تازہ ترین
شوپیان اورکھریوپانپورمیں خونین معرکہ آرائیاں 7 جنگجو،ایک نوعمرطالب علم اورمقامی فوجی ازجان، مکمل رپورٹ
خبراردو:
بجبہاڑہ کے مضافاتی گاؤں میں جنگجومخالف سرجیکل آپریشن کے دوران6مقامی جنگجوؤں کے جاں بحق ہوجانے کے محض لگ بھگ42گھنٹوں بعدجنوبی ضلع شوپیان کے بٹہ گنڈکاپرن گاؤں میں ایک شبانہ خونین معرکہ آرائی کے دوران حزب المجاہدین اورلشکرطیبہ کے کچھ کمانڈروں اورایک غیرملکی جنگجوسمیت 6عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے بٹہ گنڈکاپرن شوپیان گاؤں میں کچھ جنگجوؤں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج کی34آرآر،سی آرپی ایف اورریاستی پولیس واسکے اسپیشل آپریشن گرؤپ کے اہلکاروں نے سنیچرکورات دیرگئے پورے علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ رات کے تقریباًڈیڑھ بجے شروع کئے گئے اس جنگجومخالف آپریشن کے دوران جب سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ تنگ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی تومحاصرے میں پھنسے جنگجوؤں نے فرارہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی ،جسکے نتیجے میں دوفوجی اہلکارزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ فوج ،فورسزاورایس اؤجی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کئے جانے کے بعدطرفین کے درمیان شدیدگولی باری کاتبادلہ شروع ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ رات کے وقت گولی باری اورکچھ دھماکوں کی آوازفوگونجنے کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی اورلوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔لوگوں کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں کاسلسلہ رات بھرجاری رہا۔ادھرپولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں کی فائرنگ ک دوران زخمی ہونے والامقامی فوجی اہلکاراسپتال میں دم توڑبیٹھا،اوراسکی شناخت ٹریٹورئل آرمی کی162بٹالین سے وابستہ نذیراحمدساکنہ چیک عشموجی کولگام کے بطورہوئی جبکہ 34آرآرسے وابستہ زخمی فوجی کی شناخت ذرائع نے سپاہی سنیل کماربیلٹ نمبر3206464Aکے بطورکی ۔بتایاجاتاہے کہ مہلوک مقامی فوجی اہلکارنذیراحمدپہلے بدنام زمانہ اخوان کاایک کمانڈر تھا،اوربعدازاں وہ ٹریٹوریل آرمی میں شامل ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ رات بھرطرفین کے درمیان شدیدنوعیت کی معرکہ آرائی جاری رہی ،اوراس دوران محصورجنگجوؤں نے فرارہونے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن اُنکی ہرکوشش کوناکام بنایاگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ دوران شب ہی کم سے کم تین جنگجومارے گئے جبکہ اتوارکوصبح صادق کے وقت طرفین کے درمیان گولی باری میں مزیدشدت آئی ۔ذرائع کے مطابق دوران شب مارے گئے4 جنگجوؤں کی نعشوں کوصبح کے وقت ہتھیاروں سمیت برآمدکیاگیاجبکہ باقی دوجنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھاگیا۔انہوں نے کہاکہ اتوارکی صبح کچھ مقامی لوگوں نے جنگجومخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کیلئے سنگباری شروع کردی تاہم ان کومنتشرکرنے کی کارروائی کیساتھ ساتھ جنگجوؤں کیخلاف بھی آپریشن جاری رکھاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ باقی دونوں جنگجوبھی اتوارکی صبح جھڑپ کے دوران مارے گئے ،اوراس طرح سے اس بڑے آپریشن کے دوران 6جنگجوازجان ہوگئے ۔