Connect with us

ہندوستان

معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن

Published

on

نئی دہلی، وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا کہ معیشت میں اس وقت نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے اور سرکاری کام کاج کی آج کی رفتار نے اس پرانے تصور کو بدل دیا ہے کہ انتظامی کام ہے تو تاخیر ہوگی ہی مسز سیتا رمن یہاں مینجمنٹ کے شعبے کے اعلیٰ ادارے – آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایم اے) کی 53ویں آل انڈیا مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے اندازاً سرمائے کے اخراجات کو 2026-27 میں بڑھا کر 12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کر دیا گیا ہے۔ مؤثر سرمائے کا خرچ، جس میں ریاستوں کو سرمائے کے اثاثے بنانے کے لیے مرکز کی طرف سے دی جانے والی گرانٹس بھی شامل ہیں، 17 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا، “حکومت نے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اسے راغب کرنے کے مقصد سے عوام کے سرمائے کے اخراجات کا حکمت عملی کے تحت استعمال کیا ہے اور اس کے نتیجے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ مالیاتی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی مستحکم سرمائے کی تشکیل مجموعی گھریلو پیداوار کے 34 فی صد سے زیادہ ہو گئی۔

اس میں حقیقی طور پر تقریباً 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں صلاحیت کا استعمال بڑھ کر 75 فی صد ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کو اس آپریشنل رفتار سے دوہری (بینکوں اور کمپنیوں کی) بیلنس شیٹ کے مسئلے (بینک کا قرض نہ چکا پانے والی کمپنیوں کو بینکوں سے قرض پر قرض ملنے کا مسئلہ) کے حل سے طاقت ملی ہے۔ انہوں نے کہا، “آج ہندوستان دوہری بیلنس شیٹ کے فائدے کی صورتحال میں ہے—تجارتی بینکوں کے پاس قرض دینے کے لیے کافی سیالیت ہے اور کمپنیوں کی مالی حالت سرمایہ کاری کرنے کے لیے کافی مضبوط ہے۔”

وزیر مالیات نے کہا کہ صنعت کے شعبے کے لیے بینک قرض کی نمو میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس سال جون میں بینکوں کے قرض کے کاروبار میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ قرض ان لوگوں اور شعبوں تک پہنچ رہا ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ مسز سیتا رمن نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے آزادانہ تجارتی معاہدے (مختلف ایف ٹی ایز) ہندوستان کی محنت طلب اشیاء اور خدمات کے لیے نئی منڈیوں کے دروازے کھول رہے ہیں۔ انہوں نے تجارتی شعبے کو اس موقع کا فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

محترمہ سیتا رمن نے اس کانفرنس کے موضوع – ‘مستقبل کے لیے تبدیلی: ثبات کے ساتھ نمو’ پر اپنے خطاب میں حکومت کے مختلف شعبوں میں کام کی رفتار میں تیزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہم بندرگاہوں پر جہازوں میں اینٹری اور ایگزٹ کا وقت ایک دہائی میں تقریباً آدھا ہو گیا ہے، ریل نیٹ ورک اب تقریباً پوری طرح سے برقی ہو چکا ہے اور مال برداری بڑھ کر ریکارڈ 1.67 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے نیز ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے اگست 2026 میں روزانہ اوسطاً تقریباً 79 کروڑ لین دین ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اس مقابلے کے نتیجے میں اعلیٰ قدر والی سرگرمیاں کوئمبٹور، وڈودرا، وشاکھاپٹنم، اندور، بھوبنیشور اور جے پور جیسے ٹائر-2 اور ٹائر-3 مراکز تک پھیل رہی ہیں۔ سیمی کنڈکٹر مشن 2.0 بھی اسی ماڈل پر مبنی ہے، جس میں مرکز کے تیار کردہ فریم ورک کے ساتھ ریاستوں کے ذریعے مؤثر عمل آوری کو جوڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں اصلاحات اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا، جس سے بالآخر روزگار اور روزی روٹی کے مواقع بڑھتے ہیں۔ اس سے ہمیں ترقی اور مضبوطی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار نوکری دینے پر انسیٹو دیا، آلات کار کے ریٹائرمنٹ کنٹری بیوشن کا کچھ حصہ بھرا اور کارپوریٹ انٹرنشپ شروع کی – یہ تمام ‘روزگار سے جڑے انسیٹو’ (ای ایل آئی) اسکیموں کے تحت کیے گئے۔

