کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 ہزارنئے کیسزاور 895 ہلاکتیں
نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے تیزی سے گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے تقریباً 1.20 لاکھ زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 11 لاکھ تک پہنچ گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83,876 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,99,054 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 14,70,053 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 1,69,63,80,755 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 11,08,938 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,99,054 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4,06,60,202 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 2.62 فیصد اور صحت یابی کی شرح 96.19 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 895 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اب تک کووڈ-19 کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,02,874 ہو گئی۔
اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے کووڈ معاوضہ میں تیزی کے لئے نوڈل افسر مقرر کرنے کی ہدایت دی
نئی دہلی، 4فروری (یو این ائی) سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ایک طے شدہ مدت کے دوران معاوضہ دینے کا عمل تیز کرنے کے لئے جمعہ کو ریاستی حکومتوں کو احکامات دیئے جج ایم آر شاہ کی صدارت والی سنگل بنچ نے ریاستوں سے کہاکہ کووڈ 19سے ہوئی اموات کی تفصیلات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ایس ایل ایس اے) کود ستیاب کرائیں تاکہ معاوضہ دینے کے عمل میں تیزی لائی جاسکے اور اہل کنبوں کو رقم جلد دی جائے۔ عدالت نے اس کے لئے تمام ریاستوں کو ایک ایک نوڈل افسر (جو ڈپٹی سکریٹری کی سطح سے نیچے کا نہ ہو) مقرر کرنے کیلئے کہا ہے۔
بنچ نے کہاکہ اگر ایس ایل ایس اے کے رکن۔سکریٹری کو کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ ریاست کی طرف سے مقررنوڈل افسر سے رابطہ کرکے مدد لے سکتے ہیں۔
عدالت عظمی نے ریاستوں کی طرف سے بڑی تعدا د میں معاوضہ سے متعلق دعووں کو خارج کرنے کے سلسلہ میں زور دیکر کہا کہ تکنیکی طورپر کسی بھی دعوے کو خارج نہیں کیا جانا چاہئے اور نقص والی درخواستوں کے معاملہ میں ضروری اصلاح کا موقع دیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین
راجستھان میں اب عوامی اور شادی تقریبات میں ڈھائی سو لوگ شامل ہوسکیں گے
جے پور، 4فروری (یو این آئی)راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کا قہر تھوڑا کم ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی دیتے ہوئے نئی گائڈ لائنس جاری کی ہیں جن کے تحت ا ب عوامی، سماجی، شادی کی تقریب وغیرہ میں زیادہ سے زیادہ 250لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی اور نائٹ کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کی آج جاری ہدایت کے مطابق کسی طرح کے عوامی، سماجی، سیاسی، کھول کود سے متعلق، تفریحی، تعلیم، ثقافتی اور مذہبی تقریب کے انعقاد میں زیادہ سے زیادہ 250لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ شادی کی تقریب میں بینڈ باجابجانے والوں کو اس تعدا د سے الگ رکھا گیا ہے۔ تقریب کے انعقاد کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ یقینی بنائی جائے گی اور کووڈ پروٹوکول جیسے ڈبل ڈوز، ویکسنیشن، نو ماسک نواینٹری، اسکریننگ اور صفائی اور سینی ٹائزیشن پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
اسی طرح تمام مذہبی مقامات کو ان کے وقت کے مطابق عقیدت مندوں اور درشن کے لئے کھولے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران مذہبی مقام پر پھول۔مالا، پرساد، چادر اور دیگر پوجا سے متعلق لے جانے او ر چڑھانے کی اجازت ہوگی۔
نئی گائڈ لائنس کے مطابق رات کا کرفیو (یومیہ رات گیارہ سے صبح پانچ بجے تک) کو ختم کردیا گیا ہے۔ نئی گائڈ لائنس پانچ فروری سے نافذ ہوں گی
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 day agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
