پاکستان
پاکستان میں کورونا کے پونے 3 لاکھ کیسز میں سے 2 لاکھ 42ہزار سے زائد صحتیاب
دنیا بھر میں ایک کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر اور 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 202 ہوچکی ہے جس میں سے 5 ہزار 865 کا انتقال جبکہ 2 لاکھ 42 ہزار 436 صحتیاب ہوئے ہیں جو 88 فیصد ہے۔
آج (28 جولائی) کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 287 کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایک ہزار 410 افراد شفایاب ہوگئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس پورے عرصے میں وائرس کے پھیلاؤ میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا تاہم اب کیسز میں کمی آرہی ہے۔
26 فروری کو سامنے آنے والے پہلے کیس سے لیکر 31 مارچ تک ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں۔
جس کے بعد اپریل میں اس تعداد میں اضافہ شروع ہوا اور ایک ماہ کےعرصے میں کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات 385 ہوگئیں۔
مئی کا مہینہ صورتحال کی تبدیلی کا باعث بنا اور 31 روز میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔
تاہم جون کا مہینہ اب تک سب سے زیادہ تشویشناک رہا اور ایک ماہ کے دوران کیسز تیزی سے بڑھتے ہوئے 2 لاکھ 12 ہزار کے مجموعی ہندسے کو عبور کرگئے جبکہ اموات بھی 4300 سے زائد ہوگئیں۔
علاوہ جولائی کے 27 روز میں کیسز کی تعداد میں 62 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ 1500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔
آج (28 جولائی) کو بھی ملک میں کیسز اور اموات کی تعداد کچھ اس طرح رہی۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 206 افراد کو متاثر کیا جبکہ 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں 2 ماہ بعد ایسا ہوا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی تھی۔
تاہم سرکاری سطح پر فراہم کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید 206 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز 92 ہزار 279 ہوگئی۔
اس کے علاوہ وہاں 9 اموات کے اضافہ دیکھا گیا اور یوں مجموعی اموات 2 ہزار 125 تک جا پہنچی۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 54 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 938 تک پہنچ گئی۔
مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرجانے سے یہ تعداد 164 سے بڑھ کر 165 ہوگئی۔
آزاد کشمیر
ملک میں کم متاثر علاقوں میں سے ایک آزاد کشمیر میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں ان 6 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 2040 ہوگئی۔
گلگت بلتستان
اس وقت ملک میں سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد ایسے تھے جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
یوں اب تک وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 1989 سے بڑھ کر 2010 تک ہوگئی ہے۔
صحتیاب افراد
ملک میں کیسز میں کمی کے ساتھ صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک ہزار 410 مریض شفایاب ہوگئے، جس کےبعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 436 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 275202
اموات: 5865
صحتیاب: 242436
فعال کیسز: 26901
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 92 ہزار 279 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 33 ہزار 510 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 601 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 938، آزاد کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان 2010 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:
سندھ: 2162
پنجاب: 2125
خیبرپختونخوا: 1180
بلوچستان: 136
اسلام آباد: 165
آزاد کشمیر: 49
گلگت بلتستان: 48
پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہیں۔(ڈان نیوز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر9 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا13 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا9 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا9 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا13 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا13 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا12 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
