تازہ ترین
کورونا ویکسین کی تیاری : روس نے کیا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
خبراردو:-
سرینگر:روس کی سیکنوو یونیورسٹی نے کووڈ ۔ 19کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے محکمہ کلینیکل ریسرچ اینڈ میڈیکیشنز کے اہم محقق الینا سمولیاروچک نے بتایا کہ تحقیق مکمل ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے ۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سائنسدان اس وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنانے کی تیاریوں میں دن رات مصروف عمل ہیں ۔ اس حوالے سے روس سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، یہاں ایک یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ویکسین کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا ہے ۔
روس کی سیکنوو یونیورسٹی کی جانب سے کوویڈ ۔ 19 کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے محکمہ کلینیکل ریسرچ اینڈ میڈیکیشنز کے اہم محقق الینا سمولیاروچک نے بتایا ہے کہ اس کی تحقیق مکمل ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ ویکسین کے سلسلے میں بھارت میں واقع روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ کورونا انفیکشن کے خلاف تیار کی جانے والی پہلی کامیاب ویکسین ہے ۔ قابل ذکر بات ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بھارت میں بنی ویکسین کے بھی کلینکل ٹرائل چل رہے ہیں ، اس کے علاوہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ویکسین کا بھی ٹرائل کیا جارہا ہے ۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے تجربے کی اجازت دے دی گئی ہے، ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی ۔
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جے اینڈ کے: لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ نے جموں میں قائم وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا
جموں، لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے جمعرات کو جموں کے نگروٹا میں قائم وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ ’’لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے لیفٹیننٹ جنرل پی۔ کے۔ مشرا سے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔‘‘
کمان سنبھالنے کے بعد نئے کور کمانڈر نے تمام رینک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کے جذبے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ .
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف فردِ جرم داخل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی جرائم شاخ کی اقتصادی جرائم اکائی (ای او ڈبلیو) نے پلوامہ کے ایک باشندے کے خلاف جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں فردِ جرم داخل کی ہے۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم پولیس کے کام کاج کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
اس سال درج کی گئی ایک ایف آئی آر کے معاملے میں پلوامہ کے ڈیری کے رہنے والے ثقلین مشتاق ڈار کے خلاف سری نگر کی سب جج عدالت میں فردِ جرم داخل کی گئی۔ جرائم شاخ کے مطابق، ڈار نے مبینہ طور پر اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے نام ایک جعلی خط تیار کیا اور اسے اس طرح پیش کیا جیسے وہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری کیا گیا ہو۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ پیغام جعلی سرکاری لیٹر ہیڈ پر تیار کیا گیا تھا اور اس پر جعلی دستخط کیے گئے تھے۔
تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اس جعلی پیغام کا مقصد اننت ناگ ضلع پولیس انتظامیہ کے کام کاج کو غیر قانونی طریقے سے متاثر کرنا تھا۔
ای او ڈبلیو نے کہا کہ تفتیش کے دوران جمع کیے گئے شواہد سے الزامات ثابت ہوئے اور ہندوستانی نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 204، 319(2)، 336(2) اور 340(2) کے تحت جرائم طے ہوئے۔ جرائم شاخ نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور معاملہ ثابت مانا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالتی فیصلے کے لیے عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
