ہندوستان
مسلم سماج ابھی تک نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے فسطائی خفیہ ایجنڈے سے نہیں ہے واقف : ڈاکٹر ایوب سرجن
پرتاپ گڑھ، آزادی کے بعد سے ہی اقلیتی طبقے کے دلت سماج کو ملک کے خصوصی دھارے سے الگ کر کانگریس نے سماج کی ترقی پر جو قدغن لگایا ہے ،اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسلم سماج ہندو دلتوں سے بھی انتہائی پسماندہ ہے،مگر مسلمانوں کو آر ایس ایس و بی جے پی کا خوف دلا کر ووٹ حاصل کرنے والی نام نہاد سیکولر پارٹیاں آج تک انہیں انصاف دلانے سے قاصر ہیں۔ نام نہاد سیکولر پارٹیوں خصوصی طور سے کانگریس و سماج وادی پارٹی کے فسطائیت کے خفیہ ایجنڈے سے مسلم سماج ابھی پوری طرح واقف نہیں ،جس روز مسلم سماج بیدار ہو گیا ،اس روز ان پارٹیوں کے حالات بہت خراب ہوں گے،اور وہ انتخاب میں اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائیں گے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے خفیہ فسطائی ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کانگریس کے زیر اقتدار والی ہماچل حکومت کا خفیہ فسطائی ایجنڈہ عیاں ہو گیا ،جہاں ان کے ایک وزیر کے بیان پر شملہ کے سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنا پڑا،وہیں وزیر کے نفرت پر مبنی بیان سے فسطائی طاقتیں سرگرم ہوئی ،اور ہماچل کے حالات آج کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔آئین بچانے کا نعرہ لگانے والے راہل گاندی ہماچل کے وزیر کو برخاست کرنے کے برعکس بلا کر یہ کہتے نظر آئے کہ ایسا بیان نہ دو ، اس کا مطلب یہ ہوا کی جو ایجنڈا خفیہ ہے اس کو خفیہ رکھو عیاں نہ کرو ،اس پر مسلم سماج کو سنجیدگی سے غور فکر کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمانوں کا ان نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو مفت میں ووٹ ملتا رہے گا ،اس وقت تک نہ تو ان کے حالات تبدیل ہوں گے اور نہ ہی انصاف ملے گا ۔حقیقت یہ کہ ان نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا ذہن زہر الود ہے ۔انہوں نے کانگریس و سماج وادی پارٹی کو ہدف نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ ان کے بہت سے لیڈر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ٹوپی پہن کر مسلمانوں کے مابین جاکر ان کا ووٹ تو حاصل کرتے ہیں،مگر وہ مسلمانوں کے حقوق دلوانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ پیس پارٹی روز اول سے ہی مسلم سماج کو باور کرا رہی ہے کہ یہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں حقیقت میں سیکولر و ہمدرد نہیں ہیں ،صرف ووٹ لینے تک وہ ان کے ہمدرد ہیں ،ایسے حالات مسلمانوں کو اپنی قیادت کو حمایت کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مسلم سماج جب تک اپنی قیادت پر اعتماد نہیں کرے گا،اس کے سیاسی حالات بہتر ہونے والے نہیں ہیں ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مسلم سماج جب تک کانگریس و سماج وادی پارٹی کے ماضی و مستقبل پر غور فکر نہیں کریں گے ،تب تک ان کے حالات تبدیل ہونے والے نہیں ہیں ۔
یواین آئی – ع کریم خاں
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
