دنیا
شمالی کوریا روس کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا: کم جونگ ان
پیانگ یانگ، شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے پیانگ یانگ میں ہونے والے اجلاس دوران روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو کو یقین دلایا کہ شمالی کوریا کی حکومت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ٹریٹی کی روح کے مطابق روس کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا۔ یہ اطلاع کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے دی۔
روسی سلامتی کونسل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شوئیگو نے 13 ستمبر کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا، جہاں کوریائی لیڈر کم جونگ نے ان کا استقبال کیا تھا۔
واضح رہے کہ 18-19 جون کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پیانگ یانگ کے دورے کے دوران، روس اور شمالی کوریا نے صحت کی نگہداشت، طبی تعلیم اور سائنس کے شعبے میں تعاون کے بین حکومتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس معاہدے کے آرٹیکل 4 میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ایک فریق اپنے آپ کو حالت جنگ میں پاتا ہے اگر کسی ملک یا متعدد ممالک کی طرف سے مسلح حملہ ہوتا ہے تو دوسرا فریق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق فوری طور پر جواب دے گا۔ روس اور شمالی کوریا کو قانون کے مطابق اس طرح کے حملے سے نمٹنے کے لیے ہر طرح سے فوجی اور دیگر مدد فراہم کرے گا۔
مزید برآں، آرٹیکل 8 کے مطابق، فریقین جنگ کو روکنے اور علاقائی، بین الاقوامی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے واسطے دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ سرگرمیاں انجام دینے کی میکانزم قائم کریں گے۔
یو این آئی۔ م ش۔
دنیا
امریکی حکام نے چین کو ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کی تردید کی: وال اسٹریٹ جرنل
نیویارک، امریکی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ واشنگٹن نے بیجنگ کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کی ہو سکتی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دی ہے۔
اتوار کو چین میں امریکی سفیر ٹیری برانسٹڈ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی تجویز دی تھی۔ برانسٹڈ نے یہ نہیں بتایا کہ شی جن پنگ نے اس پر کیا جواب دیا تھا۔
اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا چین کو ہتھیار فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ایک دوسرے عہدیدار نے اخبار سے بات کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ چین کو ہتھیاروں کی فروخت قانون کے تحت ممنوع ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بیجنگ کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ٹرمپ نے کانگریس کے انتخابات سے قبل ایران پر حملوں کا امکان برقرار رکھا
نیویارک، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے قبل ایران پر دوبارہ حملے کیے جانے کے امکان کو برقرار رکھا ہے۔
جب فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان سے انتخابات سے قبل دوبارہ حملے کیے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’یہ ممکن ہے، لیکن میں صرف یہ کہنا نہیں چاہتا۔‘‘
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ مسٹر ٹرمپ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کی توقع ہے۔
یو این آئی ۔ ایم جے
دنیا
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ شیئر کر کے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ شیئر کرتے ہوئے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن کی جانب سے ایران کی سات روزہ تجویز مسترد کیے جانے کے فوراً بعد ہوئی، جس کا مقصد تزویراتی اہمیت کی اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات بحال کرنا تھا۔
متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سوال اٹھایا کہ آیا تہران امریکی مطالبات پر عمل کرے گا۔
امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف نئے حملے شروع کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معاملے سے واقف امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے قطر کے ثالثوں کے ذریعے سات روزہ تجویز پیش کی تھی۔
اس تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولتا اور جوہری مذاکرات بحال کرتا، بشرطیکہ واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دیتا۔تاہم امریکی حکام نے تہران اور ثالثوں کو بتایا کہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ٹرمپ مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان برقرار ہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
دریں اثنا، ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے تصفیے کی نئی شرائط مسترد کر دی ہیں اور جون میں طے پانے والے ایک ابتدائی معاہدے کی بعض شرائط کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔
تاہم قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے سفارت کاری جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورت حال کو ’’بہت مشکل اور چیلنجنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے آبی گزرگاہوں کے معاملے میں ’’جوڑ توڑ اور بلیک میلنگ‘‘ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ’’کچھ مثبت پیش رفت‘‘ ہوئی ہے اور امید ظاہر کی کہ سفارت کاری دونوں فریقوں کو کسی حل تک پہنچا سکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اس کی تجویز قبول کی جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
