ہندوستان
مودی، راجناتھ اور شاہ سمیت مختلف لیڈروں نے ملک کی تقسیم کے درد کو یاد کیا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی۔ نڈا سمیت مختلف لیڈران نے بدھ کو ملک کی تقسیم کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن پرہم ان بے شمار لوگوں کو یاد کرتے ہیں، جو تقسیم کی ہولناکیوں سے متاثر ہوئے اور انہیں تکلیف برداشت کرنی پڑی۔ یہ ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے۔ تقسیم سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگوں نے اپنی زندگیاں دوبارہ بنائیں اور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔ آج، ہم اپنے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھنوں کی ہمیشہ حفاظت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ساتھ ہی، مسٹر سنگھ نے ایکس پر لکھا، ’’’وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس‘ پر میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ملک کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں تشدد اور نفرت کا شکار ہوگئے۔ آج برسوں بعد بھی اس کا درد ملک میں محسوس ہوتا ہے۔ تقسیم کی ہولناکیوں کو یاد کرتے ہوئے، ہم سب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک نئے، متحد اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں، تاکہ یہ ملک دوبارہ کبھی ایسے مشکل وقت سے نہ گزرے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ’’ آج ’وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس‘ پر ان لاکھوں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوںم جنہوں نے تاریخ کے سب سے وحشیانہ واقعہ کے دوران غیر انسانی مصائب کا سامنا کیا، زندگیاں کھودیں اور بے گھر ہوگئے۔ اپنی تاریخ کو یاد میں بساکر اس سے سبق سیکھ کر ہی کوئی قوم اپنے مضبوط مستقبل کی تعمیر کرسکتی ہے اور ایک طاقت بن کر ابھر سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی کوششوں سے اس دن کو منانے کی روایت قوم کی تعمیر کی طرف اٹھایا گیا ایک مضبوط قدم ہے۔
مسٹرنڈا نے کہا، “آج ‘وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس’ ہمیں 1947 کے اس ظالمانہ واقعے کی یاد دلاتا ہے، جب دنیا کو ‘وسودھائیو کٹمبکم’ اور ‘سروے بھونتو سکھین’ کا پیغام دیینے والی ہماری عظیم قوم کوسیاسی خود غرضی کے لیے تقسیم کیا گیا تھا۔ اس دوران لوگوں نے انتہائی غیر انسانی اذیتیں برداشت کیں، ہجرت کا درد برداشت کیا، اپنی محنت سے ذرہ ذرہ جمع کرکے بنائے گھر اور املاک سے محروم ہوئے اور لاتعداد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آج میں ان سب کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ‘وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس’ منانے کا فیصلہ ہمیں ان تمام تاریک باب اور واقعات کی یاد دلاتا ہے۔ یہ ہماری عظیم قوم کو اکھنڈ، طاقتور اور عظیم بننے کی طرف لے جائے گا۔
ایک طرف ملک کو غلامی کی زنجیروں سے آزادی مل رہی تھی اور دوسری طرف اس کی قیمت ملک کی تقسیم کی صورت میں مل رہی تھی۔ تقسیم کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ وہ راتوں رات بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہیں آزادی کی قیمت اپنی جان سے ادا کرنی پڑی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے 14 اگست 2021 کو تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن کے حوالے سے حکومت ہند کا گزٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند ملک کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو تقسیم کے دوران لوگوں کے ذریعہ برداشت کی گئی اذیت اور درد کو یاد رکھنے کے لیے 14 اگست کو وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس کے طور پر اعلان کرتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر، اقتصادی اصلاحات اور ملک کی ترقی میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر کہاکہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تاریخی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کے ترقی کے سفر کو بدل دیا، نئے مواقع پیدا کیے اور لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ ان کی عاجزی، ایمانداری اور دانش مندی ان کی عوامی زندگی کی پہچان رہی ہے۔ انہوں نے پُرسکون وقار اور حساسیت کے ساتھ قیادت کی اور جامع ترقی اور سب سے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا حقوق پر مبنی ڈھانچہ اس نظریے کی مستقل مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار عوامی خدمت، جامع ترقی اور تبدیلی لانے والی اصلاحات کی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ماہر اقتصادیات اور کامیاب سیاست دان کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کی ترقی کو غیر معمولی رفتار دی اور ملک کی خوشحالی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دوراندیش اور جامع اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے ڈاکٹر سنگھ نے ہر طبقے کو خوشحال کیا اور ملک کی ترقی میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
