تازہ ترین
فرنٹ چیرمین کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ داری حکومت ہندوستان پر عائد ہوگی: گیلانی
خبراردو:
حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے فرنٹ چیرمین محمد یٰسین ملک کی این آئی اے کی تحویل میں بگڑتی صحت پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کے ساتھ جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جارہا ہے اور اگر انہیں کوئی گزند پہنچی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت ہند پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اپنے بڑے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کو این آئی اے کی طرف سے دہلی بلا کر پوچھ تاچھ کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں اوچھے حربے استعمال کرکے ہمارے عزم وحمت کو توڑنا چاہتے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لوگ اپنے جائز اور پیدائشی حقوق کے بازیابی کے لیے جمہوری طریقے جدوجہد کرتے ہیں، البتہ جموں کشمیر دنیا میں ایسا واحد خطہ ہے جہاں اپنے غصب شدہ حقوق کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ملک ہے اپنے ہی ہاتھوں اس کا جنازہ جموں کشمیر کی سرزمین سے اُٹھا رہا ہے۔
انہوں نے ریاست اور ریاست کے باہر کے جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس ریاست کے باشندوں کے خلاف ہر محاذ پر ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ قتل وغارت گری کا بازار گرم کرکے اوپریشن آل آوٹ کے تحت ہر کشمیری حریت پسند کو قابل گردن زنی تصور کیا جاتا ہے، دوسری طرف نام نہاد تحقیقاتی اداروں کو جنگی ہتھیار کے طور استعمال کرکے چھاپوں، بلاؤں اور پوچھ گچھ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کے نام پر سینکڑوں حریت پسند پابند سلاسل کئے گئے ہیں جن میں شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، سید شکیل احمد، سید شاہد یوسف اور ظہور احمد وٹالی۔ خواتین کو عزت اور احترام کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھوں ہماری آزادی پسند خواتین بھی دوردراز جیلوں اور خاص کر بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں جن میں سیدہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نصرین، فہمیدہ صوفی شامل ہیں۔
حریت (گ)چیرمین نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے اپنی ہی جمہوریت کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ عدالت میں بیٹھے انصاف دینے والے بھی حسب ونسب دیکھ کر ہی فیصلے سُناتے ہیں۔ اگر کہیں کوئی شخص حق وانصاف کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرنے کی جرأت کرتا ہے تو اس کو ’’پلک جھپکتے ہی اپنی کرسی سے ہٹا کر وہاں اپنے من پسند فرد کو تعینات کردیا جاتا ہے، تاکہ حکمرانوں کی منشاء اور مرضی کے مطابق فیصلے صادر کردئے جائیں، جس کی تازہ مثال ریاست کے معروف تاجر ظہور احمد وٹالی کی دلی ہائی کورٹ کی طرف سے ملی ضمانت کو سپریم کورٹ کی طرف سے مسترد کرنے کا حیران کُن فیصلہ ہے، جو یہاں کی عدالتوں کی غیر جانبداری اور شفافیت پر ایک بڑا سوال ہے۔ اگرچہ کشمیریوں کے حوالے سے بھارتی عدالتیں پہلے سے ہی متعصبانہ شبیح رکھتے ہیں، لیکن خود سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کی طرف سے سیاسی مداخلت کا کھلم کھلا اعلان ایک نہتی قوم کے خلاف عدالتی تعصب اور جانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ میں اقبال جرم کرنے والے اسیم آنند اور اس کے ساتھیوں کو ہندوتوا کے پرچارک باعزت بری کردیتے ہیں، شاید اس لیے ان کو اس دھماکے میں مرنے والے زیادہ تر مسلمان اور پاکستانی تھے، تو دوسری طرف بے گناہ کشمیریوں کو اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کے لیے عدالتی طوالت سے برس ہا برس تک جیلوں میں سڑایا جارہا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ ہمارے اسیروں نے تحریک مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جن میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع خان شریعتی، غلام قادر بٹ، فیروز احمد بٹ، بلال احمد کوٹا، بشیر احمد بابا، شیخ نذیر احمد، محمد ایوب میر، محمد ایوب ڈار، علی محمد بٹ، لطیف احمد واجا، مرزا نثار، عبدالغنی گونی، محمود ٹوپی والا، جاوید احمد خان، پرویز احمد میر، غلام محمد بٹ، ڈاکٹر وسیم وغیرہ شامل ہیں۔ 35بارپبلک سیفٹٰی ایکٹ کے تحت گرفتار حریت لیڈر مسرت عالم بٹ، 8سال سے تہاڑ جیل میں مقید ڈاکٹر غلام محمد بٹ، 3سال سے نظر بند محمد یوسف فلاحی، عبدالغنی بٹ، منظور احمد خان بٹہ مالو، مولانا سرجان برکاتی، اور حال ہی میں گرفتار شدگان جن میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرعبدالحمید فیاض، ایڈوکیٹ زاہد علی، مولانا مشتاق احمد ویری، سید امتیاز حیدر شامل ہیں۔آزادی پسند راہنما نے کہا کہ اب تو سینٹرل جیل سرینگر میں بھی ملاقاتیوں کو تلاشی اور پوچھ گچھ کے لیے گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے اور دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے قیدیوں کے عزیز واقارب کو اتنے طویل انتظار کے بعد جھالیوں کی اوٹ سے چند منٹ کے لیے ملاقات کروائی جاتی ہے جس سے اہل خانہ اور خاص کر معصوم بچوں کی تسلی نہیں ہوتی ہے۔
حریت (گ)چیرمین نے بین الاقوامی اداروں اور خاص کر قیدیوں کے حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست اور ریاست سے باہر کے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لے کر بھارت کو کم سے کم اپنے ہی قوانین کی پاسداری کرنے کے لیے مجبور کریں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں میں جیل کے مراحل لازمی ہیں۔ اس لیے سنگینوں کی چاردیواریاں ہمارے عزم اور حوصلوں کو قید کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
کے این ایس
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
