تازہ ترین
کٹھوعہ کیس: کورٹ نے 3مجرموں کو عمر قید ، 3 پولیس والوں کو 5۔5 سال کی سزا سنائی
خبراردو: کٹھوعہ ریپ کیس میں کورٹ نے مجرموں کیلئے سزا کا اعلان کردیا ہے۔ کورٹ نے تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
جموں۔کشمیر کے کٹھوعہ میں 8 سال کی بچی کے ریپ اور قتل کے معاملے میں پٹھان کوٹ کی خصوصی عدالت نے کل 7 ملزموں میں سے 6 کو مجرم قرار دیا ہے۔ ان میں سے تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ماسٹر مائنڈ سانجھی رام، پرویش اور دیپک کجھوریہ ککو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تین پولیس والوں کو 5۔5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس درمیان پٹھان کوٹ اور جموں۔کشمیر میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
کٹھوعہ کیس میں چھ ملزمان کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ وشال جنگوترا کو بری کیا گیا ہے۔ کیس کے ملزمان میں عصمت دری و قتل واقعہ کے منصوبہ ساز سانجی رام، اس کا بیٹا وشال جنگوترا، سانجی رام کا بھتیجا (نابالغ ملزم)، نابالغ ملزم کا دوست پرویش کمار عرف منو، ایس پی او دیپک کھجوریہ، ایس پی او سریندر کمار، تحقیقاتی افسران آنند دتا اور تلک راج شامل تھے۔
سانجی رام، پرویش کمار، ایس پی او دیپک کھجوریہ، ایس پی او سریندر کمار، تحقیقاتی افسران آنند دتا اور تلک راج کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ سانجی رام کے بیٹے وشال جنگوترا کو بری کیا گیا ہے۔
چارج شیٹ میں سانجی رام پر عصمت دری و قتل کی سازش رچنے، وشال، نابالغ ملزم، پرویش اور ایس پی او دیپک کھجوریہ پر عصمت دری و قتل اور ایس پی او سریندر کمار، تحقیقاتی افسران تلک راج و آنند دتا پر جرم میں معاونت اور شواہد مٹانے کے الزامات لگے تھے۔
دنیا
یمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
صنعا، 2 یمن کی مسلح افواج نے جمعہ کو تعز صوبے میں ایران نواز حوثی فورسز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین گھنٹے کے دوران حوثی جنگجوؤں، کمک اور فوجی تنصیبات پر 20 فضائی حملے کیے۔ اس دوران صوبے کے کئی محاذوں پر شدید لڑائی جاری رہی۔
یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ نے تعز میں حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک، اجتماعات، گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بناتے ہوئے 20 ’’درست فضائی حملے‘‘ کیے۔ ان کے مطابق حملوں میں اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور حوثی جنگجوؤں، سازوسامان اور فوجی نقل و حرکت کو نقصان پہنچا۔
تعز میں حالیہ دنوں لڑائی میں نمایاں شدت آئی ہے۔ یمنی حکومتی فورسز حوثی ٹھکانوں اور ان کی سپلائی لائنوں کے خلاف زمینی و فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں، جبکہ حوثیوں نے بھی کئی محاذوں پر حملے تیز کیے ہیں اور سمیعہ ضلع میں نیا محاذ کھولا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق صنعا، صعدہ اور تعز میں بھی حوثی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ فوج نے صنعا میں کارروائی کو ’’اعلیٰ اہمیت کے اہداف‘‘ کے خلاف آپریشن قرار دیتے ہوئے صعدہ میں 11 اہداف کو نشانہ بنانے اور تعز میں حوثیوں کے ایک ’’مکمل فوجی نظام‘‘ پر 27 فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی حکومت کے مطابق مشرقی محاذوں، البیضاء اور مغربی تعز کے الوازعیہ ضلع کے المنصورہ میں حوثی جنگجوؤں اور فوجی سازوسامان کے خلاف 468 حملے کیے گئے، جن میں سیکڑوں حوثی جنگجوؤں کے ہلاک یا زخمی ہونے اور فوجی سازوسامان کی تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، تعز کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ حکومتی فورسز نے تعز شہر کے شمال میں الاربعین میں حوثیوں کا بڑا حملہ پسپا کرنے اور شہر کے مشرقی مضافات میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یہ کشیدگی ایسے وقت بڑھی ہے جب چند روز قبل حوثیوں کے ڈرون حملے نے سعودی عرب کے مدینہ میں طیبہ بجلی تقسیم مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حملے کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد کرتے ہوئے اسے ’’بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی‘‘ قرار دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا ۔
دنیا
امریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
واشنگٹن/تہران، امریکہ اور ایران جنگ کے سفارتی حل کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار اور کسی ممکنہ معاہدے کے مقاصد پر گہرے اختلافات کے باعث معاہدے تک پہنچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
