پاکستان
شہری ہوشیار رہیں، پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم سے بڑا خطرہ ہیں
کراچی: رقوم کی وصولی کیلیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم سے بڑا خطرہ بن گئی ہیں۔
ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 12 ہزار جبکہ POS مشینوں کی تعداد 53 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے ذریعے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کے وقت صارفین کی خفیہ معلومات باآسانی چرائی جاسکتی ہیں۔ملک میں الیکٹرانک ادائیگیوں کا رجحان بڑھنے کے ساتھ پلاسٹک منی (کارڈز) کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ اب زیادہ تر صارفین پیٹرول پمپس، ریسٹورانٹس، شاپنگ سینٹرز میں پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے وقت پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے خفیہ معلومات چرائے جانے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کے بڑے اسلامی بینک کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اے ٹی ایم کے مقابلے میں پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے ذریعے اکاؤنٹ کی خفیہ معلومات کارڈز کے کوڈز چرانا زیادہ آسان ہے،اس مقصد کے لیے ہیکرز جعلی ڈیوائس ساتھ رکھتے ہیں۔ زیادہ تر صارفین مشینوں سے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے وقت کارڈ کیشیئر کو دے کر بے فکر ہوجاتے ہیں لیکن اسی وقت چند ہی سیکنڈز میں کارڈ کا تمام ڈیٹا اور کوڈز جعلی ڈیوائس پر پھیر کر چرائے جاسکتے ہیں جو بعد میں اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے کے لیے کام آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بینک صارفین اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات اور پن کوڈز معلوم کرنے کے لیے ہیکرز کے حربوں سے ہوشیار رہیں۔ اے ٹی ایم، پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے علاوہ بینک اور مالیاتی اداروں جیسی نظر آنے والی جعلی ویب سائٹس، جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی کارڈ کے کوائف اور کوڈ چوری کیا جاسکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے ماہانہ17ارب روپے کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ دنیا بھر میں لگنے والی بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے آن لائن سیل بینک صارفین کے کارڈز کا ڈیٹا چرانے اور آن لائن فراڈ کے سب سے بڑے مواقع ہیں۔
آن لائن ادائیگیوں اور خریدوفروخت کے اعدادوشمار اور رجحانات پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے Nilsonکی رپورٹ کے مطابق آن لائن ہیکرز نے 2015میں کھاتے داروں اور بینکوں کو 21.64 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگایا۔ 2017میں یہ نقصانات 28ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ 2020تک آن لائن فراڈ کی عالمی مالیت 32ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2015میں عالمی سطح پر ڈیبٹ، کریڈٹ، پیشگی ادائیگی والے کارڈز سے کیے گئے مجموعی لین دین کی مالیت 31ہزار ارب ڈالر سے زائد رہی جس میں آن لائن فراڈ کا تناسب 7فیصد رہا۔ الیکٹرانک پے منٹس کی خدمات فراہم کرنیوالے عالمی ادارے ACIکی تحقیق کے مطابق دنیا میں 30فیصد صارفین کو گزشتہ 5 سال کے دوران کسی نہ کسی طرح آن لائن دھوکا دہی کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا بھر میں آن لائن فراڈ کے واقعات سب سے زیادہ میکسکو، برازیل، امریکا، آسٹریلیا اور بھارت میں ریکارڈ کیے گئے۔ میکسیکو میں فراڈ کی شرح 56فیصد، برازیل میں 49فیصد، امریکا میں 47 فیصد، آسٹریلیا میں 40فیصد جبکہ بھارت میں 37فیصد رہی۔آئی ٹی اور بینکاری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینک کھاتوں سے دھوکا دہی کے ذریعے رقوم نکلوانے کیلیے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ الیکٹرانک ٹرانزیکشن کرنے والے صارفین کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن اکائونٹس اور انٹرنیٹ بینکنگ بھی ہیکرز کا آسان ہدف ہیں۔کسی بھی پوائنٹ آف سیلز مشین پر ادائیگی کرتے وقت اپنی نظروں کے سامنے کارڈ سوئپ کروائیں کارڈ ادائیگی کے لیے ویٹر، سیلز مین یا منیجر کے حوالے نہ کریں کیونکہ اس بات کا قوی خدشہ ہے کہ صارف کا کارڈ حقیقی مشین کے علاوہ ڈیٹا چوری کرنیو الی فرضی مشین پر بھی سوئپ نہ کرلیا جائے۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر16 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا20 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا20 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان18 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا16 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا16 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا20 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
