ہندوستان
کانگریس نے ایس آئی آر پر امت شاہ سے تین سوالوں کا جواب مانگا
نئی دہلی، کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے تحت پکڑے گئے دراندازوں کی تعداد، ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے دراندازوں کی تعداد اور ملک سے نکالے گئے دراندازوں کی تعداد بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ ملک کے 100 کروڑ لوگوں کو ایس آئی آر کے عمل سے گزرنا پڑا ہے اور انہیں اس کے نتائج جاننے کا حق ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایس آئی آر کا دفاع کرنے والے وزیر داخلہ بتائیں کہ کتنے دراندازوں کا پتہ لگایا گیا، کتنے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے اور کتنے دراندازوں کو ملک سے باہر نکالا گیا۔
مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کے پیچھے کے ماسٹر مائنڈ بار بار دراندازوں کا معاملہ اٹھا کر تقریباً 14 کروڑ ہندوستانیوں کو ان کے آئینی حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بتانا چاہیے کہ کیا ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے 14 کروڑ ہندوستانی درانداز ہیں اور کیا ان کے دورِ حکومت میں دراندازوں کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے؟
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
دیش کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندوستانیت کی توہین: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر فہرست سے باہر کیے گئے 13.3 کروڑ ہندوستانیوں کو گھس پیٹھیا (درانداز) قرار دینے کو بھارتیتا (ہندوستانیت) کی توہین قرار دیا ہے۔
مسٹر کھرگے نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود جنتر منتر کو احتجاج کے مقررہ مقام سے ہٹانا احتجاج کرنے کے حق کی چوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ووٹ کی چوری اور اب احتجاج کرنے کے حق کی چوری بی جے پی کی آمریت کا ثبوت ہے۔
اس سے پہلے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے وزیر داخلہ امِت شاہ سے کہا کہ انہیں ایس آئی آر کے تحت پکڑے گئے گھس پیٹھیوں کی تعداد، ووٹر فہرست سے ہٹائے گئے گھس پیٹھیوں کی تعداد اور ملک سے نکالے گئے گھس پیٹھیوں کی تعداد بتانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 100 کروڑ لوگوں کو ایس آئی آر کے عمل سے گزرنا پڑا ہے اور انہیں اس کے نتائج جاننے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی آر کا دفاع کرنے والے وزیر داخلہ بتائیں کہ کتنے گھس پیٹھیوں کا پتہ لگایا گیا، کتنے لوگوں کے نام ووٹر فہرست سے ہٹائے گئے اور کتنے گھس پیٹھیوں کو ملک سے باہر نکالا گیا۔
مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کے پیچھے کے ماسٹر مائنڈ بار بار گھس پیٹھیوں کا مسئلہ اٹھا کر تقریباً 14 کروڑ ہندوستانیوں کو ان کے آئینی حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بتانا چاہیے کہ کیا ووٹر فہرست سے ہٹائے گئے 14 کروڑ ہندوستانی گھس پیٹھیے ہیں اور کیا ان کے دورِ اقتدار میں گھس پیٹھیوں کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر عوام کا حق، اسے کسی کو چھیننے نہیں دیں گے: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جنتر منتر پر پرامن مظاہرے کے دوران ترنگا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو جیل میں ڈالنا بزدلی ہے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ طلباء، نوجوان، صحافی اور انڈیا اتحاد کے لوگ الگ الگ بینروں کے تحت مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان سب کا مقصد ایک ہی ہے۔ یہ تمام مظاہرے ملک کے شہریوں کی جانب سے اپنے آئینی حقوق کے مطالبے کے حق میں کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنتر منتر ہندوستان کے عوام کا ہے اور اسے عوام کے حق کے دائرے میں دوبارہ لایا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
ویشالی میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بہار کے ضلع ویشالی میں کشتی پلٹنے کے واقعے میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مسٹرمودی نے کہا، “بہار کے ویشالی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لوگوں کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس مشکل وقت میں میری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔” وزیراعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس حادثے سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی خواہش کی۔
قابل ذکر ہے کہ ویشالی ضلع کے راگھوپور بلاک میں منگل کے روز گنگا ندی میں کشتی الٹنے سے 13 افراہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
