ہندوستان
بی جے پی ہر وقت آئین پر حملہ کرتی ہے: راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر وقت آئین پر حملہ کرتی ہے اور مودی حکومت ملک کے لوگوں کے حقوق ایک صنعت کار کے حوالے کر رہی ہے۔ ملک کے کسانوں، مزدوروں، غریبوں کو تباہ کرکے دلتوں اور پسماندہ طبقات کا حصہ ان کو دیا جا رہا ہے۔
و ‘آئین ہند کے 75 سال کے شاندار سفر پر بحث’ میں حصہ لیتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ابھے مدرا کا فلسفہ بھگوان شیو، بھگوان کرشن، گرو نانک، مہاتما بدھ، کبیر جیسی عظیم شخصیات سے آیا تھا۔ یہ آئین ان عظیم شخصیات کی ‘ابھی مدرا’ کی روح سے آیا ہے جس میں ہر کسی کو بے خوف رہنے کو کہا گیا ہے۔ منواسمرتی آج کا قانون ہے اور یہ اسی ساورکر نے کہی ہے جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے نظریے کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ جب آر ایس ایس کے لوگ آئین کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ اپنے لیڈر اور ان کے نظریہ کو گالی دیتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں۔ اتر پردیش میں آئین کا نہیں ‘منواسمرتی’ کا قانون نافذ ہے، جہاں غریبوں کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘آئین ہند کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں ہندوستانی کچھ نہیں ہے’ یہ بات اس عظیم لیڈر نے کہی جس نے بی جے پی کے نظریے کو پالا اور جس کی بی جے پی کے لوگ پوجا کرتے ہیں۔
دلتوں کے تناظر میں ایکلویہ کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ گرو درون چاریہ نے ایکلویہ کی ذات کی بنیاد پر ان کا گرو بننے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے ایکلویہ نے اکیلے کمان اور تیر چلانے کی تپسیا شروع کی۔ ایک طویل عرصے کے بعد اسی جنگل میں ایکلویہ نے اپنے تیروں سے ایک کتے کو روکا اور کتے کو نقصان پہنچائے بغیر چاروں طرف سے تیروں سے گھیر لیا۔ جب ڈروناچاریہ اس جنگل سے نکل رہے تھے تو کتے کی حالت دیکھ کر حیران ہوئے اور پوچھا کہ یہ کس نے کیا ہے؟ ایکلویہ نے قبول کیا اور کہا کہ اس کے سامنے تمہاری مورتی بنا کر میں نے کمان کا علم حاصل کیا ہے۔ درون آچاریہ نے کہا کہ تم نے تعلیم حاصل کی ہے، اس لیے دکشینہ دو۔ گرو دروناچاریہ نے ایکلویہ سے گرو دکشنا کے طور پر اپنا انگوٹھا مانگا۔ اسی طرح بی جے پی ہندوستان کے نوجوانوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے اور آج بی جے پی کی حکومت تمام کام اڈانی کو دے کر ملک کے نوجوانوں، غریبوں اور کمزوروں کو پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا لا کر حکومت نے نوجوانوں کو برباد کیا ہے، حکومت نے 70 بار پیپر لیک کر کے نوجوانوں کو برباد کیا ہے۔ کسان اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن کسان کی بات نہیں کی جا رہی ہے اور اسے بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے بی جے پی پر ہر وقت اور 24 گھنٹے آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی لوگوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جبکہ اپوزیشن اتحاد ملک کے آئین کو بچانے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں آئینی اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ اتحاد ملک کے دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ طبقات اور کسانوں کے فائدے کے لیے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا کام کرے گا تاکہ ملک میں ایک نئی طرز کی سیاست کا آغاز ہو سکے۔ ملک میں 50 فیصد ریزرویشن کی جو دیوار کھڑی کی گئی ہے وہ اس پارلیمنٹ میں توڑ دی جائے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
کھڑگے نے اپنی ریلی کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا، نڈا نے افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو ہلدوانی میں ان کی ریلی کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ کیے جانے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی مسٹر کھڑگے نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں ریلی کرنے گئے تھے۔ ریلی میں لاکھوں لوگ موجود تھے اور انہوں نے لوگوں کے مسائل پر بات کی، لیکن یہ جان کر انہیں بہت افسوس ہوا کہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں نے ہون کرکے اس اسٹیج کی ’تطہیر‘ کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ دلت ہیں، لیکن ایک آئینی عہدے پر فائز رہتے ہوئے اس ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔
اس پر مسٹر نڈا نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک معاملہ ہے اور یہ صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا ہے کہ اس میں بی جے پی کے لوگ شامل تھے۔ بی جے پی اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتی اور اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ’’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے اور ہمارے قومی صدر بھی یہاں موجود ہیں، وہ بھی اس معاملے کو دیکھیں گے۔ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اس پر ہمیں افسوس ہے۔‘‘
