تازہ ترین
آج سال نو کی پہلی،چلہ کلان کی دوسری اورسیزن کی بھاری برفباری
کشمیر کے پوری دنیا سے زمینی وفضائی رابطے منقطع
پیر پنچال کے آر پار معمو لات زندگی کی رفتار تھم گئی،بورڈ امتحانات ملتوی،مزید برفباری کی پیشن گوئی
سرینگر:وادی کشمیر میں اتوار کو سال ِ نو کی پہلی،چلہ کلان کی دوسری اور سیزن کی بھاری برفباری سے معمولات زندگی کی رفتار مکمل طور پر تھم گئی۔
برفباری کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت رُک گئی جبکہ سرینگر کے بین الا قوامی ائر پورٹ پر پروازوں کی آوا جاہی بھی منجمد ہوئی۔اس دوران بورڈ امتحانات کو بھی برفباری کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر نے چلہ کلان میں دوسری مرتبہ سفید چادر اوڑھ لی۔سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا،جو اتوار کو دارالحکومت سرینگر سمیت وادی بھر میں وقفے وقفے سے جاری رہا۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر اتوار کی علی الصبح میدانی و بالائی علاقوں میں برف باری ہونے سے ایک بار پھر سفید لباس میں ملبوس ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار کے مطابق زوجیلا کے مقام پر درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام میں صبح 10بجے تک 12انچ یعنی 30سینٹی میٹر برفباری ہوئی گئی۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں 21سینٹی میٹر،کوکرناگ میں 18.5سینٹی میٹر اور پہلگام میں 11.5سینٹی میٹر جبکہ دارالحکومت سرینگر میں 6سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وادی کے بعض علاقوں میں دوران شب ہی جبکہ بعض میں اتوار کی علی الصبح برف باری شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ہلکے درجے کی جبکہ وسطی و جنوبی کشمیر میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں اتوار کی دوپہر سے اتوار کی شام تک موسم بہتر ہوسکتا ہے تاہم بعد میں برف باری کا سلسلہ دوباہ شروع ہوسکتا ہے۔سری نگر میں 3 سے 4 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں کم و بیش 9 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ شمالی کشمیر میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی۔وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم4 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 5 سے 6 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔
ادھر تازہ برف باری سے وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آر پار قریب10 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برف کو ہٹانے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں نے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا ہے۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ لیہہ شاہراہ پر31 دسمبر سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر قریب تین ہفتوں سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔
نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح پروازیں معطل اور بعد میں منسوخ کی گئیں۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر ہی دن میں پروازوں کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں مطلع ابر آلو رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔متعلقہ محکمہ کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سیلشیس ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلشیس جبکہ گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سیلشیس اور جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ ہوا ہے۔اس دوران جنوبی کشمیر کے بعض بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں۔شمالی کشمیر کے گلمرگ میں بھاری برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں۔پیر پنچال پہاڑی سلسلے نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
طلاعات کے مطابق بانہال۔رام بن،پونچھ۔راجوری،کشتواڑ،زنسکار دراس اور لداخ کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی درمیانہ درجے سے لیکر بھاری برفباری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفباری کا سلسلہ 6جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے نتیجے میں جہاں زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہوگئے،وہیں بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل بھی شروع ہوگیا ہے۔
دریں اثناء برفباری کے سبب جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے طے شدہ 11ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا۔یاد رہے کہ21دسمبر کو وادی کشمیر میں زمستان کے شہنشاہ ”چلہ کلان“ کی 40روزہ مدت شروع ہوگئی،جس دوران رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے7ڈگری نیچے تک چلا گیا۔اب برفباری سے رات کے درجے میں بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے۔چلہ کلان کی مدت31جنوری2021کو اختتام پذیر ہوجائیگی۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
