہی ہے۔ انہوں نے پُرسکون وقار اور حساسیت کے ساتھ قیادت کی اور جامع ترقی اور سب سے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا حقوق پر مبنی ڈھانچہ اس نظریے کی مستقل مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار عوامی خدمت، جامع ترقی اور تبدیلی لانے والی اصلاحات کی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ماہر اقتصادیات اور کامیاب سیاست دان کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کی ترقی کو غیر معمولی رفتار دی اور ملک کی خوشحالی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دوراندیش اور جامع اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے ڈاکٹر سنگھ نے ہر طبقے کو خوشحال کیا اور ملک کی ترقی میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
