ہندوستان
کانگریس بیلگاوی میٹنگ میں گاندھی جی کے ستیہ گرہ کو ‘نئے ستیہ گرہ’ میں تبدیل کرے گی
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی صدارت میں منعقد ہ تاریخی بیلگاوی کنونشن کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر 26 دسمبر کو بیلگاوی میں ہی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد اہم لیڈر شرکت کریں گے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ اسی جگہ مہاتما گاندھی نگر میں ہوگی۔ مہاتما گاندھی کو 100 سال قبل منعقدہ کانگریس کے اجلاس میں پہلی بار انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت سونپی گئی تھی۔ اس میٹنگ کو ‘نو ستیہ گرہ’ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ 100 سال پہلے گاندھی جی نے ستیہ گرہ کا خیال اسی جگہ سے پیش کیا تھا۔ توسیعی میٹنگ میں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اگلے دن ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا “تاریخی کنونشن کی 100 ویں سالگرہ کی یاد میں ہم بیلگاوی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ ‘نو ستیہ گرہ’ کا اہتمام کر رہے ہیں اور ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ اسی جگہ پر ہوگی جہاں مہاتما گاندھی جی نے انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت سنبھال لی۔ کرناٹک کانگریس نے تاریخی کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس کے لیے شہر کو سجا دیا گیا ہے۔ اس تاریخی کنونشن میں کل سی ڈبلیو سی کے اراکین، مستقل مدعو، خصوصی مدعو، مرکزی الیکشن کمیٹی کے اراکین، ریاستی کانگریس کمیٹی کے اراکین، ریاستی سی ایل پی قائدین، پارلیمانی پارٹی کے عہدیداران اور کانگریس پارٹی کے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت تقریباً 200 اہم لیڈران شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا “میٹنگ 26 دسمبر کو دوپہر 2.30 بجے مہاتما گاندھی نگر میں شروع ہوگی۔ 27 دسمبر کو صبح 11.30 بجے بیلگاوی میں جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین ریلی نکالی جائے گی۔ مہاتما گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی ریلی میں کانگریس پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، عہدیدار اور لاکھوں کانگریس کارکنان شرکت کریں گے۔ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس کے آئندہ برسوں کے ایکشن پلان اور پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں دو تجاویز شامل ہوں گی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کو درپیش سنگین چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں معاشی عدم مساوات، جمہوریت کا خاتمہ اور آئینی اداروں پر حملے شامل ہیں۔ یہ انڈین نیشنل کانگریس کے تاریخی پروگراموں میں سے ایک ہوگا۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا ’’سو سال پہلے، دسمبر 1924 میں، مہاتما گاندھی کی صدارت میں بیلگاوی میں کانگریس کا 39 واں اجلاس منعقد ہوا تھا۔ یہ مہاتما گاندھی کی صدارت میں کانگریس کا واحد اجلاس تھا اور اس میں موتی لال نہرو، جواہر لعل نہرو، لالہ لاجپت رائے، سروجنی نائیڈو اور ولبھ بھائی پٹیل سمیت کئی سرکردہ قومی رہنماؤں نے شرکت کی تھی ۔ ہمیں اس تقریب پر واقعی فخر ہے۔ کانگریس پارٹی اور قوم پرستی میں یقین رکھنے والے لوگوں کو اس عظیم تحریک پر فخر ہے۔
مسٹر وینو گوپال نے کہا “بیلگاوی میں گاندھی جی کی صدارتی تقریر میں عدم تشدد، سیاسی آزادی کے حصول کے ذریعہ عدم تعاون، چھوت چھات کا خاتمہ، برادریوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا، سماجی و اقتصادی نابرابری کو دور کرنا اور انصاف اور مساوات کے اصولوں کو مضبوط کرنا شامل تھا۔ . یہ 1924 میں گاندھی جی کی تقریر کے اہم نکات تھے۔ بیلگاوی اجلاس تحریک آزادی اور سماجی و اقتصادی اصلاحات کی بنیاد بن گیا۔
کانگریس قائدین نے کہا ’’کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک توسیعی خصوصی میٹنگ 26 دسمبر کو بیلگاوی میں منعقد کی جارہی ہے۔ بیلگاوی وہی جگہ ہے جہاں 100 سال پہلے مہاتما گاندھی کانگریس کے صدر بنے تھے۔ اس میٹنگ کو ‘نو ستیہ گرہ’ کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ سو سال پہلے گاندھی جی نے بیلگاوی سے ستیہ گرہ کا اعلان کیا تھا۔ اسی جگہ سے کانگریس ‘نئے ستیہ گرہ کے حل’ کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا “27 دسمبر کو بیلگاوی میں ایک بڑی ریلی ہوگی، جس میں ملک بھر سے کانگریس کے تمام لیڈر اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اس ریلی کا نام ‘جئے باپو-جئے بھیم-جئے آئین’ ہوگا۔ اس سے پہلے 26 دسمبر کو دو قراردادیں پاس کی جائیں گی، جو ملک کے سامنے رکھی جائیں گی- اس میں کانگریس پارٹی کا اگلے ایک سال کا ایکشن پلان بھی شامل ہوگا۔
کانگریس کے لیڈروں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پچھلے سات دنوں سے امبیڈکر سمان ہفتہ منا رہی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ بابا بھیم راو امبیڈکر کی توہین کے سلسلے میں ہم نے ملک کے 100 سے زیادہ شہروں میں پریس کانفرنسیں بھی کی ہیں۔ آج تمام اضلاع میں میٹنگیں ہو رہی ہیں، مورچے نکالے جا رہے ہیں اور ایک دستاویز تیار کی جا رہی ہے، جسے صدر جمہوریہ کو سونپا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسٹر شاہ معافی مانگیں اور انہیں کابینہ سے برطرف کیا جائے۔
بیلگاوی کانفرنس کے بارے میں انہوں نے کہا “یہ ہمارے لیے ایک تاریخی اجلاس ہے۔ کچھ سال پہلے ادے پور میں ایک جنتن شیور ہوا تھا ، جس سے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔ امید ہے کہ بیلگاوی سے بھی کچھ تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
