تازہ ترین
’ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوں میں شدت لائی جائیگی‘:دلباغ سنگھ
نوگام حملے میں جیش محمد ملوث
حملہ آؤروں کی شناخت کا عمل جاری،کارروائی عنقریب ہوگی
خبرردو:-
سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نو گام سرینگر حملے میں جیش محمد کے جنگجو ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس حملہ آؤروں کی شناخت میں مصروف عمل ہے اور اُنکے خلاف بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ہمہا مہ بڈگام میں مارے گئے پولیس اہلکار فیاض احمد اور اشفاق ایوب کے اعزازمیں منعقدہ تعزیتی گلباری تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ حملے میں عسکری تنظیم جیش محمد ملوث ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں حملہ آؤروں کی شناخت میں مصروف ہیں جبکہ حملہ آؤروں کے خلاف بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان کا کہناتھا کہ یوم آزادی کے پیش نظر پولیس سرینگر اور سرینگر کے مضافات میں اضافی تعیناتی میں مصروف تھی،جس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔دلباغ سنگھ نے کہا ’بد قسمتی سے نوگام میں ملی ٹنٹوں کو ایس ایس بی اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر حملہ کرنے کا موقع ملا،جس میں ہمارے2جوان جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوا،جو اسپتال میں زیر علاج ہے‘۔
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے مزید بتایا کہ ملی ٹنٹ ہمیشہ پولیس اور فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اس وقت وہ کامیاب رہے۔ان کا کہناتھا ’ایسے حملے اُس وقت کئے جاتے ہیں جب کشمیر میں حالات میں بہتری آنے لگتی ہے،ہمارا پڑوسی (پاکستان) وادی میں امن کو برداشت نہیں کرسکتا ہے،وہ اس حملے کرنے کی فراق میں رہتا ہے جیسے کہ آج کا حملہ ہے،تاکہ پرامن ماحول کو خراب کیا جاسکے‘۔ انہوں نے کہا ’امن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی‘۔پولیس سربراہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملی ٹنٹمخالف کارروائیوں میں شدت لائی جائیگی۔
انہوں نے مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’جاں بحق پولیس اہلکاروں کو کل کی (یوم آزادی)تقریبات کے احسن انعقاد کیلئے تعینات کیا گیا تھا‘۔ان کا کہناتھا’کبھی کبھار ہمیں اس طرح کے واقعات برداشت کرنے پڑتے ہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یوم آزادی کی تقریبات کے پیش وادی بھر میں سیکیورٹی کے پختہ اور مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں،تاہم حملے کے بعد سرینگر میں سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔
جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا ’ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے اور پولیس گاڑیوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل لائی گئی ہے‘۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بی آر بھٹنا گر نے مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوری انتظامیہ مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے اس صدمہ عظیم میں برا بر کی شریک ہے جبکہ پوری انتظامیہ اُنکے درد کو محسوس کرتی ہے اور اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
