ہندوستان
ہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
نئی دہلی، ہندستان اور سنگاپور کے درمیان چوتھی وزارتی گول میز میٹنگ جمعرات کو سنگاپور میں ہوئی جس میں دونوں فریقین کے وزراء نے اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹلائزیشن، صحت و طب، ہنرمندی کے فروغ اور پائیداری جیسے شعبوں میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیاوزارت خارجہ نے جمعہ کو بتایا کہ وزراء نے سبز معیشت، صنعتی پارک، غذائی تحفظ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور فن ٹیک، سیمی کنڈکٹر نیز گرین شپنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یو پی آئی – پے ناؤ لین دین میں اضافے، سنگاپور میں ہندستانی جینرک ادویات کے رجسٹریشن کے پائلٹ پروجیکٹ، ہندستانی لیچی، آم، چیری اور بیر کی برآمد، پراسیس شدہ پولٹری پروڈکٹس کی برآمد کے لیے منظوری، چنئی میں قومی ہنرمندی کے بہترین مرکز کی ترقی، چوتھے سنگاپور-ہندستان ہیکاتھون، سیمی کنڈکٹر کے لیے آنے والی گرین لین پہل ، گرین ہائیڈروجن سپلائی چین اور بنگلورو میں سنگاپور بزنس فیڈریشن کے دفتر کے کھلنے سمیت مختلف شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا ذکر کیا۔ دونوں فریقین نے غذائی تحفظ کے تعاون، سمندری ورثے کے تعاون نیز ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں ریگولیٹری معلومات کے تبادلے سے متعلق دو مفاہمت ناموں اور ایک لیٹر آف انٹینٹ کا تبادلہ کیا۔ دونوں فریقین نے ہندستانی ریاستوں اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، جس میں ہندستان کے وزرائے اعلیٰ کے سنگاپور کے باقاعدہ دورے شامل ہیں۔
ہندستانی وزراء نے سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر مملکت برائے مالیات جیفری سیو سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنگاپور کے وزراء کے شنمگم اور ویوین بالاکرشنن کے ساتھ میٹنگیں کی اور مسٹر بالاکرشنن کے ساتھ سنگاپور میں ہندستانی ہائی کمیشن کے نئی چانسری مع رہائشی عمارت کے احاطے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہند-سنگاپور بزنس فورم سے خطاب کیا اور ممکنہ سرمایہ کاروں نیز صنعتی شراکت داروں کے ساتھ میٹنگیں کیں، جبکہ وزیر مملکت جتن پرساد نے سیمی کنڈکٹر شعبے کے حصہ داروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر سیمی کنڈکٹر انڈسٹری گول میز میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ وزراء نے چوتھی ہند-سنگاپور بزنس گول میز کی رپورٹ بھی شیئر کی۔
گول میز میٹنگ کا نظام ہندستن -سنگاپور تعلقات کی ہمہ جہت اور مستقبل پر مبنی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ستمبر 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سنگاپور کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا گیا تھا اور ستمبر 2025 میں وزیراعظم وونگ کے دورہ ہند کے دوران اس کے روڈ میپ کو اپنایا گیا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
