کورونا وائرس
ریاستوں کو 31.83 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں
حکومت کی جانب سے جو بھی مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں اس میں کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ انہوں نے ایک ذمہ دار حزب اختلاف کے رہنما کا کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز تر کرنے اور اس کو توسیع دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع کیا گیا ہے۔
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مزید ٹیکوں کی دستیابی، ٹیکوں کی پیشگی اطلاع کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے ٹیکہ کاری کے لئے بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین سپلائی چین کو بہتر کر سکیں۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر حکومت ہند مفت کووڈ – 19 ویکسین فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر رہی ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ملک میں ویکسین مینوفیکچرر سے 75 فیصد ویکسین کی خریداری اور سپلائی کرے گی۔حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 31.83 کروڑ ( 31،83،36،450) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ اس میں حکومت ہند کے ذریعے مفت ٹیکے کی فراہمی اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری زمرہ دونوں شامل ہیں۔
ان میں ضائع ہوجانے والی ویکسین کی خوراکوں سمیت ، ویکسین کا کُل صرفہ 31،04،91،565 خوراکیں ہیں۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 78لاکھ (78،44،885) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں اہل افراد کو دی جانی ہیں۔
مزید یہ کہ15،18،560 کی تعداد میں ویکسین کی خوراکیں آئندہ تین دنوں میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔ یہ خوراکیں فی الوقت انہیں (ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں)فراہم کرائے جانے کے مرحلے میں ہیں۔حکومت کی جانب سے جو بھی مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں اس میں کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ انہوں نے ایک ذمہ دار حزب اختلاف کے رہنما کا کردار ادا کیا ہے اور حکومت کو ہر معاملہ پر انتباہ کرتے رہے ہیں۔ (یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)
اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 ہزارنئے کیسزاور 895 ہلاکتیں
نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے تیزی سے گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے تقریباً 1.20 لاکھ زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 11 لاکھ تک پہنچ گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83,876 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,99,054 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 14,70,053 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 1,69,63,80,755 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 11,08,938 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,99,054 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4,06,60,202 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 2.62 فیصد اور صحت یابی کی شرح 96.19 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 895 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اب تک کووڈ-19 کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,02,874 ہو گئی۔
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے کووڈ معاوضہ میں تیزی کے لئے نوڈل افسر مقرر کرنے کی ہدایت دی
نئی دہلی، 4فروری (یو این ائی) سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ایک طے شدہ مدت کے دوران معاوضہ دینے کا عمل تیز کرنے کے لئے جمعہ کو ریاستی حکومتوں کو احکامات دیئے جج ایم آر شاہ کی صدارت والی سنگل بنچ نے ریاستوں سے کہاکہ کووڈ 19سے ہوئی اموات کی تفصیلات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ایس ایل ایس اے) کود ستیاب کرائیں تاکہ معاوضہ دینے کے عمل میں تیزی لائی جاسکے اور اہل کنبوں کو رقم جلد دی جائے۔ عدالت نے اس کے لئے تمام ریاستوں کو ایک ایک نوڈل افسر (جو ڈپٹی سکریٹری کی سطح سے نیچے کا نہ ہو) مقرر کرنے کیلئے کہا ہے۔
بنچ نے کہاکہ اگر ایس ایل ایس اے کے رکن۔سکریٹری کو کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ ریاست کی طرف سے مقررنوڈل افسر سے رابطہ کرکے مدد لے سکتے ہیں۔
عدالت عظمی نے ریاستوں کی طرف سے بڑی تعدا د میں معاوضہ سے متعلق دعووں کو خارج کرنے کے سلسلہ میں زور دیکر کہا کہ تکنیکی طورپر کسی بھی دعوے کو خارج نہیں کیا جانا چاہئے اور نقص والی درخواستوں کے معاملہ میں ضروری اصلاح کا موقع دیا جانا چاہئے۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا20 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر19 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا23 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان21 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا20 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا24 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا24 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