گزشتہ 18 ماہ میں مذاکرات کے دو دور ناکام ہونے کے بعد دو جنگیں ہوچکی ہیں۔ جون میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت بھی چند دنوں میں ناکام ہوگئی اور دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی۔ موجودہ سفارتی کوشش ناکام ہونے کی صورت میں آنے والے ہفتوں میں ایک اور تنازع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے مذاکراتی انداز میں نمایاں فرق بھی بڑی رکاوٹ ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ فوری معاہدے کے خواہاں ہیں، جبکہ ایران طویل اور مرحلہ وار مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے تاکہ وقت کو مذاکراتی برتری حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
دونوں ممالک معاہدے کی نوعیت پر بھی مختلف موقف رکھتے ہیں۔ ٹرمپ ایسا جامع معاہدہ چاہتے ہیں جو امریکہ-ایران تعلقات اور پورے مغربی ایشیا پر اثرانداز ہو، جبکہ ایرانی حکام محدود دائرہ کار والے، بالواسطہ اور کم تشہیر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، جسے تہران مستقل امن کے بجائے جنگ بندی کے قریب سمجھتا ہے۔
مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ باہمی عدم اعتماد ہے۔ ایرانی حکام کا الزام ہے کہ ٹرمپ نے مذاکرات کے دوران حملے کرکے وعدہ خلافی کی، جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ جون کی مفاہمت کی خلاف ورزی ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملہ کرکے کی۔
امریکی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب اور دیگر سخت گیر عناصر حکومت کے نسبتاً معتدل حلقوں کی جانب سے کیے گئے کسی معاہدے کی پابندی نہیں کریں گے۔
دونوں ممالک کی داخلی سیاست بھی مذاکرات کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔ ایران میں سفارت کاری کے حامی حلقوں کو سخت گیر عناصر کی تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ٹرمپ کو امریکہ میں معاہدے کی مخالفت کرنے والے قدامت پسند حلقوں اور ایسے معاہدے پر بائیں بازو کی تنقید کا سامنا ہے جو جنگ سے پہلے کی صورت حال بحال کرے یا 2015 کے جوہری معاہدے جیسا دکھائی دے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو شائع ہونے والے ٹائم میگزین کے انٹرویو میں ایران کی موجودہ تجویز کو ’’کافی نہیں‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے ساتھ کبھی امن قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے وسط مدتی انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان کو بھی برقرار رکھا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمعرات کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہٹے گا، تاہم امریکہ کو یہ خیال ترک کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
ایرانی پاسداران۔ انقلاب کے بعض عہدیدار اب بھی مذاکرات کے مخالف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جنگ کا خاتمہ میدان جنگ میں دباؤ بڑھا کر ہی ممکن ہے۔ ان کے مطابق ایران کا بنیادی مطالبہ خطے سے تمام امریکی فوجی دستوں کا انخلا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ طویل عرصے تک جنگی حالت برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ۔ ع ا۔
دنیا
فلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
یروشلم، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے کاک پٹ میں حملے کا تعلق ایران سے ثابت ہوا تو تہران کے خلاف ’’بہت سخت‘‘ کارروائی کی جائے گی۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ امریکی حکام ممکنہ ایرانی تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جو معلومات انہیں مل رہی ہیں، ان سے بظاہر ایسا تعلق ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں عمانی معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر ہندوستانی کپتان سمیت مچھر پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے تبوک کی جانب موڑ دیا گیا۔ مسافروں اور عملے نے حملہ آور کو قابو کرلیا اور طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اسلام پسند اور جہادی ذہنیت کے آثار ملے ہیں اور تفتیش کار یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ آیا اس کا مقصد طیارے کو گرانا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے یہ معلوم کرنے کی ہدایت دی ہے کہ حملے کا تعلق ’’دہشت گردانہ سرگرمی‘‘ سے تھا یا اسے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا تھا۔
دریں اثنا، اطلاعات کے مطابق امریکہ خطے میں تقریباً 9,000 اضافی فوجی تعینات کر رہا ہے۔ ادھر ایران اور امریکہ کے درمیان لڑائی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی جاری ہیں، حالانکہ ٹرمپ تہران کی تازہ تجویز کو مسترد کرچکے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
