تازہ ترین
حملہ منصوبہ بند پروگرام؛ بی جے پی اور آر ایس ایس کے حمایت یافتہ لوگوں کی کارستانی: شیخ عمران
خبراردو:
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران پر اُس وقت میٹنگ میں موجود کونسلر نے حملہ کیا جب وہ کونسلروں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی میئر کو حملے کے فوراً بعد پولیس کنٹرول روم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں ابتدائی مرہم پٹی کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔ ادھر ڈپٹی میئر نے اپنے بیان میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے حمایت یافتہ کارپوریٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کاآج کا حملہ ایک منصوبہ بند پروگرام تھا۔ ڈپٹی مینر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے بی جے پی اور ہندوتوا سیاست کے خلاف بولتا ہوں اسی لیے مجھ پر اس طرح کا بزدلانہ حملہ کروایا گیا۔ک
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران پر سوموار کو اُس وقت کونسلروں کی منعقدہ میٹنگ کے دوران حملہ کیا گیا جب وہ سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ معلوم ہو اہے کہ ڈپٹی میئر پر میٹنگ میں موجود کسی کونسلر نے اُن کے چہرے پر کوئی ٹھوس چیز ماردی جس کے نتیجے میں موصوف خون میں لت پت ہوکر گر پڑے۔ اس دوران یہاں موجود لوگوں نے ڈپٹی میئر شیخ عمران کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی ابتدائی مرہم پٹی کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے کشمیرنیوز سروس کو بتایا کہ ڈپٹی میئر کی ناک میں گہری چوٹ آئی تھی جس کے نتیجے میں اُن کے جسم سے کافی خون بہہ چکا تھا جس کے بعد ان کی ناک پر ایک ٹانکہ بھی لگایا گیا۔
ادھر پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئر پر میٹنگ کے دوران حملہ کیا گیا جس کا پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی گہرائی سے چھان بین کرے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران کونسلروں اور ڈپٹی میئر کے مابین تیز کلامی ہوئی جس کے بعد میٹنگ میں موجود ایک کونسلر نے ڈپٹی میئر کے سر پر ایک ٹھوس چیز ماردی جس کے نتیجے میں موصوف موقعے پر ہی گر پڑے۔ادھر ڈپٹی میئر نے اپنے بیان میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے حمایت یافتہ کارپوریٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کاآج کا حملہ ایک منصوبہ بند پروگرام تھا۔ ڈپٹی مینر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے بی جے پی اور ہندوتوا سیاست کے خلاف بولتا ہوں اسی لیے مجھ پر اس طرح کا بزدلانہ حملہ کروایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب تک میں کرسی پر براجمان ہوں تب تک کشمیر میں بی جے پی کے پیر ٹکنے نہیں دوں گا۔ہسپتال سے طبی امداد کے فوراً بعد ڈپٹی میئر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر حملہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے حمایت یافتہ کونسلروں کی کارستانی ہے۔انہوں نے بی جے پی کے حمایت یافتہ کارپوریٹروں پر برستے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے سامنے کبھی بھی نہیں جھکوں گا اور ہمیشہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف آوا زاٹھاتا رہوں گا۔شیخ عمران کے مطابق مجھ پر حملہ صرف اور صرف بی جے پی اور ہندوتوا کے خلاف بولنے کا شاخسانہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوارن شیخ عمران نے یہاں موجود کارپوریٹروں پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کی کارستانیوں پر کوئی کان نہ دھریں اور اپنے کام کاج پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور وہ حملہ آور لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی میئر کسی بھی شخص پر حملہ کرنے کا روادار نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جونہی میں کونسلروں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے کھڑا ہوا تو میٹنگ میں موجود 2کارپوریٹر کھڑے ہوئے اور مجھ پر حملہ بولا۔ میں وعدہ بند ہوں کہ کشمیر سے بی جے پی کا انخلا یقینی بناؤں گا۔