وزیر مالیات نے کہا کہ مالیاتی سال 2025-26 کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کی گئی اور سلیب کا دائرہ بڑھایا گیا، جس سے خرچ کرنے کے قابل آمدنی اور کل مانگ میں اضافہ ہوا۔ ہمارا مقصد صرف اپنانا نہیں، بلکہ قیادت کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مینجمنٹ کی دنیا کو نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، “دہائیوں سے ہم نے ‘کائیزن’ سے لے کر ‘لین مینوفیکچرنگ’ تک دوسری جگہوں پر تیار کردہ مینجمنٹ کے طریقوں سے سیکھا ہے۔ اگلا قدم اپنے یہاں مینجمنٹ کے ایسے طریقے بنانا ہے جن کا دنیا مطالعہ کرے اور ایسے معیارات قائم کرنے ہیں جو عالمی اصول بن جائیں۔”

وزیر مالیات نے کہا، “اس کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک ملک کے طور پر ہم مکمل طور پر اہل ہیں؛ ہمیں خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔” انہوں نے کہا کہ آج کے منیجرز کو جیو پولیٹیکل اسباب سے سپلائی چینز کے خطرات، موسمیاتی خطرات، بیہیویئرل سائنس، ڈیٹا اور ریگولیٹری و ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹ مینجمنٹ کے بارے میں گہری سمجھ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر اے آئی ایم اے کو پوری انڈسٹری میں نصاب کی اصلاح کا اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “ہمیں ایسے لیڈرز تیار کرنے ہوں گے جو الگ الگ شعبوں کو آپس میں جوڑ سکیں۔ جب ہم 2047 تک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی سمت میں کام کر رہے ہیں، تو ہندوستانی مینجمنٹ کے طریقوں کا تعاون آج ہمارے ذریعے بنائے گئے اداروں کی کوالٹی سے ناپا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ ضرورت نہ صرف بڑی کمپنیاں بنانے کی ہے، بلکہ کمپنیوں کو بہتر بھی بنانا ہے تاکہ وہ مسابقتی، جدت کی راہ میں آگے چلنے والی، قابل اعتماد اور مضبوط ہوں اور آنے والی دہائیوں میں ہندوستان کی قیادت کر سکیں۔

مسز سیتا رمن نے جی ایس ٹی میں ستمبر 2025 میں کی گئی اصلاحات کا ذکر کیا اور اس بار کے بجٹ میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس نظام میں مزید یقین دہانی لانے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ وزیر مالیات نے ریاستوں کو ‘ریاستوں کو سرمائے کی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد’ اسکیم کے ذریعے 50 سال کے لیے بغیر سود والے قرض کی اسکیم کا ذکر بھی کیا جس کا کچھ حصہ اصلاحات سے جڑا ہے۔ مرکز نے کئی نئی اسکیمیں ریاستوں کے درمیان مقابلے (‘چیلنج’) کی بنیاد پر شروع کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ ریاستیں اپنی خوبیوں کا استعمال کریں اور اپنے بہترین تجاویز سامنے لائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا، “اگلے 20 برس میں چیلنج صرف اور زیادہ اسٹارٹ اپس بنانا نہیں ہے۔ چیلنج یہ دیکھنا ہے کہ آج کے کتنے اسٹارٹ اپس بڑی، پیشہ ورانہ طریقے سے چلنے والی اور طویل عرصے تک ٹکنے والی کمپنیاں بن سکتی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم اے کے لوگ اور کارپوریٹ دنیا کی شخصیات ان اسٹارٹ اپس کو بانی کی قیادت والے ادارے سے ادارہ جاتی قیادت والی کمپنیوں میں بدلنے کے مشکل مرحلے میں مدد کر سکتے ہیں اور ایسا کرتے وقت وہ اس کاروباری توانائی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کمپنیاں شروع ہوئی تھیں۔

یو این آئی۔ م س۔ م الف

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان

خواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا

Published

on

وایناڈ، (کیرالہ)، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار کے جموئی میں طالبہ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر خواتین کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سڑکوں پر خواتین کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جا سکتی تو بڑے بڑے منصوبوں اور پروگراموں کی بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

محترمہ گاندھی نے منگل کے روز اپنے پارلیمانی حلقے کیرالہ کے وایناڈ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور خاص طور پر مرکزی حکومت کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ خواتین کو محفوظ کیسے محسوس کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر خواتین کی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے اور جب یہ بھی یقینی نہیں بنایا جا سکتا تو بڑے منصوبوں اور پروگراموں کی بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

عالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر

Published

on

نئی دہلی، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مقابلے، جیو پولیٹیکل کشیدگی اور تنازعات کے درمیان عالمی نظام دباؤ میں ہے اور ایسے میں بین الاقوامی تعاون کے جذبے کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

