تازہ ترین
کوویڈ ۔ 19:وادی میں مزید 6ہلاکتیں
جموں وکشمیر میں متوفین کی تعداد بڑھ کر262تک پہنچ گئی ،وادی میں 242ہلاکتیں
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر میں کووڈ ۔ 19(عالمی وبا) کی جاری تباہ کاریوں کے بیچ وادی کشمیر میں منگلوار کو مزید6افراد کی کورونا وائر س سے متاثر ہو کر موت ہوگئی ۔ اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا اموات کی تعداد بڑھ کر262تک جا پہنچی جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ہے ،کیونکہ اسپتالوں میں زیر علاج کئی مریضوں کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کو مزید 4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔ منگلوار کی دوپہر تک جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں لعل بازار سرینگر،پٹن بارہمولہ ،پاریگام پلوامہ اور میر بازار کولگام کے شہری شامل ہیں ۔
لالبازار کے شہری کی عمر70سال،پلوامہ کے شہری کی43سال ،میر بازار کولگام کے شہری کی عمر50سال اور پٹن بارہمولہ کے شہری کی عمر 90سال بتائی جاتی ہے ۔ شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے پٹن سے تعلق رکھنے والا ایک90سالہ شہری منگل کو جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ۔ مذکورہ شہری جو کئی امراض جن میں گردوں کی بیماری ،ذیابطیس ،ہاءپر ٹینشن وغیرہ شامل ہے ، میں مبتلاء تھا اور سی ڈی اسپتال میں انتقال کرگیا ۔
پٹن کا شہری کووڈ ۔ 19سے مر نے والے میں سے سب سے زیادہ عمر رسیدہ تھا ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ 90سالہ مریض کو سی ڈی اسپتال میں 19جولائی کو داخل کیا گیا تھا ۔ لعل بازار سرینگرکا70شہری کو18جولائی کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا جبکہ43سالہ پاریگام پلوامہ کے شہری کو20جولائی اور میر بازار کولگام کے50سالہ شہری کو19جولائی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
ان تینوں مریضوں نے اسپتال میں دوران علاج منگلوار کے روز زندگی کی آخری سانس لی ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ پلوامہ کا شہری گردوں کی بیماری اور دیگر مریض نمونیا میں مبتلاء تھے ۔ اس دوران مزید دو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوئے ۔ جاں بحق افراد میں فتح کدل سرینگراور پرے پورہ سرینگر کا شہری شامل ہے ۔
54سالہ فتح کدل شہری کی موت سکمز میں ہوئی ،اسے 20جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ متعدد بیماریوں میں مبتلاء تھا ۔ اس طرح جموں وکشمیر میں کووڈ ۔ 19(عالمی وبا) سے مرنے والے افراد کی تعدادبڑھ کر262تک جا پہنچی جن میں وادی کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد242اور جموں میں 20افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
