تازہ ترین
کانگریس نے غلام نبی آزاد کو بہت کچھ دیا، بدلے میں اُس نے پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا : کانگریس صدر
سری نگر، 28اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کانگرنس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سری نگر میں منعقد ہوئی جس دوران پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے کہاکہ ہندوستان میں اس وقت دو ہی خیمے ہیں ایک بھارت کو توڑنے کے لئے کام رہا ہے اور دوسرا خیمہ یعنی کانگریس بھارت کو جوڑنے کے لئے میدان عمل میں کود پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ہندوستان راہول گاندھی کے ساتھ ہے تاہم بدقسمتی سے کہنا پڑرہا ہے کہ غلام نبی آزاد نے اہم موقع پر کانگریس کو دھوکہ دیا۔
جموں وکشمیر کانگریس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ نو منتخب صدر وقار رسول وانی کی سربراہی میں سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز کے گھر پرمنعقد ہوئی جس میں سینئر لیڈران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران کانگریس کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے اور بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کا عہد کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کانگریس لیڈروں نے کہاکہ غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑنے کے لئے جو وقت چن لیا اُس کو بروقت نہیں کہہ سکتے ۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے تو غلام نبی آزاد کو سب کچھ دیا ، موصوف بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے لیکن آج جب کانگریس کو اُس کی ضرورت تھی تو اُس نے پارٹی کو دھوکہ دیا۔
کانگریس کے سابق صدر جی اے میر نے کہاکہ اس وقت پورے ہندوستان کو پتہ ہے کہ ملک میں دو خیمے ہیں ایک بھارت کو توڑنے کے لئے کام کررہا ہے اور دوسرا بھارت کو جوڑنے کا کام کررہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کی سربراہی میں کانگریس نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا اورملک کی این جی اوز اور مختلف اداروں نے اس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی ایماءپر بہت ساری پارٹیاں معروض وجود میں آئیں لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ غلام نبی آزاد کی پارٹی اُن سب کا مہا شوٹ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس نے غلام نبی آزاد کے لئے کیا کچھ نہیں کیا ، آج جو آزاد صاحب کو عزت ہے وہ کانگریس کی بدولت ہی ہے لیکن اُس نے جو کانگریس کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے۔
اُن کے مطابق جس سوچ نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ غلط کیا، ریاست کا درجہ چھین لیا اُسی سوچ کے ساتھ آزاد صاحب جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج ہم نے عہد کیا کہ ہم کانگریس کی آئیڈیالوجی اور سیکولر ازم پر چٹان کی طرح قائم رہیں گے۔
جی اے میر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اب بیوقف نہیں بنایا جاسکتا ہے ، غلام نبی آزاد کس کے ساتھ جانا چاہتے ہیں سب کو اس بات کی علمیت حاصل ہے لہذا لوگ ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔
دنیا
ٹرمپ نے کانگریس کے انتخابات سے قبل ایران پر حملوں کا امکان برقرار رکھا
نیویارک، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے قبل ایران پر دوبارہ حملے کیے جانے کے امکان کو برقرار رکھا ہے۔
جب فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان سے انتخابات سے قبل دوبارہ حملے کیے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’یہ ممکن ہے، لیکن میں صرف یہ کہنا نہیں چاہتا۔‘‘
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ مسٹر ٹرمپ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کی توقع ہے۔
یو این آئی ۔ ایم جے
ہندوستان
امبالہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک
پنچکولا، ہریانہ کے امبالہ ضلع میں 3 منزلہ زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 6 مزدور ہلاک ہوگئے۔ حکام نے پیر کو بتایا کہ امدادی ٹیمیں پوری رات ملبے میں تلاش کا کام کرتی رہیں۔
یہ عمارت اتوار کو دوپہر تقریباً 3 بجے امبالہ شہر کے قریب دھلکوٹ گاؤں میں اس وقت منہدم ہوئی، جب مزدور تیسری منزل پر کنکریٹ کی چھت ڈالنے کا کام کر رہے تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 بتائی گئی تھی، لیکن ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی۔
قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف)، ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس، فائر سروس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا۔ حکام کو خدشہ تھا کہ مزید مزدور ملبے میں پھنسے ہو سکتے ہیں، اس لیے رات بھر تلاش کا کام جاری رہا۔
پیر کی صبح دستیاب اطلاعات کے مطابق، 4 زخمی مزدور امبالہ سٹی سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سول سرجن رینو بیری نے اس سے قبل بتایا تھا کہ 12 زخمی مزدوروں کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے کچھ کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
امبالہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجیت سنگھ شیخاوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی وجہ اور تعمیر کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ عمارت کی ملکیت اور تعمیر سے متعلق دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
شیخاوت نے کہا، ’’اگر کسی غیر مجاز تعمیر یا لاپروائی کا پتہ چلا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