ادھرپولیس ترجمان کی جانب سے بٹہ گنڈشوپیان آپریشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیاگیاجس میں بتایاگیاکہ جھڑپ کے دوران مارے گئے سبھی 6جنگجوؤں کی نعشوں اورجائے جھڑپ سے برآمدکئے گئے ہتھیاروں کوضلع پولیس لائنزشوپیان لایاگیاتاکہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت عمل میں لائی جاسکے ۔ ذرائع نے بتایاکہ مارے گئے جنگجوؤں میں 10دسمبر2015سے سرگرم حزب المجاہدین سے وابستہ کمانڈرعمرمجیدگنائی عرف غزالہ عرف حمزاللہ ولدعبدالمجیدگنائی ساکنہ شوژکولگام،7دسمبر2016سے سرگرم حزب کمانڈروسیم احمدوگے ولدعبدالحمیدساکنہ امشی پورہ شوپیان،27جون2014سے سرگرم لشکرکمانڈرمشتاق احمدمیرعرف حامدولدغلام حسن میرساکنہ چیک چھولان شوپیان،25ستمبر2016سے سرگرم حزب کمانڈرعباس احمدبٹ ولدعبدالزبیربٹ ساکنہ منترابگ شوپیان ،14اپریل2018سے سرگرم حزب جنگجوخالدفاروق ملک عرف ابوطلحہ ولدفاروق احمدملک ساکنہ باگندرآیال پورہ شوپیان اورایک عدم شناخت شدہ غیرملکی جنگجوشامل ہے۔
بتایاجاتاہے کہ حزب کمانڈرعمرمجیدکچھ ماہ قبل بٹہ مالوسری نگرمیں جنگجومخالف آپریشن کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب ہواتھا،اورگزشتہ دنوں اسی حزب کمانڈرکی ایک تصویروائرل ہوئی تھی ،جس میں یہ دعویٰ کیاگیاتھاکہ یہ تصویرگھنٹہ گھرلالچو ک کے نزدیک اُسوقت لی گئی جب یہاں مبینہ طورپرحزب کمانڈروں کی ایک میٹنگ چل رہی تھی ۔بتایاجاتاہے کہ بٹہ گنڈشوپیان میں جاں بحق ہوئے مقامی جنگجونوجوان محمدعباس حزب المجاہدین کاضلع کمانڈرشوپیان اورعمرمجیدتنظیم کاضلع کمانڈرکولگام تھا۔اُدھرمعلوم ہواکہ جنگجومخالف آپریشن کے دورا ن بٹہ گنڈشوپیان میں جب احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے اورمشتعل نوجوانوں نے سنگباری کی توپولیس وفورسزنے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے ،پیلٹ فائرنگ اورگولی باری بھی کی ،جسکے نتیجے میں یہاں لگ بھگ 20افرادزخمی ہوگئے ۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع اسپتال کولگا م ڈاکٹرجی این بٹ نے بتایاکہ یہاں15زخمیوں کولایاگیاجوپیلٹ اورگولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ نصف درجن شدیدزخمیوں کوسری نگرمنتقل کیاگیاجن میں گولی لگنے سے زخمی ہواایک نوعمرلڑکااورپیلٹ فائرلگن سے زخمی ہوئی ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل تھی ۔
ادھرمعلوم ہواکہ گولی لگنے سے زخمی ہوادسویں جماعت میں زیرتعلیم 17سالہ طالب علم نعمان اشرف ولدمحمداشرف بٹ ساکنہ بلوس یاری پورہ کولگام سری نگرمیں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔معلوم ہواکہ فیضان گلزارساکنہ ڈانگرپورہ شوپیان نامی ایک اورنوجوان کوبھی لگی ہے اوراسکی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ جن نصف درجن زخمیوں کوسری نگرمنتقل کیاگیاہے ،اُن میں سے تین کوگولیاں اورباقی تین کوپیلٹ لگے ہیں ۔دریں اثناء شوپیان کے بٹہ گنڈعلاقہ میں ایک طویل خونین معرکہ آرائی کے دوران 6جنگجوؤں ،ایک عام شہری اورایک مقامی فوجی اہلکارکے ازجان ہوجانے کے کچھ گھنٹے بعدکھریوپانپورمیں ایک مختصرجھڑپ ہوئی ۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ کھریوپانپورمیں ہوئی مختصرجھڑپ کے دوران جیش محمد سے وابستہ ایک غیرملکی جنگجووسیم ماراگیا۔ترجمان نے بتایاکہ باتھین کھریومیں پولیس اور50آرآرکے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک غیرملکی جنگجوماراگیاجسکی نعش اورہتھیاریہاں سے برآمدکیاگیا۔KNS
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