لداخ میں 23 دنوں میں 6,000 میٹر سے اونچی 20 چوٹیوں پر لہرایا گیا ترنگا
نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں 23 دنوں میں 6,000 میٹر سے زیادہ اونچی 20 چوٹیوں پر کامیاب چڑھائی کرنے والی کوہ پیما ٹیم کا جمعہ کے روز یہاں استقبال کیا۔
اس ٹیم نے چامسیر-لنگسیر، گیاما نالا اور چوکسلا علاقوں میں 20 ایسی چوٹیوں پر پہلی بار چڑھائی کی جہاں پہلے کسی نے چڑھائی نہیں کی تھی۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ مہم دیرانگ میں واقع ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس’ کے 20 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ ٹیم کی قیادت کرنل رنویر سنگھ جموال نے کی۔
وزیر دفاع نے کوہ پیماؤں کی ہمت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ہندوستان کی کوہ پیمائی کی صلاحیت اور ایڈونچر اسپورٹس میں قیادت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کوہ پیماؤں کو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور کہا کہ ان کامیاب مہمات سے ملک کے نوجوان کوہ پیماؤں کو ایڈونچر کی سرگرمیوں اور دریافتوں کی ترغیب ملے گی۔
مہم کے دوران اس ٹیم نے اونچائی والے علاقوں میں بہتر منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت، صبر اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ اس کا مقصد اونچائی والے سرحدی علاقوں میں ہمت اور دریافت کرنے کے جذبے کو فروغ دینا نیز آنے والی نسلوں کو کوہ پیمائی کے لیے بیدار کرنا تھا۔
فلیگ ان تقریب میں سکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے 12 سال مکمل ہونے پر اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب پوری دنیا کی ضروریات کے لیے مصنوعات تیار کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے ملک میں پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کے نتیجے میں ہندوستان میں زیادہ پیداوار، زیادہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تبدیلی تمام شعبوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل اس یقین پر مبنی تھی کہ ’’ہندوستان دنیا کے لیے مینوفیکچرنگ کرسکتا ہے۔‘‘
وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال مکمل ہونا صرف ایک سنگ میل نہیں، بلکہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جب کوئی ملک اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتا ہے اور حکومت مسلسل اصلاحات کے ذریعے اس اعتماد کو مضبوط کرتی ہے تو بڑی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرے بلکہ دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرے۔
گوئل نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ 94.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی، جبکہ مالی سال 2014-15 سے 2025-26 تک مجموعی ایف ڈی آئی 843 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں جدید صنعتی شہر قائم کیے جارہے ہیں اور کاروبار میں آسانی کے لیے قوانین کو بھی آسان بنایا جارہا ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) نے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کو مزید رفتار دی ہے۔ 31 مارچ 2026 تک پی ایل آئی پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں 2.40 لاکھ کروڑ روپے کی حقیقی سرمایہ کاری، 23.8 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار یا فروخت اور 15.2 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات ہوئی ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر 14.6 لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس و ٹیلی کام، دواسازی، طبی آلات، آٹوموبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہارڈویئر اور اسپیشلٹی اسٹیل سمیت کئی شعبوں کو پی ایل آئی اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کا بھی ذکر کیا، جس کے ذریعے اب تک 470 کروڑ سے زیادہ آرڈر دیے جاچکے ہیں۔
گوئل نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کی اصل کامیابی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ اس اعتماد میں ہے جو اس نے پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ فاونڈر، صنعت کاروں، مینوفیکچررز، اختراع کاروں، برآمد کنندگان اور عوام میں یہ اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ’’ہندوستان بنا سکتا ہے، ہندوستان اختراع کرسکتا ہے اور ہندوستان دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ کا سفر ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے کے بڑے ہدف کے ساتھ جاری ہے، جو 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے وژن کو بھی مضبوط کرے گا۔
یو این آئی۔ م س
-
جموں و کشمیر7 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر7 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