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سیاسی مسئلہ نہیں بناناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلت ہیں لیکن کبھی کسی کے سامنے گڑگڑائے نہیں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی توہین کی گئی ہے۔
اس پر ایوان کے لیڈر نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بی جے پی اس کی حمایت نہیں کرتی۔ یہ ملک کے لیے افسوس کا موضوع ہے اور اس معاملے کو سنسنی خیز نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے بھی اتنا ہی دکھ ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔ قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔‘‘
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ کام کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔
اس پر چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی چھوا چھوت کی حمایت نہیں کرتا۔ سب اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے قصورواروں کو سزا دی جائے۔
یواین آئی۔ظ ا
ہندوستان
تبدیلی، اتحاد، آئین کے تحفظ کے لیے سیاسی طاقت ضروری: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے، اتحاد قائم رکھنے، آزادی کو برقرار رکھنے اور آئین کے تحفظ کے لیے مضبوط سیاسی طاقت کا ہونا ضروری ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعرات کے روز یہاں ‘رچناتمک کانگریس’ کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی طاقت کے بغیر وسیع تر تبدیلی لانا اور آئین و جمہوریت کی حفاظت کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس کے کچھ رہنماؤں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنا سکتی ہے اور اسے آر ایس ایس کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹتے ہیں اور ایسا کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک میں تعمیری پروگرام ہونے چاہئیں، جن سے ہر شخص معاشی اور سماجی طور پر آگے بڑھ سکے۔ ترقی کا فائدہ صرف کارپوریٹ اور صنعت کاروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ سماج کے ہر طبقے کو اس کا فائدہ ملنا چاہیے۔
پارلیمنٹ کی کارروائی کے حوالے سے اپوزیشن پر لگائے جانے والے الزامات پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر دکھانے کے لیے نہیں ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ عوام کی آواز اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ میں آتے ہیں اور وہاں تمام خیالات کو سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی تمام فریقین کے نظریات کو سامنے رکھنے کی توقع ظاہر کی۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد اورملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے رہنماؤں کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جانا چاہیے۔ انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو، مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز)، اسکولوں اور انجینئرنگ کالجوں سمیت متعدد اداروں کی تعمیر میں کانگریس کا اہم کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر، انجینئر، ماہرینِ اقتصادیات اور تاجر موجود ہیں، لیکن ان کی تیاری میں پہلی حکومتوں اور اداروں کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ تاریخ کو سمجھے بغیر ملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے رہنماؤں پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی جمہوریت، آئین اور آزادی کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے جدوجہد کریں، کیونکہ اگر آج کی نسل ملک کے لیے نہیں لڑے گی تو آنے والی نسلوں کا مستقبل متاثر ہوگا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب
نئی دہلی، کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کی تطہیر (شُدّھی کرن) کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عمل اور ایسی سوچ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی نظریاتی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس طرح کی سوچ بے حد شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنگ نظری کو مسترد کیا جانا چاہیے، یہ کیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔ مسٹر کھرگے نے اسے خود کا اور دلت برادری کی توہین بتایا ہے اور چھوت چھات جیسا عمل قرار دیا ہے۔
جمعرات کے روز اس مسئلے پر راجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا اور قائدِ ایوان جے پی نڈا نے اس واقعے کی مذمت کی اور کارروائی کا یقین دلایا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ایسی خبریں ہیں کہ اٹھ اگست کو ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی میں مسٹر کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کو دھویا گیا اور تطہیر کے لیے ہون کیا گیا۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
جموں و کشمیر20 hours agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
