جموں و کشمیر
کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعہ کے روز سخت پابندیاں، شیعہ اکثریتی علاقوں میں اضافی نفری تعینات
سری نگر، وادی کشمیر میں جمعہ کے روز سخت پابندیاں عائد رہیں اور کئی حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر خاص طور پر شیعہ اکثریتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ متعدد مقامات پر امتناعی احکامات نافذ رہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے جمعہ کے پیش نظر وادی کے مختلف علاقوں میں پابندیوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ دارالحکومت سری نگر سمیت کئی علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ اہم چوراہوں، مساجد اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں تاکہ افواہوں اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صورتحال قابو میں رہی اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے وادی میں جاری پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان کے جمعہ کے دن اس طرح کی پابندیاں عائد کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ ان بابرکت دنوں میں جب ہزاروں لوگ روحانی رہنمائی اور برکت کے حصول کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں، تاریخی جامع مسجد سری نگر کا منبر خاموش ہے اور مسجد کی طرف جانے والی تمام گلیوں اور راستوں کو رکاوٹوں سے بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو نہایت افسوسناک اور بدقسمتی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں پائی جانے والی غم و اندوہ کی فضا صرف مقامی پابندیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ خطے میں حالیہ سنگین پیش رفت سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ میرواعظ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں پر شدید تشویش اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔
میرواعظ نے کہا کہ ایک سربراہِ مملکت اور روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل اور خود مختار ملک ایران پر حملے جیسے واقعات نے پورے خطے کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے وادی، جموں، لداخ اور کرگل تک اس جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے طور پر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
میرواعظ نے ایران کے عوام، فلسطینیوں اور دنیا بھر میں جارحیت کا سامنا کرنے والے افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور جنگیں انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انسانیت کی حفاظت فرمائے، سوگواروں کو صبر عطا کرے اور مظلوموں کو آزادی نصیب ہو۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
جموں، بی جے پی کے قومی دفتر انچارج، راجیہ سبھا رکن اور گجرات کے انچارج ترون چگ نے ہفتہ کو عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریاستی حیثیت کے مسئلے کو اپنے خودمختاری کے ایجنڈے کے پردے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور بنیادی حکمرانی میں اپنی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چگ، جو اس سے قبل جموں و کشمیر بی جے پی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، نے یہاں کہا کہ ریاستی حیثیت سے متعلق مجوزہ قرارداد ایک سیاسی چال ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے ایوان میں پہلے ہی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی حکومت اپنی ناکام حکمرانی اور انتخابات کے دوران کیے گئے نامکمل وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس مسئلے کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’عمر عبداللہ کو غیر متعلقہ مسائل پر بات کرنا بند کرکے اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہیے۔ عوام روزگار، ترقی اور ان سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں قوم پرستی کے تحفظ اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل خود کو مضبوط کر رہی ہے اور نئے لوگ مسلسل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے برعکس، انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک یک طرفہ ایجنڈا اختیار کر لیا ہے اور ترقی و عوام کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے دور ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں نظر آنے والی پیش رفت وزیر اعظم مودی کے وژن اور مودی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا6 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا5 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
جموں و کشمیر1 week agoابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
