دنیا
ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے، جو جلد ہی امریکہ تک پہنچیں گی: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکہ تک پہنچیں گی، ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل یورپی ممالک اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔
امریکی صدرنے بتایا کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بعد ایران کو واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔
امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے،اسے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گا۔
انھوں نے کہا ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے اور اس حوالے سے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا بتانا تھا کہ ایرانی رجیم اور اس کی پراکسیز نے دنیا میں صرف دہشت گردی اور نفرت پھیلائی، میں نے اپنے پہلے دور میں ہزاروں امریکی فوجیوں اور لاکھوں لوگوں کو مارنے والے قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے ایرانی حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس نے ہزاروں مظاہرین کو قتل کیا، جبکہ امریکا نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران 1,000 سے زائد افراد زخمی
پیرس، فرانس میں ہائی اسکول کے طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے دوران 1,000 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ‘لی فیگارو’ اخبار نے حکام کے حوالے سے پیر کے روز یہ معلومات فراہم کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 715 پولیس اہلکار اور جنڈرم (خاص پولیس فورس)، نیز 215 طلبہ اور تعلیمی نظام سے وابستہ 85 ملازمین زخمی ہوئے۔ فرانس میں ہائی اسکول کے طلبہ ستمبر کے وسط سے ہی پڑھائی کے بھاری بوجھ، اساتذہ کی کمی اور تعلیم سے جڑے دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کچھ معاملات میں یہ احتجاجی مظاہرے بدامنی میں تبدیل ہو گئے۔
پولیس کی کارروائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان، منگل کے روز ملک بھر میں حمایتی ریلیوں میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع ہے۔
فرانسیسی وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو نے ملک گیر طلبہ کے احتجاج کو پرسکون کرنے کی کوشش میں ہڑتال کرنے والے اسکول کے طلبہ کی شکایتوں کو “جائز” تسلیم کیا ہے۔ ‘دی گارڈین’ کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے وزراء کو طلبہ کے پانچ اہم مطالبات سے نمٹنے کے لیے اکتوبر 2026 کے آخر تک تجاویز کا جائزہ لینے اور انہیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
دنیا
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ
صنعاء، یمن کے انصار اللہ تحرک (جسے حوثی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے سعودی عرب کے ریاض اور جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ جدہ میں سعودی آرامکو کی سرکاری تیل اور گیس کمپنی کی تیل ریفائنری پر حملہ کیا ہے۔ حوثی ملٹری ترجمان یحییٰ سریع نے پیر کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔
سریع نے ایک بیان میں کہا، “یمنی افواج نے بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تین اہم فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ ان میں سے پہلی کارروائی ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنا کر کی گئی… دوسری کارروائی رابغ میں آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنا کر کی گئی… تیسری کارروائی میں ابہا ایئرپورٹ، خمیس مشیط ایئر بیس، عسیر میں عقیفہ کیمپ اور نجران و جازان میں دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔”
سریع نے مزید کہا کہ حوثیوں نے مکہ اور مدینہ کے اوپر کی فضائی حدود کو چھوڑ کر سعودی عرب کی تمام فضائی حدود کو فوجی کارروائی کے لیے ایک زون قرار دے دیا ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
دنیا
یمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
صنعا، یمنی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک کے خلاف جاری بڑے فوجی حملے کے دوران اہم بحری گزرگاہ باب المندب کے قریب ذباب علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یمنی فوجی حکام اور علاقائی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
یمن کے صدر اور صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے اتوار کو ’’ڈان آف یمن‘‘ کے نام سے بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد حوثیوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا اور ریاستی اداروں کی بحالی ہے۔
صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ریاستی اداروں کو بحال کرنا، صنعا کو آزاد کرانا اور بغاوت کا خاتمہ کرنا ہے۔
العلیمی نے پیر کو کہا، ’’اپنی قوم کی قوت ارادی، اپنی فوج کی بہادری اور اپنے بھائیوں کی حمایت سے یمن ایک نئی صبح کی جانب بڑھے گا۔‘‘سرکاری فوج ذباب کی جانب کہبُوب کے پہاڑی علاقے سے فوجی نقل و حرکت کے ذریعے پیش قدمی کر رہی ہے۔
سرکاری فوجی دستے مغربی ساحل کے ساتھ شمال کی جانب المخا کی طرف بھی پیش قدمی کر رہے ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق باب المندب اور میون جزیرے کے اطراف حوثی فورسز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ تازہ حملے ملک کی سیاسی قیادت کی ہدایات پر کیے گئے۔
الجزیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے قبضے سے ریاستی اداروں کو واپس لینے اور ان کی بغاوت ختم کرنے کے لیے ’’آزادی کی جنگ‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
النزیلی نے کہا، ’’ہماری مسلح افواج منظور شدہ منصوبوں کے مطابق مختلف جنگی محوروں اور محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے صعدہ، الجوف اور تعز میں حوثی ملیشیا کے بنیادی ڈھانچے کے 1,122 اہداف کو نشانہ بنایا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میدانی اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں ملیشیا کے 1,747 عناصر کو غیر مؤثر بنایا گیا جبکہ 364 فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد کی نقل و حمل کے یونٹس کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔‘‘
اس فوجی حملے کے باعث تعز میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ تعز ایک اہم صوبہ ہے جو یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ شمالی علاقوں کو جنوب میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے ملاتا ہے۔
اس خطے میں بندرگاہی شہر المخا بھی واقع ہے اور یہ باب المندب کے قریب ہے، جو دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔
العلیمی نے اتوار کو فوجی مہم کا اعلان کرتے ہوئے اسے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی حکومتی کوششوں کا نیا مرحلہ قرار دیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا6 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا7 days agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
