تصاویر
66 ملین سال پرانی عجیب و غریب ’چیز‘ کا راز معلوم کر لیا گیا.
ٹیکساس یونیورسٹی کے سائسندانوں نے 66 ملین سال پرانے فوصل کا راز بالآخر معلوم کر لیا ہے۔ یہ فوصل 2011ء میں دریافت ہوا تھا اور تب سے سائنسدان اس کی حقیقت جاننے کی کوششوں میں لگے تھے۔اس ‘چیز‘ کی حقیقت ہے کیا؟
چِلی کے ماہرین نے یہ فوصل یا پتھر نما چیز کو 2011ء میں دریافت کیا تھا تاہم اس کی شناخت میں ناکامی کے بعد انہوں نے اسے ملکی عجائب گھر میں رکھ دیا تھا۔ جرمن میگزین ‘فوکس‘ کے مطابق شناخت میں ناکامی کے سبب اسے محض ایک چیز یا ‘دی تھنگ‘ کا نام دیا گیا۔ اس کا حجم ایک فٹبال کے برابر ہے۔
تاہم 2018ء میں ماہر رکازیات یا پلینٹالوجسٹ جولیا کلارک نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ چیز دراصل ایک بہت بڑے رینگنے والے جانور کا انڈا ہے۔ یہ مفروضہ اس وقت اس چیز کے حجم اور اس میں ڈھانچے کی غیر موجودگی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔تاہم سائنسدانوں کی طرف سے رواں برس اس چیز کے کیمیائی تجزیوں نے جولیا کلارک کے اُس مفروضے کی تصدیق کر دی جس میں انہوں نے اسے ایک انڈا قرار دیا تھا۔ کلارک نے مفروضہ اپنے ریسرچ پیپر میں پیش کیا تھا جس کی وہ شریک مصنف تھیں اور یہ معروف سائنسی تحقیقی جریدے ‘نیچر‘ میں شائع ہوا تھا۔
یہ انڈا ہے کس جاندار کا؟
جرمن اخبار ‘ڈوئچے سائٹنگ‘ کے مطابق یہ فوصل 28 سینٹی میٹر لمبا اور 18 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ یہ سب سے بڑا سافٹ شیل انڈا ہے، اور اب تک دریافت ہونے والا دوسرا سب سے بڑا انڈا ہے۔ یہ سانپ کے انڈے کی شکل کا ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ جس جاندار کا انڈا ہوسکتا ہے اس کی کم سے کم لمبائی بھی سات میٹر رہی ہو گی۔سائسندان ابھی تک اس جاندار کی شناخت کی کوشش میں ہیں۔ تاہم ان کا اندازہ ہے کہ یہ ‘موزاسوریت‘ خاندان کے رینگنے والے سمندری جانوروں کے خاندان سے ہو سکتا ہے، جو کئی ملین سال قبل زمین پر وجود رکھتے تھے۔
سائسندانوں کو اسی مقام سے اس جاندار کے ڈھانچے بھی مل چکے ہیں جہاں سے انہیں یہ انڈا ملا تھا۔ تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق یہ قسم انڈوں کی بجائے بچے دیا کرتی تھی۔ بعض سائسندانوں کا خیال ہے کہ یہ کسی ایسے جل تھلی یا ایمفیبیئن جاندار کا بھی ہو سکتا ہے جو بہت پہلے ناپید ہو گئے ہوں۔ ایمفیبیئن جاندار پانی اور خشکی دونوں میں رہ سکتے ہیں۔تازہ تحقیق کے مصنف لوکس لیجنڈرے کے بقول، ”نرم شیل کے حامل کسی انڈے کا اس حد تک محفوظ شکل میں ملنا انتہائی نادر واقعہ ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ اس دریافت سے زندگی اور قدیم دور میں مختلف جانداروں کے بارے میں تحقیق کو ایک نئی سمت ملے گی۔
تازہ ترین
خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال
سری نگر، یکم مارچ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے بعد اتوار کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایران میں مبینہ مشترکہ امریکا–اسرائیل حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

سری نگر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے۔ شرکاء نے آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر، ایرانی پرچم اور سرخ، سیاہ و زرد بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مرد و خواتین نے امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی طرح سونہ وار میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ بدگام اور سری نگر کے دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں نکالی گئیں۔
مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای، جو 1980 کی دہائی میں سری نگر کا دورہ کر چکے تھے، کشمیر کے شیعہ مسلمانوں میں خاص احترام رکھتے تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں ان کے اہلِ خانہ بھی جاں بحق ہوئے۔
صدر نیشنل کانفرنس اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واقعے کو خطے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے بردباری کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے ایران کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا:
“ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں سوگ منانے والوں کو پُرامن انداز میں غم منانے دیا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور طاقت یا غیر ضروری پابندیوں سے گریز کریں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت، حکومتِ ہند کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ایران میں مقیم کشمیری شہریوں اور طلبہ کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
چیف آف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “تاریخ کا افسوسناک اور شرمناک موڑ” قرار دیا اور انصاف کے حق میں آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نقصان گہرا ہے مگر ہمارا عزم مضبوط ہے۔”
کشمیر کے میرواعظ اور مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اتوار کو اس واقعے پر گہرے صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے مسلم دنیا کو ہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مبینہ قتل، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں اور میناب میں معصوم طالبات کے مبینہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
“ہم اس بربریت پر انتہائی رنجیدہ اور مشتعل ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں ہمارے دل ایران کے ثابت قدم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اللہ مظلوموں کو طاقت دے، شہداء کے درجات بلند کرے اور ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔”

میرواعظ نے اسے مسلم اُمہ کے اتحاد کا لمحہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور پُرامن احتجاج کا مظاہرہ کریں۔
اسی دوران متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) نے پیر کے روز مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ میرواعظ نے عوام سے اپیل کی کہ ہڑتال کو نظم و ضبط اور مکمل پُرامن انداز میں منایا جائے تاکہ اجتماعی احتجاج اور یکجہتی کا مؤثر اظہار ہو سکے۔
“ہڑتال کی کال کو منظم اور غیر پُرتشدد طریقے سے منایا جائے تاکہ اجتماعی احتجاج اور یکجہتی درج ہو سکے۔”
حساس صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالین پربھات اور آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، سی سی ٹی وی نگرانی بڑھائی گئی ہے اور مشترکہ کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج مجموعی طور پر پُرامن رہے اور شہریوں کے جذبات کا احترام کیا جائے گا، تاہم قانون و نظم برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین
کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

شہتوت کی کاشتکاری کشمیر میں اب کسان لوگ بڈے پیمانے پر کرتے ے۔

شہتوت کی کاشتکاری کشمیر میں اب کسان لوگ بڈے پیمانے پر کرتے ے۔

شہتوت کی کاشتکاری کشمیر میں اب کسان لوگ بڈے پیمانے پر کرتے ے۔

شہتوت کی کاشتکاری کشمیر میں اب کسان لوگ بڈے پیمانے پر کرتے ے۔
اہم خبریں
عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر3 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا7 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا7 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا6 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
-
ہندوستان5 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا3 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
