ہندوستان
مودی گنگا کی صفائی کی گارنٹی پر اپنا وعدہ بھول گئے: کھڑگے
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 11 سال قبل ماں گنگا کی صفائی کے لیے ‘نمامی گنگا یوجنا’ شروع کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ گنگا کو صاف کریں گے لیکن سچائی یہ ہے کہ اس مہم کے لیے مختص کی گئی رقم کا نصف حصہ بھی خرچ نہیں کیا گیا اور گنگا کی صفائی نہیں کی گئی مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم کے گنگا کے منبع گنگوتری کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا “مودی جی نے کہا تھا کہ ‘ماں گنگا نے انہیں بلایا ہے’ لیکن سچ یہ ہے کہ وہ گنگا کی صفائی کی اپنی گارنٹی کو ‘بھول گئے’ ہیں۔ تقریباً 11 سال پہلے 2014 میں نمامی گنگا اسکیم شروع کی گئی تھی۔ مارچ 2026 تک اس اسکیم میں 42,500 کروڑ روپے کی رقم استعمال کی جانی تھی، لیکن پارلیمنٹ میں گنگا سے متعلق سوالات کے جوابات سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2024 تک صرف 19،271 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مودی حکومت نے نمامی گنگے اسکیم کے لیے مختص رقم کا 55 فیصد بھی خرچ نہیں کیا۔ آخر ماں گنگا کے تئیں اتنی گہری بے حسی کیوں؟
کانگریس صدر نے کہا “مودی جی نے 2015 میں ہمارے این آر آئی دوستوں سے کلین گنگا فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی تھی اور مارچ 2024 تک اس فنڈ میں 876 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے لیکن اس کا 56.7 فیصد ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس فنڈ کا 53 فیصد سرکاری اداروں نے عطیہ کیا ہے۔ نومبر 2024 میں حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ نمامی گنگے کے 38 فیصد پروجیکٹ ابھی بھی زیر التوا ہیں۔ کل مختص فنڈز کا 82 فیصد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر پر خرچ ہونا تھا لیکن 39 فیصد پلانٹس ابھی تک مکمل نہیں ہوئے اور جو مکمل ہو چکے ہیں وہ آپریشنل بھی نہیں ہیں۔ اتر پردیش کے 75 فیصد نالے جو پلانٹ میں جانے والے تھے، ان کا آلودہ پانی سیدھا گنگا جی میں جا رہا ہے، 3513.16 ایم ایل ڈی سیوریج ان میں ڈالا جا رہا ہے۔ نومبر 2024 تک، ان میں سے 97 فیصد پلانٹس نے ضابطے کی تعمیل نہیں کی ہے۔ بہار میں 46 فیصد پلانٹس کام نہیں کر رہے ہیں اور باقی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ مغربی بنگال میں 40 پلانٹس کام نہیں کر رہے ہیں۔ اور 95 فیصد این جی ٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔
کانگریس صدر نے کہا کہ نومبر 2024 میں نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی ) نے مودی جی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں گنگا کی صفائی کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔ سخت سرزنش کرتے ہوئے، ٹریبونل نے یہاں تک مشورہ دیا کہ دریا کے کنارے ایک بورڈ لگا دیا جائے جس میں لکھا جائے کہ شہر میں گنگا کا پانی نہانے کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی تازہ ترین رپورٹ، جو فروری 2025 میں جاری کی گئی تھی، میں پایا گیا کہ فیکل کالیفارم بیکٹیریا کی سطح 2500 یونٹ فی 100 ملی لیٹر کی محفوظ حد سے کہیں زیادہ ہے۔ پریاگ راج میں شاستری پل کے قریب، فی 100 ملی لیٹر 11،000 یونٹ اور سنگم میں، 7،900 یونٹ فی 100 ملی لیٹر پائے گئے۔ دیگر تحقیق کے مطابق سالڈ ویسٹ میں اضافے کی وجہ سے گنگا کے پانی کی شفافیت کم ہو کر صرف پانچ فیصد رہ گئی ہے جو کہ سنگین آلودگی کی طرف اشارہ ہے۔ مئی اور جون 2024 کے درمیان گنگا میں پلاسٹک کی آلودگی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس سے آلودگی کے بحران میں مزید اضافہ ہوا۔ گنگا گرام کے نام پر مودی حکومت نے صرف بیت الخلا ہی بنائے ہیں۔ گنگا ندی کے کنارے 1,34,106 ہیکٹر پر شجرکاری 2,294 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جانی تھی لیکن 2022 تک 78 فیصد شجرکاری نہیں ہوئی تھی اور 85 فیصد فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، یہ اطلاعات کے حق کے تحت سامنے آیا ہے۔ گنگا زندگی بخشنے والی ہے۔ ہندوستان کی اپنی ثقافت اور اپنا روحانی ورثہ ہے، لیکن مودی سرکار نے گنگا کی صفائی کے نام پر صرف ماں گنگا کو دھوکہ دیا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
امبالہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک
پنچکولا، ہریانہ کے امبالہ ضلع میں 3 منزلہ زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 6 مزدور ہلاک ہوگئے۔ حکام نے پیر کو بتایا کہ امدادی ٹیمیں پوری رات ملبے میں تلاش کا کام کرتی رہیں۔
یہ عمارت اتوار کو دوپہر تقریباً 3 بجے امبالہ شہر کے قریب دھلکوٹ گاؤں میں اس وقت منہدم ہوئی، جب مزدور تیسری منزل پر کنکریٹ کی چھت ڈالنے کا کام کر رہے تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 بتائی گئی تھی، لیکن ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی۔
قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف)، ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس، فائر سروس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا۔ حکام کو خدشہ تھا کہ مزید مزدور ملبے میں پھنسے ہو سکتے ہیں، اس لیے رات بھر تلاش کا کام جاری رہا۔
پیر کی صبح دستیاب اطلاعات کے مطابق، 4 زخمی مزدور امبالہ سٹی سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سول سرجن رینو بیری نے اس سے قبل بتایا تھا کہ 12 زخمی مزدوروں کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے کچھ کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
امبالہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجیت سنگھ شیخاوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی وجہ اور تعمیر کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ عمارت کی ملکیت اور تعمیر سے متعلق دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
شیخاوت نے کہا، ’’اگر کسی غیر مجاز تعمیر یا لاپروائی کا پتہ چلا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
