ہندوستان
مودی نے سابق وزیرِ اعلیٰ بیجو پٹنائک کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو اوڈیشہ کے عظیم رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ بیجو پٹنائک کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ریاست کی ترقی میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے بیجو پٹنائک کی عوامی خدمت سے وابستگی اور اوڈیشہ کی ترقی کے لیے ان کے جذبے کو سراہا۔
مسٹرمودی نے لکھا: “آج ان کی یومِ پیدائش پر میں مسٹر بیجو پٹنائک جی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور اوڈیشہ کی ترقی کے لیے ان کے عزم کو یاد کرتا ہوں۔”
بیجو پٹنائک اوڈیشہ کی سیاست کی ایک قدآور شخصیت تھے۔ وہ دو مرتبہ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ رہے اور ریاست کی سیاسی و ترقیاتی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی بے باک شخصیت اور انتظامی وژن کے لیے جانا جاتا ہے، پٹنائک کو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار اور ہوا بازی کے ان کے دلیرانہ کارناموں کے لیے بھی بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا۔
ان کی میراث آج بھی اوڈیشہ کی سیاست اور عوامی زندگی پر اثر انداز ہے۔ ریاست میں کئی اہم اداروں اور سرکاری منصوبوں کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اور ان کی یومِ پیدائش پر سیاسی رہنما اور عوام انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وہ سابق وزیرِ اعلیٰ نوین پٹنائک کے والد بھی تھے، جو علاقائی پارٹی بیجو جنتا دل کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ پارٹی 1997 میں بیجو پٹنائک کے اعزاز میں قائم کی گئی تھی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے بیجو پٹنائک ریاست میں علاقائی وقار اور ترقی پسند سیاست کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
ہندوستان
روسی فوج سے 139 ہندوستانی شہری رہا، 59 دیگر کے لیے بات چیت جاری: وزارت خارجہ
نئی دہلی، وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج میں بھرتی ہونے والے 139 ہندوستانی شہریوں کو اب تک رہا کر دیا گیا ہے اور 59 دیگر کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو ایک باقاعدہ بریفنگ میں سوالات کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے 259 ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے 139 کو رہا کر دیا گیا ہے اور 59 دیگر کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے لئے روس جانے والے ہندوستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی بھی لالچ میں آکر کسی بھی غیر قانونی پیشکش کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے متعدد ایڈوائزری جاری کی ہیں جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی بھرتی زندگی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے اور حکومت اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
ہندوستان
راہل کے خلاف ایف آئی آر مودی-شاہ کی مایوسی کا ثبوت: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) سے کروڑوں ووٹروں کا آئین کے تحت دیا گیا ووٹنگ کا حق متاثر ہوا ہے اور اس کے خلاف ستیہ گرہ کرنے پر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی شدید مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
کانگریس ے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر گاندھی تقریباً دو سال سے حقائق پر مبنی ثبوتوں کے ذریعے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر رچی گئی مبینہ ‘ووٹ چوری’ کی سازش کو سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کی وجہ سے کروڑوں ووٹروں نے اپنا آئینی ووٹنگ کا حق کھو دیا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف نے ایس آئی آر سے جڑی زیادتیوں کو سامنے لانے کے لیے ستیہ گرہ کا راستہ اپنایا، تو دہلی پولیس نے ان کے اور دیگر لیدران کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی، بے چین اور مایوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بالکل واضح ہے اور آگے کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال مکمل کیے، دہلی کے ونایک مندر میں پوجا کی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال مکمل کر لیے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2001 کو مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے اور 2014 میں وزیر اعظم بنے۔ اس موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان سمیت متعدد لوگوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی قیادت، عوامی خدمت اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کی ستائش کی۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا1 week agoصدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکہ کے جواب کا انتظار ہے: ایران
-
دنیا6 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
