ہندوستان
بچپن بچاو آندولن کی مدد سے اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والے 22 بچوں سمیت 55 بندھوا مزدورآزاد
نئی دہلی،بچپن بچاو¿ آندولن کی شکایت پر بندھوا مزدوروں کے خلاف فوری اور انتہائی سخت کارروائی کرتے ہوئے سہارنپور ضلع انتظامیہ نے سرساوا تھانہ کے کمہارہیڑامیں ایک اینٹوں کے بھٹے سے کل 55 بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا، جن میں 22 بچے مزدور اور 33 بالغ تھے آزاد کرائے گئے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سہارنپور اور شاملی اضلاع کے درج فہرست ذاتوں اور اقلیتی برادریوں سے ہے۔ یہ سب یہاں گزشتہ پانچ ماہ سے کام کر رہے تھے۔ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ایک مزدور نے ایسوسی ایشن فار رضاوالنٹری ایکشنجسے بچپن بچاو¿ آندولن کے نام سے بھی جاناجاتا ہے، سے بھٹے پر بندھوا مزدوری کی شکایت کی تھی۔ بچائے گئے تمام بچوں کو موقع پر سی ڈبلیو سی کے سامنے پیش کیا گیا اور کونسلنگ کے بعد تمام بچوں کو ان کے اہل خانہ سمیت گھر بھیج دیا گیا۔
بازیاب کرائے گئے بندھوا مزدوروں نے بتایا کہ سی بی ایف برک فیلڈ کے مالک حاجی سلیم قادر اور بھٹہ پر کلرک کے طور پر کام کرنے والے امجد نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کے کم سن بچوں کو اسکول اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بجلی ٹوائلٹ وغیرہ جیسی تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی لیکن ان سہولتوں کو درکنار کرتے ہوئے کچھ عرصے بعد انہیں ہر پندرہ دن میں ملنے والی اجرت بھی بند کر دی گئی اور بھٹہ مالک کے غنڈوں نے مزدوروں کو پیسے مانگنے پر مارا پیٹا۔ بھٹہ مالک کے غنڈے مزدوروں کو بھٹہ سے باہر نکلنےپر پابندی لگادی اور جھوٹے ایڈوانس واجبات کا دعویٰ کرکے جبری مشقت کرواتے رہے۔
آخر کار 14 مارچ کو ناظم نام کا ایک بندھوا مزدور خاموشی سے بھٹے سے باہر آیا اور بی بی اے سے رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرائی۔ بی بی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یہ شکایت ریاست کے تمام متعلقہ محکموں بشمول نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کو بھیج دی۔ اتر پردیش حکومت فوری طور پر حرکت میں آگئی اور ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر کارروائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس کے بعد محکمہ لیبر، محکمہ پولیس اور دیگر تمام محکموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھٹے پر چھاپہ مار کر بچوں سمیت ان تمام بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا۔ پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بچپن بچاو¿ آندولن کے ڈائریکٹر منیش شرما نے اس کارروائی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہبچوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے اعلیٰ حکام اور اداروں نے جس سنجیدگی کے ساتھ اس شکایت کو لیا اور جس تیزی کے ساتھ انہوں نے کارروائی کی، وہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ اتر پردیش کی حکومت چائلڈ لیبر سے مکمل طور پر آزاد اور کتنی حساس ہے۔ یہ بچوں کے استحصال کو روکنے کے لیے ہے۔ اس طرح کی کارروائی ان لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اب بھی چائلڈ لیبر اور بندھوا مزدوری جیسی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سخت موقف اور چائلڈ لیبر کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کرنے کی پالیسی کے باوجود اینٹوں کے بھٹوں جیسی بعض صنعتوں میں چائلڈ لیبر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو اس کی نگرانی کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یو ا ین آئی۔ ایف اے۔م الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام
