تازہ ترین
ملئے آئی اے ایس میں چھتیس ویں پوزیشن ہولڈر فضل الحسیب سے
سرینگر :آئی اے ایس امتحان کی تیاری کو معمول کے مطابق لینا چاہئے نہ کہ تناو او ر پریشانی میں اس خاص امتحان میں اپنے آپ کو تیار کیا جاسکتا ہے۔ان باتوں کا اظہار حال ہی آئی اے ایس امتحانات کے نتائج میں چھتیس ویں پوزیشن حاصل کرنے والے فضل الحسیب نے خبر اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹریو کے دوران کیا ۔
پیرمحلہ سوپور میں پیدا ہوئے اور تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فضل الحسیب نے سرینگر کے برنحال اسکول میں اپنی بنیادی تعلیم حاصل کی ہے اور بعد میں انہوں نے انجینئرنگ جموں سے کی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ میرے والد استاد ہے تو گھریلوی زندگی میں پڑھائی لکھائی کا ایک اچھا ماحول رہا ۔جس وجہ سے مستقبل کو لے کر شروع سے ہی ایک اچھی گائڈنس حاصل ہونے کےساتھ ساتھ مثبت سوچ نے بھی اس کامیابی میں کافی مدد فراہم کی ۔
جب فضل الحسیب سے یہ پوچھا گیا کہ کیاآئی اے ایس ہی آپ کا گول تھا یا کو ئی اور شعبہ تو انہوں نے اس ردعمل میں کہا کہ ہاں گیاریں اور باریں جماعت میں اتنا کرئیر کو لے کر بڑا کرنے کی ذہین میں پختگی نہیں ہوتی ہے ۔
اگرچہ میں نے بھی شروعات میں انجینئرنگ کا شعبہ اختیار کیا ۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کچھ بڑا کرنے کی سوچ پروان چڑھی اور ماں باپ کے نظریہ نے مجھے آئی اے ایس کی تیار میں دلچسپی بڑھائی اور بعد میں اس آئی اے ایس کی تیار ی کرنے تن من سے جٹ گیا ۔ ااور فضل الحسیب نے اس خاص امتحان کی تیار ی جس میں کوچنگ وغیر ہ شامل ہیں دہلی سے کی ۔
اگرچہ اس ہونہار نے لگاتار دو سال اس خاص امتحان میں حصہ لیا ۔تاہم اپنی محنت اور جزبے سے بعد میں تیسرے attempt میں فضل ا لحسیب کو بہترین کامیابی کے ساتھ چھتیس ویں پوزیشن حاصل ہوئی ۔
اس کوسنے کے لئے کلک کیجئے:
حسیب کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے ماں باپ اور اپنے خاندان کا سر فخر سے اونچا کیا ۔بلکہ ریاست کا بھی نام روشن کیا ۔
اس خاص بات چیت کے دوران جب فضل الحسیب سے یہ پوچھا گیا کہ جو طالب علم سول سروسز میں پنا کرئیر بنانا چاہیے ہیں۔ تو ان کو کس قسم کی تیاری کرنی چائیے اور کیاکچھ پڑھنے کی ان کو ضرورت ہے-اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تیاری میں امیدوار کو سب سے پہلے د ئیے گئے سیلبس کو دھیان سے دیکھنا ہے اور اسی کےمطابق ہی اپنی پڑھائی شروع کر نی چاہئے ۔ گریجویشن کے دوران طالب علموں کو اخباروں کا بغور مطالعہ کرنا ہے۔ اوراس کے بعد پھر منسلک کتابو ں کو اچھی طرح پڑھنا چایئے۔
اس کے ساتھ ساتھ تیاری کے دوان ان آئی اے ایس میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے اشخاص سے بھی مل کر ان کے تجربات کو بھی اس امتحان کی تیاری کے دوران استعمال میںلایا جاسکتا ہے۔
فضل الحسیب نے اس پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس امتحان کو لے کر ایک امیدوار کو معمول کے مطابق تیاری کرنی چاہیے نہ اسے کسی سختی یادباو کی صورت میں ۔تبھی یہ آگے جاکے مثبت نتائج سے ایک امیدوار کو سرفراز کر راسکتاہے ۔
آخر پر خبراردو کے ایڈیٹر سے انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ جو بھی منصب مجھے دیا جایے گا ۔ یا جہاں بھی مجھے فائز کیا جائے گا ۔ میں اپنی پوری ایما نداری اور دیانت داری سے کام کر کے لوگوں کی خدمت میں ہمشہ پیش پیش رہوں گا ۔خواہ وہ میری اپنی ریاست جموں و کشمیر ہو یا ملک کی کوئی اور ریاست۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
