تازہ ترین
کشمیری قالین برآمدات میں فیروز سنزکو ملک میں امتیازی حثیت
ویڈیو ٹرانس سکرپٹ
سرینگر:سال دوہزارمیں وادی کشمیر میں قالین کی صنعت دم تھوڑ رہی تھی اور دہلی میں بیٹھے کئی Exporters بھی اس سے ہاتھ کھینچ رہے تھے۔ تو اُ س وقت قالین صنعت سے وابستہ ہونا میرے لیے ایک بہت بڑا چلینج تھا ۔ ان باتوں کا اظہار بین الاقوامی سطح پر قالین بر آمدات کرنے والے شیخ عاشق نے خبراردو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔
قالین صنعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے شیخ عاشق نے اپنی انجینئر مکمل کرنے کے بعد اپنے گھریلوں کاروبار میں ہی دلچسپی لینا شروع کیا ۔اگرچہ ان کے بھائی پہلے ہی قالین میں Manufacturing کا کام دیکھ رہے تھے ۔تاہم اس نے Export میں بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کو ایک چلینج کے طور لیا۔ جواُس وقت کوئی آسان کام نہیں تھا۔
بات چیت کے دوران شیخ عاشق نے کہا کہ واد ی میں اگرچہ اُس دور میں کا روبار سے لگ بھگ سبھی کنارہ کشی اختیار کررہے تھے۔ وجہ تھی پیداواریت میں اضافہ مگر خریداری میں نمایا ں گراوٹ۔جس کے لئے ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
شیخ عاشق نے اس پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دن رات ایک کرکے کڑی محنت اور لگن سے قالینوں کی بریڈنگ اور ڈیزاین میں تشہر کرتے ہوئے نہ صرف ملک میں۔بلکہ انٹر نیشنل لیول پر بھی کشمیر ی قالیں پہنچائے ۔جو کہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔
تاہم خدا کے فضل وکرم سے دوہزار دس تا تیرا تک Feroz sons export Pvt.ltd. ملک میں دوسرے نمبر پر کشمیری قالین کی برآمدات میں شمار ہوا۔
اس کوسنے کے لئے کلک کیجئے:
ایک سوال کے جواب میں شیخ عاشق نے کہا کہ ہم نے ان دس بارہ سالوں سے لگ بھگ سو سے ڈیڑ ھ سو کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے ۔ جو ایک بہترین Turn over کے طور گردانا گیا ۔مگر اس وقت قالین برآمدات میں پھر سے کمی دیکھی جارہی ہے ۔
خبر اردو کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل لیول پر قالین میں کم مانگ سے نہ صرف برآمدات پر برُا اثر پڑتا ہے بلکہ اس کا براہ راست اثر اس سے جڑے ہنرمندوں کی روزی روٹی پر بھی پڑتاہے۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہم قالین صنعت کے فروغ کے لئے انفرادی طور کافی محنت ومشقت کررہے ہیں ۔تاہم سرکاری سطح پر اس صنعت کی تقویت کے لئے بہت کچھ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔شیخ عاشق کیمطابق کئی با ر ریاستی سرکار سے میٹنگوں کے دوران اس اہم اورقدیم انڈسری کی حیائے نو اوراس انڈسٹری کو اپنے اُسی آب وتاب میں لانے کے لیے موثر اور کارگر اقداما ت اٹھانے کی پرُ زور اپیل کی۔ مگر بدقسمتی سے اس پر ابھی تک غور وخوص نہیں کیا جارہاہے۔
آئی آئی سی ٹی محکمہ کی بات کرتے ہوئے اس exporter نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے جس نوعیت کا کام ہونا چاہئے اس میعا ر کا نہیں ہورہا ہے ۔
ٹکینالوجی پر بات کرتے ہوئے شیخ عاشق نے کہا کہ آج کل کے دور میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیری قالین کو بہت سار ے چلینجزکا سامنا ہے۔ جس میں مشین سے تیار کئے جارہے قالین سے مقابلہ سہر فہرست ہے ۔
Feroz Sons Export pvt.ltd کے مطابق نجی سطح کے ساتھ ساتھ سرکاری لیول پر نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہاتھ سے بنے اور مشین سے تیار ہونے والے قالین کے درمیانکو
فرق کرنے کے لیے تشہر کی ضرورت ہے ۔تاکہ لوگ اصلی اور نقلی کے علاوہ ہینڈ اور مشین میڈ میں بہ آسانی فرق کر سکے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
