کھیل
یشسوی اور بمراہ کا حملہ، میچ پر ہندستان کی گرفت مظبوط
وشاکھاپٹنم، جسپریت بمراہ (45 رن پر چھ وکٹ) کے قاتلانہ حملے کے ساتھ یشسوی جیوال (209) کی شاندار ڈبل سنچری کے بعد ہندوستان نے یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
ہندستان نے پہلی اننگز میں 396 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 253 رن پر سمٹ گئی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 28 رن بنا چکی تھی۔ کپتان روہت شرما 13 اور یشسوی جیسوال 15 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ہندستان کی اب تک کی مجموعی سبقت 171 رن ہے۔
ہندوستانی بلے باز تیسرے دن 400 رن سے زیادہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ مہمان ٹیم پر کافی دباؤ پیدا کیا جاسکے۔
آج کے کھیل کی خاص بات نوجوان یشسوی کی ڈبل سنچری رہی۔ بیٹنگ کے لیے مشکل سمجھی جانے والی پچ پر ممبئی کے بلے باز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔انہوں نے انگلش اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 277 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والے تیسرے سب سے کم عمر ہندوستانی بھی بن گئے۔ ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی ونود کامبلی ہیں جنہوں نے 1993 میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 21 سال 35 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
انگلینڈ کی اننگز کی سنوارنے میں زیک کرولی (78) کا حصہ اہم رہا جنہوں نے صرف 76 گیندوں کی اننگز میں ہندوستانی گیند بازوں کو تہس نہس کردیا۔ اگرچہ ہندوستان نے دوسرے سیشن کا آغاز دھوم دھام سے کیا جب کلدیپ یادو نے بین ڈکٹ کو رجت پاٹیدار کے ہاتھوں سلی پوائنٹ پر کیچ کرایا، دوسرے سرے پر کرولی کا جارحانہ انداز جاری رہا۔ اکشر پٹیل نے ہندستان کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے کرالی کو اپنا شکار بنایا ۔
اکشر کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کرولی شریس ایر کو کیچ دے بیٹھے۔
ہندوستانی کپتان نے ریورس سوئنگ کی امید میں گیند جسپریت بمراہ کے حوالے کی اور انہوں نے جو روٹ کو پہلی سلپ پر شبھمن گل کے ہاتھوں آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو یارکر سے کلین بولڈ کیا۔ بمراہ یہیں نہیں رکے اور جونی بیرسٹو (25) اور کپتان بین اسٹوکس (47) کو آوٹ کرکے انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ آخری دو بلے باز ٹام ہارٹلی (21) اور جیمز اینڈرسن (6) بھی بمراہ کا شکار بنے۔ دوسرے سرے پر کلدیپ یادو (71 رن پر 3 وکٹ) نے رن دینے کے باوجود مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔
اس سے قبل جیسوال نے اپنی کرشماتی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری بنائی جبکہ اوورنائٹ بلے باز روی چندرن اشون نے کچھ شاندار چوکے لگائے، لیکن اینڈرسن نے انہیں اسٹمپ کے پیچھے بین فاکس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ جیسوال نے اسپنروں کے خلاف خطرناک چانس لینا شروع کیے لیکن انگلینڈ رن ریٹ کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہا۔ اینڈرسن نے رفتار بدلی اور یشسوی کی یادگار اننگز کا خاتمہ کیا۔ وہ جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کے ٹیل اینڈرز زیادہ دیر تک انگلینڈ کے گیند بازوں کا مقابلہ نہیں کر سکے۔
یو این آئی م ع۔ 1850
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoمعیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن
-
دنیا6 days agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