انہوں نے بتایا کہ جن دو کارپوریٹروں نے مجھ پر حملہ کیا انہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو کی حمایت حاصل ہے لیکن میں ان پر واضح کردیناچاہتا ہوں کہ شیخ عمران کشمیر میں بی جے پی کو ٹکنے نہیں دے گا اور ہندوتوا پالیسی کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔اس دوران شیخ عمران نے گورنر ستیہ پال ملک سے معاملے کے تئیں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ڈپٹی میئر نے بتایا کہ میں نے اول روز سے ہی ریاستی انتظامیہ کو بی جے پی جیسے عناصر سے متعلق آگاہ کیا تھا تاہم انہوں نے میری اپیلوں پر کوئی کان نہیں دھرا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایس ایم سی کمشنر نے بھی میری گزارشات پر آنکھیں موندھ لیں ۔انہوں نے میئر جنید متو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں بیٹھنے کا بھی اس طرح انتظام کیا گیا تھا تاکہ مجھ پر حملہ ممکن ہوسکے اور میں اپنے دفاع میں کچھ بھی نہ کرپاؤں۔انہوں نے بتایا سوموار کو جونہی میں میٹنگ ہال میں داخل ہوا تو یہاں موجود ایس ایم سی میئر جنید متو اور اُن کے ساتھی مجھ پر حملہ کرنے کے لیے تیار بیٹھے تھے تاہم جونہی میں نے کرپشن مخالف نعرے لگائے تو مجھ پر حملہ کیا گیا۔ شیخ عمران کے مطابق جونہی میں دفتر واپس جوائن کروں گا میں ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف پھر سے آواز اُٹھاتا رہوں گے اور لوگوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی اور زیادتی کو اجاگر کرتا رہوں گا۔
دنیا
ایندھن کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر امریکہ روس سے ڈیزل درآمد کرے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ میں ایندھن کی قیمتں کم کرنے کے دباؤ بڑھنے کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ڈیزل درآمد کرنے کے ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا ہے کہ پوتن “امریکی اور عالمی مارکیٹ” کے لیے فوری طور پر تین لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں، جس کے بعد نومبر میں پانچ لاکھ ٹن اور اس کے بعد دس لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز اٹھائے گئے اس قدم سے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اسے پوتن کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ “ایک ایسی جنگ میں سرمایہ کاری ہے جسے ختم کیا جانا چاہیے، نہ کہ طویل کھینچا جانا چاہیے۔”
مبصرین کا ماننا ہے کہ اس معاہدے کے تحت امریکی ٹریژری 7 اپریل تک روسی ڈیزل کی برآمد پر عائد پابندیوں کو ہٹا رہی ہے، لیکن امریکی بینکوں میں موجود دیگر اثاثے ابھی بھی منجمد ہیں۔
اپنے ‘ٹروتھ سوشل’ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کی جانب سے مزید تیس لاکھ ٹن ڈیزل “کم وقت میں” دستیاب کرایا جائے گا، جو وہاں کی ریفائنریز کی صورتحال پر منحصر ہوگا جن پر یوکرین نے حملے کیے ہیں۔
بعد میں پوتن نے کہا کہ روس-جس نے رواں سال کے آغاز میں ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی-امریکہ اور عالمی منڈیوں کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار ہے، لیکن ان کے بیان میں مقدار کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
تاہم، تجزیہ کاروں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا روس اتنی بڑی مقدار میں ڈیزل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں، اور ایسا کرنے سے امریکی صارفین کے لیے قیمتوں میں کس حد تک کمی آئے گی۔
دریں اثنا، برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان کا مؤقف “بالکل واضح” ہے اور وہ یوکرین کی حمایت جاری رکھنے اور پائیدار امن قائم کرنے کے لیے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
“ہم برطانیہ کی جانب سے اب تک عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کے ذریعے روس پر دباؤ برقرار رکھیں گے، پوتن کی جارحیت کی قیمت بڑھائیں گے اور ایک منصفانہ اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔”
جمعہ کا یہ اعلان امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کی سمت میں ٹرمپ کی تازہ ترین کوشش ہے، کیونکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے سیاسی نتائج اور عالمی توانائی کی قیمتوں پر اس کے اثرات سے نمٹنے میں کئی مہینوں سے مصروف ہیں، جس کا آغاز فروری میں ہوا تھا۔ اس تنازع کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں امریکہ میں پیٹرول اور بالخصوص ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس سے عوام میں ان کی مقبولیت کو دھکا لگا ہے؛ لوگ پمپوں پر بلند قیمتوں اور مہنگائی کے اثرات سے شدید پریشان ہیں۔
اے اے اے کے مطابق، امریکہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت فی الحال 6.28 ڈالر فی گیلن ہے، جو کہ ستمبر کے آخر میں درج کیے گئے 6.53 ڈالر کی ریکارڈ بلند سطح سے کچھ کم ہے۔
ٹرمپ کے اس اعلان کے فوراََ بعد امریکی وزارتِ خزانہ نے باضابطہ طور پر ایک عارضی لائسنس جاری کر دیا، جس سے روسی ڈیزل کی مارکیٹ میں آمد کی راہ ہموار ہو گئی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
