تازہ ترین
ہم کیوں یومِ عالمی خواتین مناتے ہیں؟
شوکت جان
عالمی یوم خواتین کا دن کوئی الگ دن نہیں ہے، جب ہم یہ دن مناتے ہیں تو متعدد ردعمل سامنے آتے ہیں۔ صنفی مسائل (gender issues) جب آتے ہیں تو زیادہ تر لوگ اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کی باتیں کرتے ہیں۔ ایسے بھی لوگ ہیں جو اس دن خواتین کی تذلیل کرتے ہیں اور 8مارچ ان کیلئے ایسا ہی دن ہے جیسے سال کے 364دن ہوتے ہیں ۔جب خواتین کیخلاف تشدد کی بات آتی ہے، اس دن بھی عصمت دری، گالی گلوچ، قتل اور تمام قسم کا تشدد خواتین کیخلاف ہوتا ہے۔ یہ دن صرف 8کا ہندسہ ہوتا ہے جس میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔

دنیا بھرمیں یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 65فیصد خواتین کو جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا دوستوں یا اجنبیوں سے ہوتا ہے جبکہ کئی کو اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ انہوں نے اس کا سامنا نہیں کیا ہے؟ یہ عالمی سطح پر درج کیا گیا ہے کہ نصف شکار یا تو کنبے کے افراد یا جاننے والوں کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں۔ آج کے دن18سال کی کم عمر کی 750ملین لڑکیوں کی شادی کی جائے گی۔ یہ اعداد و شمار بڑا لگ رہا ہے لیکن اسے اقوام متحدہ نے درج کیا ہے۔ یو این ریکارڈ کے مطابق 30ممالک میں ہر سال 250ملین خواتین اور لڑکیوں کو پوشیدہ اعضا کاٹنے(genital mutilation) کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ 200ملین لڑکیاں سکولوں میں تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔سکولوں میں بیت الخلاءاستعمال کرنے کے دوران4میں سے 1 لڑکی کبھی اطمینان محسوس نہیں کرتی۔
200, 250یا 4میں سے 1، یہ تمام اعداد و شمار سال کے 365دنوں میں ہمارے ضمیر کا حصہ ہے۔ کیا آپ ان نتائج کے متعلق آگاہ ہیں،یہ خاتون کے تولیدی پیداواری صحت (reproductive health) ، ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے؟ لوگوں کو بالعموم اور اکثر خواتین کی عزت اور ووقار کا خیال رہتا ہے لیکن تولیدی اور ذہنی صحت کے بارے میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یوم خواتین پر ہم ان خواتین کی عزت کرتے ہیں جوان سنی آوازوں اور ان دیکھے آنسووں کی خاطر بول ان کو حوصلہ بخشتی ہیں، ان آنسووں اور بکھری آوازوں کیلئے کون ذمہ دار ہے؟ کیا ہم نے کبھی ان کو درپیش مصیبتوں کا نوٹس لینے کی کوشش کی؟ بے شک ہم مرد ہی ان کے دکھ درد کیلئے ذمہ دار ہیں اور ان سنگین جرائم کو روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
دنیا بھر میں8مارچ پر خواتین تحائف، کارڈ اور آشیرواد لیتی ہیں ، بہت سارے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہی طریقہ محبت اور شکرگزاری ظاہر کرنے کا طریقہ ہے لیکن صحیح معنوں میں اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ ہم جرائم کیخلاف آواز اٹھائیں۔ موجودہ دور میں کروڑوں خواتین ایسی ہیں جنہیں حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ، خواہ وہ بے زبان ہوں یا بنیادی حقوق کیلئے لڑرہی ہوں۔ یوم خواتین کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ خواتین کی پریشانیوں اور دکھ و درد کو محسوس اور سمجھاجائے ۔ ہمیں انہیں مرد کی طرح زندگی کے ہر ایک میدان میں برابر دیکھنا چاہئے ، ورنہ ’عالمی یوم خواتین‘ منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
عالمی یوم خواتین پر ہمیں آگے آکرخواتین کیخلاف امتیازاور غیر برابری کیخلاف لڑنا چاہئے اور یہی ہمارا ایک قیمتی تحفہ ان کیلئے ہوگا۔ خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمہ کیلئے بنیادی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہوگا اور یہاں پر یہ سوال ہے کہ تشدد کو کس طرح ختم کیا جائے۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے سے ، باعزت رشتوں کو فروغ اور صنفی برابری سے ان مسائل کو دور کیا جاسکتا ہئے۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر6 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