مسٹر جے شنکر نے پیر کی رات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ‘ہائی لیول ویک’ اجلاس کے موقع پر ‘پارٹنرز فار ملٹی لیٹرلزم، انٹرنیشنل لاء، پیس اینڈ پراسپرٹی’ سربراہ اجلاس میں کہا کہ امن و بین الاقوامی سلامتی، ماحولیاتی اقدامات، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، ترقیاتی مالیات، دہشت گردی کا مقابلہ، سپلائی چین، آفات سے نمٹنے اور وبائی امراض کی تیاری جیسے مسائل کا حل اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ایندھن، خوراک، کھاد اور مالیات سے جڑے بحرانوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت بتائی اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان بحرانوں کا حل انتہائی ضروری ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اور صلاحیتوں کے لیے مناسب قوانین اور سکیورٹی کے انتظامات ضروری ہیں۔ سپلائی میں رکاوٹ اور کسی ایک جگہ پر حد سے زیادہ انحصار کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خطرات کو کم کرنے اور ذرائع میں تنوع لانے کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی کو آگے بڑھانے کے لیے اس میں اصلاحات ضروری ہیں، جس میں زیادہ سے زیادہ شمولیت اور شفاف فیصلہ سازی کا عمل شامل ہو۔

یواین آئی۔الف الف

Continue Reading

ہندوستان

ایودھیا میں منظم طریقے سے چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

Published

on

نئی دہلی، کانگریس نے شری رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے میں تین ماہ بعد بھی چارج شیٹ داخل نہ ہونے کو سرغناؤں کو بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں ایس آئی ٹی کے نام پر بڑے چوروں کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر کہا کہ چڑھاوا چوری کے معاملے میں تحقیقات شروع ہوئے تین ماہ پورے ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ اگر 25 ستمبر تک چارج شیٹ داخل نہ ہوئی تو چڑھاوا چوری کے معاملے کے چھوٹے کرداروں کی ضمانت کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

مسٹر رمیش نے کہا کہ ملک کے عوام کو ایسی ایس آئی ٹی اور ایسی کسی سرکاری چارج شیٹ پر بھروسہ نہیں ہے جس میں بڑی مچھلیوں کو بچانے کے خدشات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ کچھ بھی رپورٹ کرنے کے قابل نہیں ہے، ان کی اپنی تحقیقات اب تسلیم کر رہی ہے کہ چڑھاوا چوری 70 نہیں بلکہ سی سی ٹی وی میں 105 بار سامنے آ چکی ہے جسے وہ چاہ کر بھی مسترد نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے اور معاملہ بڑے چوروں اور ان کے سرپرستوں سے توجہ ہٹانے کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایودھیا کے بھگوان شری رام مندر میں منظم طریقے سے کی گئی چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو کون اور کیوں بچا رہا ہے؟ اس سنگین معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی اور چڑھاوا چوری کے ملزمان کی مدد پر بھی مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مسٹر رمیش نے کہا کہ عوام کے سیدھے سوالات ہیں کہ بڑی بڑی مچھلیوں پر اب تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی اور ان سے سخت پوچھ گچھ کب ہوگی؟ اصل گنہگاروں کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات سے کون اور کیوں بچنا چاہتا ہے اور ٹرسٹ کو اب تک تحلیل کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے نام پر بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ چڑھاوا چوری کے ملزمان کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال اب صرف ملزمان کا نہیں بلکہ ان لوگوں کی جوابدہی کا بھی ہے جن کی نگرانی میں یہ سب کچھ ہوا۔ وزیر اعظم کو عقیدت سے جڑے اس سنگین معاملے پر خاموشی کے لئے جواب دینا ہوگا۔

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے نظام کا فارنسک آڈٹ کرایا جائے، ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تحقیقات مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائیں۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ چڑھاوا بھگوان شری رام کے نام پر آیا تھا اور جو لوگ اس کے انتظام و انصرام اور منتظمین کے انتخاب کا کریڈٹ لیتے رہے ہیں، انہیں چڑھاوا چوری کی ذمہ داری بھی لینی ہوگی۔

یواین آئی۔الف الف

Continue Reading
Advertisement
دنیا3 minutes ago

روبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

دنیا4 minutes ago

امریکی فوجی دباؤ میں کمی پر ایران سات دن میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھول سکتا ہے

جموں و کشمیر7 minutes ago

جموں و کشمیر: حکومت نے اساتذہ کو ٹی ای ٹی سے استثنیٰ دینے کی قرارداد پیش کردی

جموں و کشمیر8 minutes ago

یش پال برنی نے جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا

جموں و کشمیر11 minutes ago

اے آئی کے دور میں طلبہ زندگی بھر سیکھنے، تخلیقی صلاحیت اور اقدار کو اپنائیں: جموں و کشمیر ایل جی

جموں و کشمیر13 minutes ago

اے سی بی ٹیم کا جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کا اچانک دورہ، سرکاری ریکارڈ کی جانچ

