پاکستان
مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونگے: شاہ محمود قریشی
خبراردو: شنگھائی کانفرنس میں ہندوپاک مملکتوں کے وزرائے اعظم کے درمیان خوش طبعی کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کےساتھ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حل طلب معاملات کے پرامن تصفیے کےلئے ہندوستان کو آگے آکر اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوپاک مملکتوں کے درمیان مذاکراتی عمل پر جاری تعطل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ شنگھائی سمٹ میں ہندوپاک مملکتوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان خوش طبعی کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام حل طلب اُمور پر مذاکرات برابری کی بنیاد پر اور باعزت طریقے پر ہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ یہ نئی دہلی پر منحصر ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کی راہ اپناتے ہیں یا نہیں؟19ویں شنگھائی کانفرنس کے دوران نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان علیک سلیک پرپاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ”ہاں ! دونوں وزرائے اعظم کے درمیان علیک سلیک ہوا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کےساتھ ہاتھ ملائے اور ایک دوسری کی خیر و عافیت پوچھی“۔ انہوں نے اس موقعے پر بھارتی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ابھی بھی چناوی ماحول محسوس کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ابھی تک چناوی ماحول سے باہر نہیں آیا ہے۔ ہندوستان نے انتہا پسندانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے اپنے رائے دہندگان کو لبھائے رکھا ہے، ہندوستان کی حکومت اسی محدود سوچ میں پھنسی ہوئی ہے۔قریشی کے بقول ”ہندوستان کو اگر آگے بڑھنا ہے تو اسے کوئی نہ کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔ پاکستان نہ ہی پریشان ہے اور نہ ہی جلد بازی میں فیصلہ لینے میں یقین رکھتا ہے۔ جب ہندوستان خود مذاکرات کےلئے تیار ہوگا تو وہ پاکستان کو سامنے پائےگا۔ پاکستان تمام حل طلب اُمور پر بات چیت کا خواہاں ہے تاہم بات چیت برابری اور باعزت طریقے پر ہونی چاہیے۔کشمیرنیوز سروس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی کے پیچھے پیچھے چلنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
پاکستان کا طریق کار حقیقت پسندانہ ہے۔خیال رہے بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں برس کے فروری میں اُس وقت تعلقات کشیدہ ہوئے جب جنگجوﺅں نے 14فروری کو پلوامہ کے لیت پورہ شاہراہ پر فدائین حملہ انجام دے کر سی آر پی ایف کے 40اہلکاروں کو موقعے پر ہی ہلاک کیا۔ حملے کی ذمہ داری اُس وقت جیش محمد نامی تنظیم نے قبول کی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آپسی رشتوں میں انتہا درجے کی تلخیاںواقع ہوئی تھیں۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
