جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں تمام درگاہوں کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ سر نو بحال کیا جائے گا: ڈاکٹر رخشاں اندرابی
جموں، جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں تمام درگاہوں اور زیارتگاہوں کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ از سر نو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کو درگاہوں اور زیارتگاہوں کی دیکھ ریکھ کے لئے ہی بنایا گیا ہے موصوف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار ضلع راجوری کے پیر پنچال علاقے میں جامع مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہماری درگاہوں اور زیارتگاہوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا جو ہمارے لئے ایک المیہ تھا ہم نے کوشش کی کہ درگاہوں اور زیارتگاہوں کو از سر نو بحال کریں یا تعمیر کریں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘وقف بورڈ ان درگاہوں اور زیارتگاہوں کی دیکھ ریکھ کے لئے بنا ہے اگر اہم ایسا نہیں کریں گے تو وقف بورڈ کی کوئی اہمیت نہیں ہے’۔
ڈاکٹر درخشاں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘ہمیں کافی مشکلات کا سامنا تھا لیکن ایل جی انتظامیہ نے ہمارا ساتھ دیا جس کی وجہ سے وقف بورڈ اپنا کام انجام دینے میں کامیاب ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘راجوری میں شاردا شریف ایک ماڈل درگاہ بن گئی ہے ملک میں شاید اس جیسی جدید سہولیات والی درگاہ نہیں ہے’۔
ان کا کہنا ہے جموں وکشمیر میں تمام درگاہوں اور زیارتگاہوں کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ از سر نو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
ہندواڑہ کے جنگلات سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا
سری نگر، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے ناگدانار جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندواڑہ پولیس نے فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92ویں بٹالین کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگایا اور وہاں سے ایک اے کے-47 رائفل، تین دستی بم، اے کے کے 857 کارتوس، پی آئی کے اے کے 192 کارتوس، اے کے کی آٹھ میگزین، ایک سائلنسر اور پستول کے 83 کارتوس کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندواڑہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
سری نگر، حکام نے منگل کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم محمد افضل گورو کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری زمین پر تعمیر کیے گئے ڈیری فارم کے شیڈ کو منہدم کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ بارہمولہ قصبے کے گلنار پارک کے قریب سیلابی بیسن میں واقع اس ڈھانچے کو محکمہ مال کی جانب سے تجاوزات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران منہدم کیا گیا۔ کارروائی کے وقت موقع پر پولیس اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق یہ ڈھانچہ سرکاری زمین پر تعمیر کرکے اس پر قبضہ کیا گیا تھا۔
تاہم، خاندان کا دعویٰ ہے کہ انہدام سے قبل انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
خاندان کے ایک رکن نے کہاکہ ’’حکام آئے اور دو مرلہ زمین پر پھیلے اس ڈھانچے کو منہدم کر دیا۔ انہدام کی کارروائی دوپہر کے قریب کی گئی۔‘‘
حکام نے بتایا کہ یہ شیڈ مبینہ طور پر گورو کی اہلیہ سے وابستہ تھا اور تقریباً ایک دہائی سے گائے کے باڑے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
گورو کو 2001 کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں قصوروار قرار دیا گیا تھا اور فروری 2013 میں اسے پھانسی دی گئی تھی۔
بارہمولہ کے ایک افسر نے بتایا کہ منگل کو ضلع بارہمولہ میں غیر قانونی قبضے میں موجود کئی کنال قیمتی سرکاری زمین کو واگزار کرایا گیا۔
کروڑوں روپے مالیت کی اس زمین کو حکام کی جانب سے وہاں موجود ڈھانچوں اور غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کے بعد دوبارہ حکومت کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔
حکام نے مبینہ تجاوزات کرنے والوں میں سے ایک کی شناخت پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم محمد افضل گورو کی اہلیہ تبسم گورو کے طور پر کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی اور سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا، پی ڈی پی لیڈر زہیب یوسف میر نے تجاوزات کے خلاف مہم پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی کشمیر سے متعلق ایک ’’بیانیہ‘‘ درآمد کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اور لداخ کے برف پوش علاقوں میں مردم شماری کا عمل کامیابی سے مکمل، 5,292 بلاکس کا احاطہ: امیت
جموں، چیف پرنسپل مردم شماری افسر (سی پی سی او) اور جموں و کشمیر و لداخ کے ڈائریکٹر مردم شماری آپریشنز (ڈی سی او) امیت شرما نے منگل کو کہا کہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقررہ برف پوش علاقوں میں آبادی کی گنتی کا عمل کامیابی سے مکمل ہونا مردم شماری 2027 کے لیے ایک اہم عملی سنگ میل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت مجموعی طور پر 5,292 مردم شماری بلاکس (ای بی) کا احاطہ کیا گیا، جن میں 4,597 جموں و کشمیر اور 695 لداخ میں ہیں۔ اس کے لیے وسیع پیمانے پر تیاری، خصوصی میدانی انتظامات اور ضلعی انتظامیہ و خصوصی چارجز کے ساتھ قریبی تال میل ضروری تھا۔
برف پوش علاقوں میں آبادی کی گنتی سے قبل 17 سے 31 اگست 2026 تک سیلف اینیومریشن (خود شماری) کا مرحلہ مکمل کیا گیا، جس کے بعد یکم سے 30 ستمبر 2026 تک میدانی کارروائی انجام دی گئی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ لداخ میں ستمبر کی مہم کے دوران پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا احاطہ کیا گیا اور مجموعی طور پر 695 مردم شماری بلاکس مکمل کیے گئے، جن میں 367 لیہ اور 328 کرگل میں تھے۔ لداخ میں آبادی کی گنتی مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ مردم شماری 2027 کے لیے آبادی کی گنتی مکمل کرنے والا ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں برف پوش علاقوں کے لیے چلائی گئی مہم کے تحت 16 اضلاع اور 95 چارجز کا احاطہ کیا گیا۔ ڈوڈہ میں سب سے زیادہ 798 مردم شماری بلاکس مکمل کیے گئے، اس کے بعد کشتواڑ میں 602، رام بن میں 418، اننت ناگ میں 377 اور بارہمولہ میں 359 بلاکس مکمل ہوئے۔
شرما نے بتایا کہ ریاسی میں 345 اور ادھم پور میں 313 مردم شماری بلاکس مکمل کیے گئے، جبکہ کشتواڑ ضلع کو مکمل طور پر برف پوش قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح کشتواڑ مردم شماری 2027 کے لیے آبادی کی گنتی مکمل کرنے والا ملک کا پہلا ضلع بھی بن گیا ہے۔
سی پی سی او شرما نے ضلعی انتظامیہ، مردم شماری عملے، خصوصی چارجز، شمار کنندگان اور سپروائزرز کی مشترکہ کوششوں اور مقامی باشندوں کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون کی ستائش کی۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoصدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکہ کے جواب کا انتظار ہے: ایران
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
دنیا5 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
