تازہ ترین
اپنی شکل و صورت اچھی دیکھنے سے بڑھ کر کوئی نشہ نہیں:معروف باڈی بلڈر عبید حافظ
سری نگر،7 جون (یو این آئی) جب ایک نوجوان اپنی شکل و صورت اچھی دیکھتا ہے تو یہی اس کا سب سے بڑا نشہ ہوتا ہے اور اس کی ساری بری عادتیں خودبخود دور ہوجاتی ہیں۔
یہ باتیں کشمیر کے معروف باڈی بلڈر اور سرٹیفائیڈ فٹنس ٹرینر عبید حافظ کی ہیں جن کا کہنا ہے کہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے جم سینٹروں میں لانے کی بھی ضرورت ہے۔
موصوف ٹرینر نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ جب ایک نوجوان اپنی شکل و صورت اچھی دیکھتا ہے تو یہ اس کا سب سے اچھا نشہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اچھا دیکھنے اور اپنے جسم پر کپڑے سجتے ہوئے دیکھ کر ایک نوجوان سے اس کی بری عادتیں خودبخود دور ہوجاتی ہیں لہذا منشیات کی لت میں پڑنے والے نوجوانوں کو جم سینٹروں میں بھی لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورزش کے لئے کوئی مخصوص عمر نہیں ہوتی ہے تاہم اپنی جسمانی ساخت بنانے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔
عبید نے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ باڈی بلڈنگ کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا۔انہوں نے کہا: ’بچپن میں باڈی بلڈرز کی تصویریں دیکھ کر یہ شوق پیدا ہوا اور پھر اس کو پوار کرنے کے لئے جم سینٹروں کا رخ کیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’سال2009 میں ہریانہ میں ایک قومی سطح کے پاور لفٹنگ مقابلے میں حصہ لیا اور سلور میڈیل حاصل کیا‘۔
موصوف باڈی بلڈر نے کہا کہ سال2016 میں ایک اور مقابلے میں حصہ لیا لیکن اس میں میری کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی جس کے بعد میں ممبئی چلا گیا اور وہاں ایک مختصر مدتی کورس کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں پاور لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتا رہا اور میڈلز حاصل کرتا رہا اور اس کے ساتھ ساتھ لڑکوں کو بھی تربیت دیتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سال2020 میں مجھے پاور مین کا اعزاز مل گیا۔عبید حافظ نے کہا کہ جسمانی ساخت بنانے کے لئے وقت لگتا ہے تاہم یہ جینٹکس پر بھی انحصار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک صبر آزما کام ہے اور اس میں ورزش کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورزش کرنے کے لئے کسی خاص عمر کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ بچہ بھی ورزش کر سکتا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
