تازہ ترین
سرینگر ،پلوامہ میں دلدوز حادثات، 2کمسن بچے لقمہ اجل،دونوں علاقوں میں کہرام
سرینگر:سرینگر اور جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ حادثات میں 2کمسن بچے لقمہ اجل بن گئے ۔ سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ایک کمسن بچہ غرق آب ہونے جبکہ درب گام پلوامہ میں ایک چھوٹا بچہ مکان کی چھت ست گر کر فوت ہوئے ہیں ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شہر سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں سوموار کے روز ایک کمسن مچھلیاں پکڑ رہا تھا ،جس دوران ا س کا پیر پھسل گیا اور پانی میں ڈوب گیا ۔ اس دوران اگر چی یہا ں موجود لوگوں اور پولیس نے کمسن کو کافی مشقت کے بعد پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا ،جہاں وہ بعد میں لقمہ اجل بن گیا ہے ،بتایا جاتا ہے مزکورہ بچہ خانیار سے تعلق رکھتا تھا ۔
اس کے بعد ازاں 13سالہ ایان احمد ولد عبدالماجد ساکنہ خانیار کے بطور ہوئی ۔ والد نے بتایا کہ اُس کا بیٹا جسمانی طور پر کافی کمزور تھا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام نامی گاءوں میں مکان کی چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا باسط ریاض ولد ریاض احمدتیلی اپنے مکان کی چھت پر کھیل رہا تھا ،جس دوران مزکورہ کا پیر اچانک پھسل گیا اور نیچے گر گیا ۔ اس دوران اگرچہ افرد خانہ نے بچے کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مرقدہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے جب علاقے میں اس حادثے کی خبر پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔ اس دوران دونوں حادثات کے بعد دونوں علاقوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جے اینڈ کے: لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ نے جموں میں قائم وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا
جموں، لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے جمعرات کو جموں کے نگروٹا میں قائم وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ ’’لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے لیفٹیننٹ جنرل پی۔ کے۔ مشرا سے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔‘‘
کمان سنبھالنے کے بعد نئے کور کمانڈر نے تمام رینک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کے جذبے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ .
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف فردِ جرم داخل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی جرائم شاخ کی اقتصادی جرائم اکائی (ای او ڈبلیو) نے پلوامہ کے ایک باشندے کے خلاف جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں فردِ جرم داخل کی ہے۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم پولیس کے کام کاج کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
اس سال درج کی گئی ایک ایف آئی آر کے معاملے میں پلوامہ کے ڈیری کے رہنے والے ثقلین مشتاق ڈار کے خلاف سری نگر کی سب جج عدالت میں فردِ جرم داخل کی گئی۔ جرائم شاخ کے مطابق، ڈار نے مبینہ طور پر اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے نام ایک جعلی خط تیار کیا اور اسے اس طرح پیش کیا جیسے وہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری کیا گیا ہو۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ پیغام جعلی سرکاری لیٹر ہیڈ پر تیار کیا گیا تھا اور اس پر جعلی دستخط کیے گئے تھے۔
تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اس جعلی پیغام کا مقصد اننت ناگ ضلع پولیس انتظامیہ کے کام کاج کو غیر قانونی طریقے سے متاثر کرنا تھا۔
ای او ڈبلیو نے کہا کہ تفتیش کے دوران جمع کیے گئے شواہد سے الزامات ثابت ہوئے اور ہندوستانی نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 204، 319(2)، 336(2) اور 340(2) کے تحت جرائم طے ہوئے۔ جرائم شاخ نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور معاملہ ثابت مانا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالتی فیصلے کے لیے عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