جموں و کشمیر15 minutes ago

جموں و کشمیر اسمبلی نے کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا

ہندوستان18 minutes ago

خواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا

ہندوستان21 minutes ago

معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن

دنیا3 hours ago

کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا

دنیا3 hours ago

ہندوستان اور ویشے گراڈ گروپ کے درمیان اسٹریٹجک و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق، سالانہ وزارتی مذاکرات شروع

دنیا3 hours ago

پیزشکیان کے اقوام متحدہ روانہ ہونے کے دوران ایران کی جنگ کا جغرافیہ وسیع ہونے کی وارننگ

جموں و کشمیر4 hours ago

وقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا

دنیا6 hours ago

یمن میں حوثیوں کی تزویراتی پہاڑی چوٹیوں پر قبضے کی لڑائی، ہزاروں مزید افراد بے گھر

دنیا6 hours ago

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے توانائی شعبے کی تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر کے فنڈ کی تجویز دی: ڈبلیو ایس جے

دنیا6 hours ago

بڑے میڈیا اداروں کے بائیکاٹ کے درمیان وائٹ ہاؤس ٹرمپ ٹی وی شروع کرے گا

دنیا6 hours ago

افغانستان نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے اپنی سرزمین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا

جموں و کشمیر7 hours ago

جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا دوسرا دن ہنگامہ خیز انداز میں شروع

دنیا8 hours ago

یمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک

ہندوستان8 hours ago

عالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر

ہندوستان8 hours ago

ایودھیا میں منظم طریقے سے چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

دنیا8 hours ago

مغرب ایشیا کے تنازعات کے لیے ترکی اور امریکہ کے درمیان قریبی بات چیت ضروری: اردوغان

دنیا22 hours ago

سعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا

دنیا22 hours ago

ایران کے مذاکرات میں واپس آنے کا راستہ کھلا، تنازع کے خاتمے کی کوئی مدت مقرر نہیں :مائیک والٹز

دنیا1 day ago

ٹرمپ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں

جموں و کشمیر1 day ago

مستقبل کی نسلوں کی صحت اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے حکمت عملی تیار کی: ایل جی

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی

جموں و کشمیر1 day ago

لداخ کے ایل جی نے نمبرداروں کا ماہانہ مشاہرہ 1500 سے بڑھا کر 5000 روپے کردیا

جموں و کشمیر1 day ago

41.17 لاکھ روپے کی سبسڈی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر جے کے گرامین بینک کے افسر اور بی سی کے خلاف ایف آئی آر

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا

پاکستان1 day ago

سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا

دنیا1 day ago

میں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ

ہندوستان1 day ago

ٹی ایم سی کے انتخابی نشان کو منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف ممتا بنرجی کی عرضی پر سپریم کورٹ میں فوری سماعت کی اپیل

ہندوستان1 day ago

راہل نے لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق بہار حکومت سے جواب مانگا

جموں و کشمیر1 day ago

اپنی پارٹی کا جموں و کشمیر اسمبلی کے باہر ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج

ہندوستان1 day ago

ووٹرز کو فہرست سے باہر کرنے کی وجہ بتائے حکومت : کھرگے

ہندوستان1 day ago

حکومت نے ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمیشن کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا

ہندوستان1 day ago

غریب اور درمیانہ طبقے کی کمر توڑ رہی مہنگائی کو روکنے کے سخت اقدامات کرنا ضروری : کانگریس

جموں و کشمیر1 day ago

لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ جموں میں وائٹ نائٹ کور کے نئے جی او سی ہوں گے

دنیا3 days ago

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور

دنیا3 days ago

ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری

دنیا3 days ago

واپس آنے کی خواہش ہے، لیکن بنگلہ دیش حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے: شیخ حسینہ

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: این سی ارکان اسمبلی اور حکومت کی حمایت کرنے والے آزاد ارکان کا اجلاس سے قبل اجلاس

جموں و کشمیر3 days ago

ماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی

جموں و کشمیر3 days ago

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

ہندوستان3 days ago

ملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام

ہندوستان3 days ago

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

دنیا3 days ago

امریکہ اور جنوبی کوریا نے جنگی حالات میں آپریشنل کنٹرول کی منتقلی تیز کرنے کا عزم کیا

دنیا3 days ago

ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-1 بی ویزا درخواستوں کی جانچ سخت کی، بعض ویزوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس برقرار

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان6 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان5 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین7 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

تازہ ترین8 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر6 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

تازہ ترین8 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

کھیل8 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین8 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین8 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

دنیا7 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

دنیا8 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

ہندوستان8 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین8 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین11 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین8 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تجزیہ10 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین9 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر8 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین8 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر1 month ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر5 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر11 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending